امور داخلہ کی وزارت

این سی ایم سی نے اڈیشہ اور مغربی بنگال کے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور راحت کاری کاموں کا جائزہ لیا

Posted On: 21 MAY 2020 12:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 ؍مئی، 2020،کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا نے آج قومی بحران انتظام کمیٹی (این سی ایم سی)، کی صدارت کی، جس نے اڈیشہ اور مغربی بنگال کے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر نظرثانی کی یعنی سمندری طوفان امفن کے زمین سے ٹکرانے کے بعد ریاستی اور مرکزی وزارتوں ؍ متعلقہ ایجنسیوں  کے ساتھ پوری صورتحال کا جائزہ لیا۔

 

اڈیشہ اور مغربی بنگال کے چیف سکریٹری حضرات نے مطلع کیا کہ آئی ایم ڈی کی جانب سے بروقت اور صحیح صحیح پیشین گوئی کے نتیجے میں این ڈی آر ایف کی تیعناتی کے عمل کو مہمیز کیا اور مغربی بنگال میں تقریباً 5 لاکھ افراد کو متاثرہ علاقوں سے پہلے ہی نکال لیاگیا۔ اسی طریقے سے اڈیشہ میں 2 لاکھ افراد کو پیشگی طور پر نکال لیاگیاتھا۔ اس قدم کے نتیجے میں انسانی زندگی کا کم سے کم اتلاف ہوا۔یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے کہ امفن کی شدت 1999 میں اڈیشہ میں آئے ہوئے سپر سائیکلون کے مساوی ہے اور جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔ اِسی لحاظ سے انتظامات کئے گئے۔

 

این ڈی آر ایف بحالی کے کام کو مہمیز کرنے کےلئے مغربی بنگال، خصوصاً کولکاتہ میں اضافی ٹیمیں بھیج رہی ہے۔ ایف سی آئی اپنی جانب سے اناجوں کی وافر دستیابی ، خصوصا چاول کی دستیابی مغربی بنگال کو کرائے گا تاکہ زیر آب اور سیلاب کے شکار افراد کو فوری طو رپر زندگی بسر کرنے کا سہارا حاصل ہو سکے۔

 

بجلی کی وزارت اور ٹیلی مواصلات کا محکمہ دونوں ریاستوں میں خدمات کی جلدازجلد بحالی پر توجہ مرکوز کرے گا۔ریلوے، جسے اپنے بنیادی ڈھانچے کے لحاظ سے سب سے زیادہ خسارہ جھیلنا پڑا ہے، وہ بھی جلد از جلد اپنے آپریشن شروع کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

 

مغربی بنگال نے مطلع کیا ہے کہ زراعت، بجلی اور ٹیلی مواصلاتی سہولتوں کو سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اڈیشہ نے مطلع کیا ہے کہ وہاں خسارہ زیادہ تر زراعت کے شعبے تک محدود رہا ہے۔

 

راحت اور بچاؤ کاری کوششوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے کابینہ سکریٹری نے ہدایات جاری کیں کہ مرکزی وزارتوں ؍ ایجنسیوں کے افسران کو اڈیشہ اور مغربی بنگال کی ریاستی حکومتوں کے قریبی رابطہ میں رہنا چاہئے اور تمام تر درکار امداد کو تیزی سے بہم پہنچانا چاہئے۔ وزارت داخلہ خسارے کے فوری اندازے کے حصول کے لئے ٹیمیں ارسال کرے گی اور اپنی جانب سے رپورٹ پیش کرے گی۔

 

مغربی بنگال اور اڈیشہ کے چیف سکریٹری حضرات نے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے این سی ایم سی میٹنگ میں شرکت کی۔ وزارت داخلہ ، دفاع، جہازرانی، شہری ہوابازی، ریلوے، پٹرولیم اور قدرتی گیس، بجلی، ٹیلی مواصلات، فولاد، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی، صحت کے سینئر افسران  نیز آئی ایم ڈی، این ڈی ایم اے اور این ڈی آر ایف کے افسران نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

(21-05-2020)

U- 2697

                      



(Release ID: 1625733) Visitor Counter : 140