PIB Headquarters

کووڈ -19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن یا خبرنامہ

Posted On: 19 MAY 2020 6:34PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010FBL.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026028.jpg

(پی آئی بی کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز اور حقائق کی جانچ پرمشتمل)

  • کووڈ-19 سے 39174 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 38.73 فیصد ، صحتیاب ہونے کی شرح مسلسل بہتر ہورہی ہے۔
  • ہندوستان میں فی الحال 58802کووڈ-19 کے فعال معاملات ہیں۔
  •  ہندوستان میں  فی لاکھ آبادی تقریباً 0.2 فیصد اموات   ہوئی ہیں جبکہ اس کے مقابلے دنیا میں  فی لاکھ آبادی  تقریباً 4.1 فیصد اموات  ہوئی ہیں۔
  • اُمور داخلہ کی وزارت  نے ریاستوں سے کہا : تارکین وطن ورکروں کی پریشانیوں کو کم کریں ، مزید بسوں کو چلائیں ، ریاستوں اور بین ریاستی  سرحدوں پر  آسانی سے  ان کے نقل وحمل کو یقینی بنائیں۔
  • اُمور داخلہ کی وزارت نے  ٹرینوں کے ذریعے  پھنسے ہوئے  مزدوروں کو لےجانے کیلئے  نظر ثانی شدہ معیاری آپریٹنگ  ضابطے (ایس او پی) جاری کیے۔

ہندوستان میں فی لاکھ آبادی تقریباً  0.2 اموات ہوئی ہیں جبکہ اس کے مقابلے دنیا میں فی لاکھ تقریباً 4.1 اموات ہوئی ہیں:اب تک 24 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ کی گئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کل 2350 کووڈ-19 کے مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک کُل 39174 کووڈ-19 کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس کامطلب یہ ہے کہ کووڈ-19 مریضوں کے درمیان صحتیابی کی شرح  38.73 فیصد ہوئی ہے۔ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح مسلسل بہتر ہورہی ہے۔ ہندوستان میں فی الحال  کووڈ-19 کے  58802ایکٹیو معاملات ہیں۔ یہ تمام مریض  فعال طبی نگرانی  میں ہیں، ایکٹیو معاملات میں صرف تقریباً  2.9 فیصد معاملات  انتہائی نگہداشت والی یونٹ (آئی سی یو) کے ہیں ۔ فی لاکھ آبادی اموات کے لحاظ سے  ہندوستان میں اب تک تقریباً   0.2 اموات ہوئی ہیں جبکہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر فی لاکھ آبادی تقریباً 4.1 اموات ہوئی ہیں۔

ملک میں  کل ریکارڈ تعداد میں  108233 نمونوں کی جانچ کی گئی  ، اب تک  کُل 2425742 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ جنوری میں  کووڈ-19 کی جانچ کرنے والی  ایک لیباریٹری سے  ہندوستان  نے نہایت تیزی کے  ساتھ  اپنی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔  اس کے لئے  ملک  میں  385 سے زائد سرکاری لیباریٹریوں اور 158 پرائیویٹ لیباریٹریوں  کا جانچ کیلئے اضافہ کیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کووڈ-19 کے لئے  نظرثانی شدہ  ٹیسٹنگ رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔  کنٹینمنٹ اور کووڈ-19 کی روک تھام  میں مصروف عمل  سرکردہ ورکروں کو شامل کرنے کیلئے پہلے کے  معیار کے مستزاد ٹیسٹنگ حکمت عملی  میں توسیع کی گئی ہے۔تمام اسپتال میں داخل کیے گئے مریض جن میں  آئی ایل آئی کے علامات  ظاہر ہوئے اور بیماری کے سات دنوں کے اندر  واپس آنے والے  اور تارکین وطن  مزدوروں کے درمیان  آئی ایل آئی علامات  کے حامل افراد  ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے  کام کی جگہوں میں  کووڈ-19 وبا کو پھیلنے  سے روکنے کیلئے  احتیاطی اقدامات سے متعلق  رہنما خطوط جاری کیے ہیں  ۔ کووڈ-19 کےتصدیق شدہ یامشتبہ معاملات  کو حل کرنے کیلئے  رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ وزارت نے  کووڈ-19 وبائی  صورتحال  کے تناظر میں  دانت سے متعلق  پیشہ ور ڈاکٹروں کیلئے  مثلاً  دانت کے ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ  ایسے مریض جو انفیکشن  کے  زیادہ خطرے میں ہیں،ان کے لئے بھی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

مہاجر ورکروں کےآسان نقل وحمل کیلئے مزید ٹرینیں چلانے کیلئے  ریاستوں اور ریلوے کے درمیان سرگرم شراکت داری  ضروری ہے،ضلعی حکام کو  اپنی ضروریات  ریلویز کو ضرور دینی چاہئے۔

ریاستوں کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں اُمور داخلہ کی وزارت نے  اس بات کو نوٹ کیا ہے کہ کووڈ-19 کے انفیکشن  کا خوف اور ذریعہ معاش کے  چھن جانے کا ڈر اپنے گھروں تک جانے والے پھنسے ہوئے مزدوروں  کے نقل وحمل  کے لئے  اہم  کلیدی عوامل  ہیں۔مہاجر ورکروں کی پریشانی کو کم کرنے کیلئے  اس مراسلے میں متعدد اقدامات پر زور دیا گیا ہے جن کو ریاستی حکومتوں کے ذریعے  کیا جاسکتا ہے۔ ان میں مرکز کے ساتھ  سرگرم اشتراک وتعاون   شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مزید بسوں کو چلانا ، ریاستوں کے اندر او ر بین ریاستی سرحدوں  پران کی آسان نقل وحرکت  کو یقینی بنانا ، جو لوگ پیدل جارہے ہیں  ان کیلئے بنیادی سہولتوں کے ساتھ  راستے میں آرام  کرنے کی  جگہ بنانا  جب تک کہ وہ بس یا ریلوے اسٹیشن  تک نہ پہنچ جائیں،  افواہوں کو دور کرنا، ٹرین / بس کی روانگی سے متعلق  واضح پیغام دینا جیسے اُمور شامل  ہیں۔ اُمور داخلہ کی وزارت نے ریاستوں سے  ان تمام اُمور کو  بروئے کار لانے کیلئے کہا ۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

ٹرینوں کے ذریعے  پھنسے ہوئے ورکروں کے نقل وحمل کیلئے  معیاری آپریٹنگ ضابطے (ایس اوپی)

مؤرخہ 17 مئی 2020 کو  جاری کردہ  لاک ڈاؤن اقدامات سے متعلق  ترمیم شدہ جامع رہنما خطوط  کے تسلسل میں اُمور داخلہ کی وزارت (ایم ایچ اے) نے ٹرینوں کے ذریعے پھنسے ہوئے  ورکروں  کے نقل وحمل کیلئے نظرثانی شدہ معیاری آپریٹنگ ضابطے  (ایس او پی)جاری کیے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

ڈاکٹر ہر ش وردھن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  73ویں عالمی صحت اسمبلی میں شرکت کی

کووڈ-19 کے بندوبست سے متعلق ہندوستان کے ذریعے کیے گئے بروقت  اور سرگرم  اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے  وزیر صحت نے کہا کہ  ہندوستان نے  وقت پر  تمام ضروری ا قدامات کیے ہیں۔ ان میں  داخلوں کے مقامات پر  نگرانی  ، بیرون ملک پھنسے ہوئے شہریوں کو وطن واپس لانا، مستحکم  مرض کی نگرانی نیٹ ورک کے ذریعے  بڑے پیمانے پر کمیونیٹی کی نگرانی  ، صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنا ، 2 ملین  پہلی قطار  میں رہ کر کام کرنے والے انسانی وسائل سے زائد کی صلاحیت سازی  ، خطرے کے بارے میں  معلومات فراہم کرنا اور  کمیونیٹی کی شراکت داری  شامل ہیں۔ میرا خیال ہے کہ  ہم نے  اپنا بہترین طریقہ کار اپنایا ہے اور بہت اچھا کیا ہے ، ہم سیکھ رہے ہیں اور آنے والے مہینوں میں مزید بہتر کرنے کیلئے  ہم  پوری طرح  پُراعتماد ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

فروغ انسانی وسائل  کی وزارت کے مشورے کے مطابق  این ٹی اے نے  جے ای ای (مین) 2020 کے لئے  آن لائن درخواست جمع کرنے کیلئے  ایک آخری موقع فراہم کیا

متعدد ہندوستانی طلباء جوبیرون ملک کالجوں کو جوائن کرنے والے تھے  لیکن اب کووڈ-19 سے پیدا شدہ  بدلے ہوئے حالات کے سبب ملک میں ہی اپنی تعلیم جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں اور وہ جے ای ای (مین)2020 میں حصہ لینے  کے  خواہاں ہیں، ان کے  نمائندوں سے بات چیت کے تناظر میں  فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے این ٹی اے کو جے ای ای (مین) 2020  کی درخواست جمع کرنے کیلئے ایک آخری موقع دینے  کا مشورہ دیا ہے۔ یہ ان طلباء کیلئے بھی قابل اطلا ق ہے جو  کسی سبب سے  جے ای ای  (مین)2020 کے لئے آن لائن  درخواست  فارم بھرنے یا جمع کرنے میں ناکام رہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شمال مشرق اور جموں وکشمیر کیلئے  کووڈ-19 سے متعلق طبی امداد فراہم کرنے کیلئے  آرمی کی تعریف کی

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  شمال مشرق اور جموں و کشمیرکیلئے کووڈ -19 سے متعلق  طبی امداد فراہم کرنےکیلئے  آرمی کی تعریف کی اور  تیاریوں کے پہلے مرحلے میں  ڈائگنوسٹک اور معالجاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے  کووڈ-19 وبا کے پہلے مرحلے میں  فوری اقدامات کرنے کیلئے  آرمڈ فورسز  میڈیکل سروسز ( اے ایف ایم ایس) کی ستائش کی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

مکانات اور شہری اُمور کی وزارت نے  کوڑا سے مبرّا شہروں کی ستارہ درجہ بندی کے نتائج کا اعلان کیا

مکانات اور شہری اُمور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے  مطلع کیا ہے کہ جائزہ سال 20-2019 کیلئے  کُل 6 شہروں (امبیکاپور، راج کوٹ، سورت، میسور، اندور اور نوی ممبئی) کو پانچ ستارہ کاسرٹیفکیٹ دیا ہے۔ 65شہروں کو تین ستارہ اور 70 شہروں کو ایک ستارہ کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ کووڈ-19 کے بحران کے تناظر میں  مکانات اور شہری اُمور کی وزارت نے  تمام ریاستوں اور شہروں  کو عوامی مقامات  کی خصوصی صفائی  اور قرنطینہ  میں رکھے گئے  گھرانوں سے بایومیڈیکل فضلات کو اکٹھا کرنے اور نپٹارے  سے متعلق  تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ مکانات اور شہری اُمور کی وزارت نے اپریل کے پہلے ہفتے میں  اپنے نہایت مقبول شہریوں  کی شکایات کے ازالے کے پلیٹ فارم  ، سوچھتا ایپ پر نظرثانی کی تاکہ شہریوں کو کووڈ-19 سے متعلق معاملات کو حل کرنے  اور اپنے متعلقہ  شہری ، مقامی بلدیاتی اداروں کے ذریعے ان کا حل کرانے میں آسانی  فراہم ہو۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

مدر ڈیری لاک ڈاؤن کے دوران  ودربھ اور مراٹھواڑہ خطے میں ڈیری سپلائی  چین کو مستحکم کرنے میں تعاون دے رہی ہے

ملک  کووڈ-19 وبا سے لڑرہاہے لہٰذا لاک ڈاؤن کے دوران  ضروری اشیاء مثلاً  عوام کیلئے خوراک  اور  صحت خدمات  نہایت ضرور ی ہیں، صارفین کیلئے  یہ نہایت  اہم ہے کہ ضروری اشیاء کی سپلائی چین کو برقرار رکھاجائے ۔ کسانوں کیلئے بھی ضروری ہے کہ ان سے شروع ہونے والا ویلو چین مستحکم رہے اور  بندشوں کے دوران بھی اپنی  پیداوار کی مارکیٹنگ  کرسکیں۔ اس سلسلے میں مزید اقدامات کرتے ہوئے مدر ڈیری  جو کہ نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ  کی  مکمل ملکیت والی  ذیلی کمپنی ہے ، لاک ڈاؤن کے دوران ودربھ اور مراٹھواڑہ خطے  میں  ڈیری سپلائی چین کو مستحکم کرنے میں  اپنا تعاون دے رہی ہے۔ ناگپور شہر کے  سول لائن علاقے میں واقع مدر ڈیری   کسانوں کو  ہر ممکن امداد فراہم کررہی ہے اور ودربھ اور مراٹھواڑہ علاقے میں  2.55 لاکھ لیٹر  یومیہ دودھ کی اوسط خریداری  کررہی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

وزارت ثقافت کے  میوزیموں اور ثقافتی مقامات کی ترقی کے محکمے نے میوزیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ‘‘میوزیموں اور ثقافتی مقامات کو مستحکم کرنے ’’کے موضوع پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا

کووڈ-19 وبا کے  ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں پر  اہم اقتصادی اور سماجی  اثرات مرتب ہوں گے۔ سرکردہ ہندوستانی اور  عالمی ثقافتی اداروں ،اختراعی تاجروں ، اسٹارٹ اپ، پالیسی سازوں اور میڈیا کے لئے منعقدہ اس ویبینار میں ماہرین نے  ثقافتی اور  تخلیقی صنعتوں کے لئے آگے کے  راستے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں

  • چنڈی گڑھ:لاک ڈاؤن کے دوران کچھ  تارکین وطن ورکرس ، زائرین ، سیاح، طلباء اور دیگر افراد  چنڈی گڑھ میں پھنسے ہوئے  ہیں۔ ان افراد کو آسانی سے لے جانے کیلئے  چنڈی گڑھ انتظامیہ نے  پھنسے ہوئے لوگوں کیلئے آرام دہ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے  بہترین انتظامات کیے۔18 مئی 2020 کو درج ذیل پھنسے ہوئے افراد  کو روانہ کیا گیا: (الف) 1296 افراد کے ساتھ  ایک شرمک خصوصی ٹرین  امیٹھی کیلئے شام پانچ بجے روانہ کی گئی ۔ (ب)دس افراد کو سرہند ، پنجاب  سے شرمک اسپیشل ٹرین کے ذریعے  مغربی بنگال میں  واقع مرشد آباد  روانہ کیا گیا۔ چنڈی گڑھ سے سرہند ، پنجاب  تک ان کے سفر کا بندوبست خصوصی  سی ٹی یو بس کے ذریعے کی گئی۔
  • پنجاب:وزیراعلیٰ نے کرشچن میڈیکل کالج  ، لدھیانہ اور آئی ایم اے ایس  ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ  ، ہندوستان میں کلیولینڈ کلینک (یو ایس اے) کیلئے فیزیشین ٹو فیزیشین  کنسلٹیشن کیلئے باقاعدہ آسانی بہم پہنچانے والا ادارہ کے درمیان  ایک اہم شراکت داری کے حصے کے طور پر  متعدد طبی مسائل کے موضوع پر ٹیلی میڈیسن پروگرام کا آغاز کیا۔ پنجاب حکومت نے ریاست میں سرکاری ٹرانسپورٹ چلانے  پر عائد پابندیوں  میں ڈھیل دینے کافیصلہ کیا ہے۔ بدھ کے روز سے  ریاستی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی بسوں کو اہم شہروں اور  ضلعی ہیڈ کوارٹر کے درمیان کُل سیٹوں میں 50فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ یہ بسیں بس اسٹینڈ سے ہی روانہ ہو ں گی جہاں بسوں پر سوار ہونے سے پہلے تمام مسافروں کی  طبی جانچ کی جائے گی۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائیگا کہ تمام مسافر سرکاری ٹرانسپورٹ میں سماجی فاصلے کا لحاظ رکھیں اور تمام مسافر ماسک پہنیں اور ڈرائیوروں کے ذریعے فراہم کرائے جانے والے  سینیٹائزر کے ساتھ  اپنے ہاتھ کو جراثیم سے پاک کریں۔
  • ہریانہ:ریاستی حکومت نے نجی  ڈاکٹروں ان کی ضرورت کے مطابق سرکاری شرحوں پر اعلیٰ معیار کے پی پی ای کٹس ، این-95 ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی پرائیویٹ ڈاکٹر کووڈ-19 سے متاثر ہوجاتا ہے  تب ان کا بھی علاج سرکاری اخراجات پر کیاجائیگا۔ کورونا کے بعد  ریاست میں صحت خدمات ، عوامی صحت اور امراض کی تحقیق وغیرہ میں سرمایہ کاری  میں اضافہ کیاجائیگا۔ حکومت ہریانہ نے  سرکاری اسکولوں  کو اپنے انتظامی دفاتر  کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ  فوری طور پر ضروری ا نتظامی کام کا ج کو ا نجام دے سکیں۔ البتہ اس دوران وہ کووڈ-19 کو قابو کرنے کیلئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے جاری کردہ  اصول وضوابط کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ریاستی حکومت نے  ہریانہ کے پرائیویٹ اسکولوں کو اپنے انتظامی دفاتر کوکھولنے کی  پہلے ہی اجازت دے چکی ہے۔
  • ہماچل پردیش:وزیراعلیٰ جئے رام ٹھاکر نے  کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا سے زور دیکر کہا ہے کہ وہ ریاست کے لئے  ایک  تھوک ڈرگ پارک مختص کریں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے  ملک میں اہم کلیدی مٹیریل/ ادویہ اور فعال ادویاتی  اجزاء (ا ے پی آئی)  کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کیلئے ایک سود مند اسکیم کا اعلان کیا ہے۔
  • کیرالا:کے ایس آر ٹی سی کل سے تمام ضلعوں میں اپنی خدمات شروع کرے گی۔ کنّور میں پولیس نے ریلوے ٹریک کے راستے اترپردیش  تک پیدل جانے کی کوشش کرنے والے تقریباً 100 مہاجر مزدوروں کو  روکا۔ ترمبرا، کوزی کوڈ میں احتجاج کرنے والے مہاجر مزدوروں اور پولیس کے درمیان تنازعہ پھوٹ پڑا ، خلیجی ممالک سے کل رات کیرالا پہنچنے والے سات افراد  میں کووڈ-19 کے علامات  پائے گئے، انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ سات مزید پروازیں خلیجی ممالک میں  پھنسے ہوئے  700 سے زیادہ لوگوں کو  لیکر آئیں گی۔ کل جو 29 معاملات  سامنے آئے وہ سبھی کیرالا میں اپنے وطن  واپس آنے والے  یا غیرمقیم کیرالا کے باشندے  جو ریاست میں واپس آئے  ہیں۔
  • تملناڈو: پڈوچیری  میں شرابو ں کی دوکانو ں کو کھولنے کی اجازت  دی جائے گی۔ شراب خریدنے کیلئے  آدھار کارڈ کو لازمی  قرار دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر سے  واپس آنے والے پھنسے ہوئے تملناڈو کے مہاجر مزدور کی بڑی تعداد  کووڈ-19 سے متاثرہ پائے جارہے ہیں۔ تملناڈو کے دیہی علاقوں میں آج سے  بال کاٹنے کے سیلون کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ تملناڈو میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات  15 جو ن سے 25 جون تک منعقد کیے جائیں گے۔ کل تک کے کُل معاملات : 11760 ، ایکٹیو معاملات: 7270 ، اموات: 81، چنئی میں فعال معاملات : 5460 ہیں ۔
  • کرناٹک:کرناٹک میں 127 معاملات اور تین اموات کے ساتھ  ایک دن میں  سب سے زیادہ معاملہ ریکارڈ کیا گیا۔ اب تک کُل معاملات: 1373، ایکٹیو معاملات: 802، صحتیاب ہوئے افراد: 530 اور اموات:40۔

کرناٹک کے غیرمقیم باشندوں میں  ناراضگی   پیدا ہوگئی  کیوں کہ ریاست نے تملناڈو ، مہاراشٹر اور گجرات سے لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ گزشتہ ایک دن میں 50 فیصد معاملات ایسے ہیں جو دیگر ریاستوں سے واپس آئے ہیں۔ کرناٹک انٹرسٹی اسپیشل ٹرین چلانے کیلئے مرکز کی منظوری کاخواہاں ہے ۔

  • آندھراپردیش:وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاست کو کووڈ-19 سے متعلق احتیاطی تدابیر سے سمجھوتہ کیے بغیر ریاست کی معیشت کو دوبارہ شروع کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ ریاست میں کووڈ-19 کے مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح سب سے زیادہ 53.44 فیصد ہے جو ملک کی اوسط صحتیابی کی شرح 32.9 فیصد سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے  دوران 9739 نمونوں کی جانچ کے بعد دو اموات کی اطلاع ہے جبکہ 69 افراد کو اسپتال سے چھٹی دی گئی۔ 150 معاملات ایسے افراد پر مشتمل ہیں جو دیگر ریاستوں سے واپس آئے ہیں۔ کُل معاملات:2339، فعال معاملات:691، صحتیاب ہوئےافراد:1596، اموات: 52۔
  • تلنگانہ:تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی دینے کے ساتھ  آر ٹی سی بسیں آج سے سکندرآباد سے مختلف اضلاع تک چلنی  شروع ہوگئیں۔ ریاست نے تمام زونو ں میں  گھریلو ملازمو ں کی خدمات دوبارہ شروع  کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس میں جی ایچ ایم سی  حد والے زون بھی شامل ہیں۔ کل تک کے کُل معاملات: 1592، حیدرآباد حکام کیلئے  تشویش کا مسلسل باعث ہے کیوں کہ 26 نئے معاملات کل بھی سامنےآئے۔ ریاست میں 5ہزار اسپتال کے بیڈس کووڈ کیلئے تیار رہیں گے۔
  • آسام: وزیر صحت نے کووڈ-19 کی جانچ اور مریضو ں کی دیکھ بھال کیلئے ایک علاقائی  جانچ مرکز  شروع کرنے کیلئے بارپیٹا ضلع میں  ڈپٹی کمشنر و ں اور پولیس کے سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ بات چیت کی۔
  • منی پور: منی پور میں ایک 64سالہ ضعیفہ  اور اس کی 23سالہ بیٹی جو نئی دہلی سے واپس آئی تھی ، کووڈ-19 سے متاثرہ پائی گئی  ہیں۔ ریاست میں کُل 9 معاملات میں سے دو افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ باقی مریضوں کاعلاج جاری ہے۔
  • میزورم: میزور میں  گورنمنٹ کولاسب کالج کے این ایس ایس رضاکاروں نے کولاسب میں سبزی فروشوں  اور پولیس اہلکاروں کو ہاتھ سے تیار کردہ 150 ماسک تقسیم کیے۔ آئیزول پولیس نے میزورم میں  کووڈ-19 کے فعال معاملے سے متعلق سوشل میڈیا پر  غلط جانکاری پوسٹ کرنے کیلئے  ایک شخص کو گرفتارکیا ہے۔
  • ناگالینڈ: ناگالینڈ میں مسلمان اپنے گھروں میں رہ کر رمضان کے مقدس مہینے کااہتمام کررہے ہیں اور لاک ڈاؤن کے سبب  گھر میں ہی  عیدالفطر منانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ دیماپور ولیج کونسل اپنے علاقوں میں  حکومت کے ذریعے  شناخت شدہ  قرنطینہ مراکز کو استعمال کرنے پر رضامند ہے۔
  • سکم: کرناٹک حکومت کے ساتھ اشتراک وتعاون سے سکم کی حکومت نے بنگلور میں پھنسے ہوئے تقریباً 1054 سکم کے باشندوں کو واپس لیکرآئی۔
  • مہاراشٹر: ریاست میں  2033 نئے معاملات کی اطلاع ملی ہے۔اس طرح ریاست میں  کووڈ-19 سے متاثرہ معاملات کی تعداد 35058 ہوگئی ہے،فی الحال ریاست میں 25392 فعال معاملات ہیں،مہاراشٹر حکومت کی جانب سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  اب تک 8437 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں ۔مہاراشٹر حکومت نے  خط ا فلاس سے اوپر رہنے والے اورینج کارڈ رکھنے والے 3.08 کروڑ افراد کو رعایتی شرحوں پر 5 کلو گرام غذائی اجناس  فی کس مئی سےلیکر جون کے مہینے تک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کووڈ-19  وبا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں  ریاستی حکومت نے  ریاست کے اندر 52422 راشن دوکانوں سے غذائی اجناس کی تقسیم کاکام شروع کردیا ہے۔
  • گجرات:366 کووڈ-19 کے نئے معاملات اور 35 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ اس طرح کُل معاملات کی تعداد  11746 ہوگئی ہے، ان میں سے  4804 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب کووڈ-19 کے 6248 فعال معاملات ہیں۔ ان میں سے  38 افراد وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اس دوران غیرکنٹینمنٹ علاقوں میں   50 سے زیادہ دنوں کے بعد  طاق وجفت  کی بنیاد پر  دوکانوں ، دفاتر ، ٹرانسپورٹ اور بازاروں کو دوبارہ کھولے گئے ہیں۔
  • راجستھان: آج دوپہر 2 بجے تک کووڈ-19 کے 250 نئے معاملات سامنے آئے۔ اس طرح  ریاست  میں کووڈ-19 سے متاثرہ معاملات کی کُل تعداد  5757 ہوگئی ہے۔ آج کی تاریخ تک کُل 3232مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
  • مدھیہ پردیش: 259 کووڈ-19 کے نئے معاملات سامنے آئے ۔ اس طرح ریاست میں کووڈ-19 کے کُل معاملات کی تعداد  5326 ہوگئی۔  ریاست میں  تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کووڈ-19 کے 2549 فعال معاملات ہیں۔
  • گوا: کووڈ-19 کے مزید 9نئے  معاملات سامنے آئے  ہیں۔ اس طرح کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد  31 ہوگئی۔

پی آئی بی فیکٹ چیک(حقائق کی جانچ)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AR0J.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RXTB.jpg

**

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2648



(Release ID: 1625291) Visitor Counter : 155