PIB Headquarters

کووڈ-19 پر پی آئی بی کی روز مرہ بلیٹن

Posted On: 18 MAY 2020 6:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی 18مئی 2020

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010FBL.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026028.jpg

کووڈ-19 پر مشتمل پریس ریلیز ، جو 24 گھنٹوں میں جاری کی گئی ہیں، فیلڈ افسران سے حاصل کردہ معلومات اور پی آئی بی کے ذریعہ کئے گئے صحیح تجزیات پر مشتمل ہیں۔

 

 

صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے کووڈ-19 پر تازہ ترین معلومات

ہندوستان میں فی الحال کل فعال معاملوں کی تعداد 56316 ہے۔ اب تک کل 36824 افراد علاج کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کل 2715 مریضوں کا علاج کیاگیا ہے۔ اس وقت صحت یاب ہونے کی شرح 38.29 فیصد ہے۔ ایک لاکھ کی آبادی پر مصدقہ کیسوں کے سلسلے میں بھارت میں اب تک ایک لاکھ آبادی پر لگ بھگ 7.1 معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ پوری دنیا میں ایک لاکھ آبادی پر 60 معاملے سامنے آئے ہیں۔

صحت کی مرکزی وزارت نے ریاستوں کو ریڈ، اورینج، گرین زونوں کی زمرہ بندی کرنے کے لئے 17 مئی 2020 کو نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ ان رہنما خطوط کے مطابق ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ضلعوں، میونسپل کارپوریشنوں کی زمرہ بندی کریں یا اگر ان کے علاقے کے جائزے کے مطابق سب ڈویژن ، وارڈ یا کسی دیگر انتظامی یونٹ کو ریڈ، اورینج، گرین زون کی شکل میں تشکیل دیا گیا ہے، اسے ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے ذریعہ شیئر کئے گئے پیمانوں کے ساتھ کثیر رخی تجزیے کی بنیاد پر کیا جانا چاہئے، جس میں کل سرگرم معاملے فی لاکھ آبادی پر سرگرم معاملے، معاملوں کے دوگنا ہونے کی شرح سات دنوں کی مدت میں گنتی ، معاملوں میں مرنے کی شرح، ٹسٹ کا تناسب اور ٹسٹ کی تصدیق کی شرح شامل ہیں۔ ریاستوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی گھیرا بندی والے زونوں میں وائرس کو قابو میں رکھنے کے منصوبوں پر سختی سے نفاذ کو یقینی بنائیں۔

برائے  تفصیلات:

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624890

لاک ڈاؤن کی مدت 31 مئی 2020 تک بڑھا دی گئی ہے، ریاستیں ہی مختلف زون کے ساتھ ساتھ کن زون میں اجازت دی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں فیصلہ کریں، کچھ سرگرمیاں ابھی بھی پورے ملک میں نافذ رہیں گی۔

24 مارچ 2020 سے ہی لاگو لاگ ڈاؤن کے اقدامات سے کووڈ-19 کے پھیلنے کو روکنے میں کافی مدد ملی ہے۔  اسی لیے یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ لاک ڈاؤن کو 31 مئی 2020 تک مزید بڑھا دیا جائے۔ نئے رہنما خطوط کے تحت اب ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ہی وزارت صحت کی طرف سے دستیاب کرائے گئے پیرا میٹر کو دھیان میں رکھتے ہوئے ریڈ، گرین اور اورینج زون کا خاکہ بنائیں گے۔یہ زون دراصل ایک ضلع یا ایک میونسپل کارپوریشن ،میونسپلٹی یا یہاں تک کے اس سے بھی چھوٹی انتظامی اکائی جیسے سب ڈویژن وغیرہ ہوسکتی ہیں، جیسا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ طے کیا جائے گا۔  ریڈ اور اورینج زون کے تحت گھیرابندی والے علاقے اور بفر زون کا مقامی میونسپلٹی کے ذریعہ حد بندی کی جائے گی، لیکن یہ حد بندی وزارت صحت کے رہنما خطوط پر غور کرنے کے بعد ہی کی جائے گی۔ گھیرا بندی والے زون کے اندر صرف لازمی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔  ملک بھر میں محدود سرگرمیوں پر ممانعت رہے گی۔افراد کی نقل وحمل پر نگاہ رکھنے کے لئے رات کا کرفیو جاری رہے گا اور یہ کرفیو شام سات بجے سے صبح سات بجے کے درمیان تمام غیر ضروری سرگرمیوں کے لئے ہوگا۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624763

لاک ڈاؤن 4.0، ریاستیں؍مرکز کے زیر انتظام علاقے مرکزی وزارت داخلہ  کے رہنما خطوط  میں لگائے گئے بندشوں میں ڈھیل نہیں دے سکتی ہیں۔ یہ صرف انہیں اور بھی زیادہ سخت بناسکتی ہیں:وزارت داخلہ

داخلی امور کی مرکزی وزارت نے 17 مئی 2020 کو کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لاک ڈاؤن بندشوں سے متعلق نظر ثانی شدہ رہنما خطوط جاری کئے ہیں، کیونکہ لاک ڈاؤن 31 مئی 2020 تک بڑھا دیاگیاہے، اس لیے بندشوں میں کافی چھوٹ دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ بات دہرائی ہے کہ نظرثانی شدہ رہنما خطوط کے تحت لاک ڈاؤن کی بندشوں میں دی گئی کافی چھوٹ کے باوجود ریاستیں ، مرکز کے زیر انتظام علاقے، مرکزی وزارت  داخلہ رہنما خطوط میں لاگو بندشوں میں نرمی نہیں کرسکتی۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624848

انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر نے دسویں اور بارہویں کلاس کے لئے سی بی ایس ای کے باقی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا

انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج نئی دلی میں سی بی ایس ای کے دسویں اور بارہویں کلاس کے باقی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دسویں کلاس کے امتحانات صرف شمالی مشرقی دلی کے طلبا کے لئے کرائے جائیں گے، جبکہ بارہویں کلاس کے امتحانات شمال مشرقی دلی سمیت ملک بھر کے طلبا کے لیے کرائے جائیں گے۔ تمام امتحانات صبح ساڑھے 10 سے ڈیڑھ بجے کے درمیان ہوں گے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624881

انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر نے کہا ‘ ایک ملک ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم’ اور ایک کلاس ایک چینل ملک کے کونے کونے تک معیاری تعلیم کی رسائی کو یقینی بنائے گا

خزانہ کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے نئی دلی میں 17 مئی کو تعلیم کے شعبے کو مستحکم کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ ‘ ایک ملک ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم’ اور ایک کلاس ایک چینل ملک کے کونے کونے تک معیاری تعلیم کی رسائی کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پہل قدمی سے تعلیم تک رسائی مستحکم ہوگی اور آنے والے دنوں میں اندراج کا تناسب بہتر ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ دویانگ بچوں کو مناسب ترجیح دی جارہی ہے اور یہ قدم نئے بھارت کی تعمیر میں ایک نئی مثال قائم کرے گا۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624868

نئی اقتصادی اصلاحات بھارت کی خلا اور ایٹمی صلاحیتوں کو اپنی پوری کارکردگی کو پورا کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کریں گے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے پیش نظر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے اعلان کئے گئے 20 لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکیج دیگر باتوں کے علاوہ میڈیکل آئیسوٹاپ کا استعمال کرکے کینسر کے علاج کو فروغ دینے اور ایٹمی توانائی کے محکمہ کی نگرانی میں سرکاری نجی شراکت داری کے طرز پر ایک مخصوص ری ایکٹر قائم کرنے کے لئے حوصلہ دے گا۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624746

ٹی ڈی بی نے کووڈ-19 سے نمٹنے میں بھارت کی کوششوں کو بڑھاوا دینے کے لئے ٹکنالوجیوں کو منظوری دی

سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمہ کے ایک قانونی ادارے ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) کووڈ-19 جیسی عالمی وبا  کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سائنسدانوں، تکنیکی ماہرین، صنعت کاروں اور دیگر پیشے کے لوگوں کی کوششوں کو سرگرم طور سے تعاون دے رہا ہے۔ اس کے لئے بورڈ ان ٹکنالوجیوں کو کمرشیلائز کرنے کے لئے مالی مدد دے رہا ہے۔  اس کے علاوہ ٹی ڈی بی ایمرجنسی میں صحت کی دیکھ بھال کی صورت سے نمٹنے میں ملک کی کوششوں میں بھی تعاون کرنے کے لئے نئے حل کی بھی کھوج کررہا ہے۔  پچھلے کچھ ہفتوں میں ٹی ڈی بی نے اپنی تخلیقی عمل کے ذریعہ سے مختلف شعبوں سے متعلق بڑی تعداد میں تجاویز پر غور وخوض کیا ہے۔ اب تک ٹی ڈی بی نے کمرشیلائزیشن کے لئے 6 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جن میں تھرمل اسکینرس، میڈیکل ڈیوائسز، ماسک اور تشخیص کے کٹ شامل ہیں۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624707

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کورونا تجربے سے ملے سبق کے ساتھ زندگی کے نئے طریقہ کار کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا

نائب صدر جمہوریہ ہند اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کورونا کے اس دور میں زندگی کے نئے طورطریقے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور عالمی وبا کے ابھی تک کے تجربے سے سبق لیتے ہوئے انہوں نے اس وائرس کا سامنا کرنے کے لئے 12 پوائنٹ اپنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے ان اندیشوں کے بیچ کہ ہمیں اس وائرس کے ساتھ زیادہ وقت تک رہنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے زندگی اور انسانیت کے تئیں نئے رویے فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624851

سیاحت وزارت نے دیکھو اپنا دیش وبینار سیریز کے تحت اتراکھنڈ ایک جنت کے عنوان سے 20 ویں وبینار کا اہتمام کیا۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624849

یہ اطلاعات پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل کی گئیں ہیں

  • پنجاب:پنجاب سرکار نے پرائیویٹ اسکولوں کو 20-2019 میں وصول کی گئی فیس کے مقابلے میں 21-2020 کے فیس میں کوئی اضافہ نہ کئے جانے کا مشورہ دیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاست کے  پرائیویٹ اور بغیر امداد پانے والے اسکولوں کے  مینجمنٹ ، پرنسپل صاحبان کو خط لکھا گیا ہے۔ گزشتہ چار روز میں روزانہ نئے معاملوں میں گراوٹ کے پیش نظر پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے سخت کرفیو ہٹا کر ریاست میں 31 مئی تک لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کیا، وہیں 18 مئی سے غیر گھیرا بندی والے زونوں میں محدود پیمانے پر پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ شروع کرنے اور زیادہ سے زیادہ ممکنہ چھوٹ کا بھی عندیہ دیا ہے۔
  • ہریانہ: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے مرکز کے 20 لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکیج کے آخری مرحلے کا اعلان کا خیر مقدم کیا ہے، جس کا اعلان مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے کیا تھا۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے 21-2020 میں مجموعی گھریلو پیداوار کے مقابلے میں قرض کی حدتین فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کئے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس سے ریاستی سرکار کو فاضل وسائل ملیں گے۔ اس فیصلے سے ریاستی سرکار کی جانب سے کی گئی کوششوں کو مزید بڑھاوا ملے گا اور کووڈ-19 کی وجہ سے مختلف علاقوں کے لئے طے کئے گئےہدف کو تیزی سے حاصل کرنے میں مدد ملے گا۔
  • ہماچل پردیش: وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت خصوصی اقتصادی پیکیج کی پانچویں قسط کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ سال 21-2020  کے لئے ایم جی نریگا کے تحت بجٹ مختص کئے جانے کے سلسلے میں 61 ہزار کروڑ روپے کے موجودہ پرویزن (شق) میں 40 ہزار کروڑ روپے کی بڑھوتری کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے دیہی معیشت کو مستحکم کرنے کے علاوہ عوام کو زیادہ یقینی طور پر روزگار فراہم ہونے میں مدد ملے گی۔  وزیر اعلیٰ نے ریاستوں کے لئے قرضوں کی حد بڑھانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا  بھی خیر مقدم کیا اور اب اس فیصلے کے مطابق یہ قرضے جی ایس ڈی پی کے موجودہ 3فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست کو اپنے وسائل فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
  • مہارشٹر:مہاراشٹر میں کووڈ-19 کے کسی ایک دن میں سب سے زیادہ 2347 تصدیق شدہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس سے ریاست میں کل تعداد 33053 کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق ریاست میں اس وقت کل 24161 فعال معاملے ہیں۔ اب تک علاج کے بعد 7688 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔  بیسٹ امپلائز ایکشن کمیٹی نے اپنے ڈرائیوروں کے لئے ناکافی سہولتوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ یہ ڈرائیور لازمی خدمات والی جگہوں کے لئے سرگرم رہتے ہیں۔بیسٹ انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایجوکیشن سڑک ٹرانسپورٹ کو متاثر نہیں کرے گا، کیونکہ ریاستی ٹرانسپورٹ بسیں اب بھی چل رہی ہیں۔ اسی دوران نوی ممبئی میں اے پی ایم سی مارکیٹ آج پھر کھل گئی۔ اسے کووڈ-19 کے مثبت کیسوں میں اچانک اضافہ کی وجہ سے گزشتہ پیر کو بند کردینا پڑ تھا۔
  • گجرات: گجرات میں کووڈ-19 کے نئے 391 معاملے درج ہوئے ہیں، جس سے  تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 11379 ہوگئی ہے۔صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اب تک کی تاریخ میں 4499 ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 کے معاملے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔  صحت یاب ہونےکی شرح بھی بہتر ہوئی ہے اور ریاست میں یہ شرح بڑھ کر 29 اعشاریہ پانچ تین فیصد ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے ضلع کلکٹرس، میونسپل کمشنر، بی ڈی او اور مختلف سینئر افسروں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی، تاکہ ریاست میں گھیرا بندی والے زونوں کی تفصیلی صورتحال حاصل کی جاسکے۔
  • راجستھان: راجستھان میں آج دوپہر 2 بجے تک کووڈ -19 کے 173 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں اس وائرس کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 5375 ہوگئی  ہے۔ آج ڈونگر پور میں  64 نئے معاملے درج ہوئے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اب تک 3072 ہوچکی ہے اور 2718 مریضوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔
  • مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش میں کووڈ-19 کے 187 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد  4977ہوگئی ہے۔ اب تک 2403 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ریاست میں 2326 فعال معاملے ہیں۔
  • گوا: گوا میں کل کووڈ-19 کے 9 نئے معاملے درج ہوئے، جس سے ریاست میں کووڈ-19 کے فعال معاملوں کی تعداد 22 ہوگئ ہے۔ کووڈ-19 کے 8 نئے مریضوں نے مہاراشٹر سے سڑک کے ذریعہ گوا کا سفر کیا تھا، جبکہ ایک شخص کرناٹک سے سڑک کے راستے گوا آیا تھا۔ سبھی مریضوں کا ای ایس آئی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
  • چھتیس گڑھ: چھتیس گڑھ میں 19 اور معاملے درج کئے گئے ہیں، جس سے ریاست میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔ ریاست میں  کووڈ-19 سے اب تک کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔
  • کیرالہ: لاک ڈاؤن ضابطوں میں نرمی کی گئی ہے۔ ریڈ زونوں کو چھوڑ کر دیگر ضلعوں کے اندر مختصر فاصلے کی بس خدمات اور آٹو رکشہ  شروع کی جائیں گی۔ بین ضلع  ٹرانسپورٹ کے لئے متعلقہ محکموں سے پاس لینے کی ضرورت ہوگی۔ بدھ سے ریاست میں بیوکو بیوریج آؤٹ لیٹس بار کے خصوصی کاؤنٹر اور بیر کے علاوہ وائین پارلر کھل جائیں گے۔  موبائل ایپ کے ذریعہ شراب خریدنے کے واسطے ٹوکن جاری کئے جائیں گے۔  مائیگرینٹ مزدوروں کے لئے کوٹائم سے پہلی خصوصی ٹرین آج شام مغربی بنگال کے لئے روانہ ہو گی۔ ابوظبی اور دوحہ سے دو پروازیں آج شام پہنچی گی۔ ریاست میں  کووڈ-19 کے 101 نئے تصدیق شدہ معاملوں کی اطلاع ہے اور 23 ہاٹ اسپاٹ ہیں۔
  • تمل ناڈو: ریاستی سرکار نے کہا ہے کہ ریاست پر سمندری طوفان امفن کا اثر نہیں پڑے گا، لیکن وہ بھارتی محکمہ موسمیات کے ساتھ صورتحال پر مسلسل نگرانی کررہی ہے، جبکہ ریاست میں اتوار کو کووڈ-19 کے معاملو ں کی تعداد 11000 کو پار کرچکی ہے۔ ریاست میں 639 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 4 کی موت ہوئی ہے۔ تازہ معاملوں میں 81 ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو ملک کے دوسرے حصوں سے لوٹے ہیں۔ مجموعی طور پر ریاست میں کووڈ کے معاملوں کی تعداد 11224 ہوگئی ہے، جن میں سے 6750 صرف چنئی کے ہیں اور 6971 فعال معاملے ہیں۔
  • کرناٹک: آج دوپہر 12 بجے تک 84 نئے معاملے درج ہوئے۔ اس طرح کل تعداد 1231 ہوگئی ہے۔ 37 کی اموات ہوئی ہے۔521 صحت یاب ہوئے ہیں اور فعال کیسوں کی تعداد 672 ہے۔ ریاست میں لاک ڈاؤن کے ضابطوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ تمام کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی کی بسیں 30 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کل سے چلیں گی۔ آٹو اور کیب بھی  دو مسافروں کے ساتھ چلائے جائیں گے۔ سیلون کو کھولا جائے گا اور پارک صبح 7 سے 9 اور شام 5 بجے سے 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔ رات کا کرفیو جاری رہے گا۔ مالس پر بندشیں لگی رہیں گی اور لوگ کے جمع ہونے پر پابندی رہے گی۔
  • آندھرا پردیش: ریاست میں مرکز کے رہنما خطوط کے بعد 31 مئی تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا ہے۔ ریڈ زونوں میں سخت اقدامات ، 904.89 کروڑ روپے کی پہلی قسط 22 مئی کو جاری کی جائے گی، جو بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی مدد کے لئے ہوگی۔ ےگزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 نئے معاملے، کسی کے مرنے کی کوئی اطلاع نہیں اور 94 کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی۔ دیگر ریاستوں سے آنے والے 150 افراد میں کورونا کی علامات پائی گئیں۔ 125 فعال کیسوں کی اطلاع ہے اور دو مریضوں کو چھٹی دے دی گئی۔ کل کیسوں کی تعداد 2282 ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1527، جبکہ 50 اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔
  • تلنگانہ: سرکاری اسپتالوں میں سبھی خدمات شروع کردی گئی ہیں۔ گاندھی اسپتال، چیسٹ اسپتال نوڈل کووڈ 19 کی شکل میں کام کرتا رہے گا۔  منچیریئر ضلعے میں کووڈ-19 کے سات نئے، مائیگرینٹ مزدوروں کے اندر کووڈ کی علامات پائی گئیں اور ممبئی سے لوٹ کر آئے دو افراد آج راجنا-سرسلا میں دو افراد  میں کورونا کی علامت پائی گئیں۔  آج کل 9 مائیگیرینٹ مزدوروں  میں اس وائرس کی علامات پائی گئیں۔ کل تک ان معاملوں کی تعداد 1551 تھی۔
  • اروناچل پردیش: ریاست میں آج سے صرف بین ضلع سطح کے لئے ٹرانسپورٹ بسیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔  صرف 50 فیصد بسیں سڑکوں پر چلیں گی۔
  • آسام: آسام میں ایک شخص جو ممبئی سے لوٹا ہے، جو کووڈ-19 کینسر کا مریض تھا، چل بسا۔  گول گھاٹ میں مزید دو افراد میں کووڈ-19 کی ٹسٹ کئے جانے کے بعد علامات پائی گئیں۔ کل کیسوں کی تعداد 104 ہے، فعال کیسوں کی تعداد 58 اور 3 کی موت ہوئی ہے۔
  • منی پور: منی پور میں 1208 افراد کو سرکاری قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے اور 4165 افراد کمیونٹی کوارنٹائن سینٹروں میں ہے۔
  • میگھالیہ:  میگھالیہ کے ایک واحد کووڈ-19 سے متاثر شخص کا دوسرا ٹسٹ کرایا گیا اور جانچ رپورٹ منفی آئی۔  وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے کہا کہ مریض کو صحت مند قرار دیا جاسکتا ہے۔
  • میزورم: میزورم میں ابھی تک لاک ڈاؤن ، کرفیو کی خلاف ورزی کے 131 معاملے درج کئے جاچکے ہیں۔ 19 مقدمے درج کئے جاچکے ہیں اور 87 لوگ گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
  • ناگالینڈ:ریاستی  حکومت نے18 مئی سے ریاست میں داخل ہونے والے تمام افراد کے لئے  14 دن کے واسطے  ادارہ جاتی قرنطینہ  اور اس کے بعد 14 دن کے لئے لازمی ہوم قرنطینہ کا حکم دیا ہے۔ دیما پور کے ڈی سی نے پانچ مزید قرنطینہ سینٹر کی مانگ کی ہے۔ ان مراکز میں عید گاہ، مدرسہ، جین بھون، ہندو مندر کمیونٹی ہال، گرودوارہ، لاج اور درگاہ مندر لاج شامل ہیں۔
  • سکم: سکم کے چیف سکریٹری نے ملک کے مختلف حصوں سے سکم کے لوگوں کو بحفاظت لانے کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے ریاستی ٹاسک فورس کی میٹنگ کی صدارت کی۔
  • تریپورہ: پھنسے ہوئے لوگوں کے ساتھ شرمک خصوصی ٹرین چنئی سے اگرتلہ پہنچ گئی ہے۔ توقع ہے کہ آج مزید ایک ٹرین بنگلورو سے اگرتلہ پہنچے گی۔

 

 

 

 

 

 


PIB FACTCHECK

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WO3W.jpg

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RXTB.jpg

 

……………………………………………………………………………………………………..

 

م ن، ح ا، ع ر

U-2635



(Release ID: 1625382) Visitor Counter : 236