صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 کی تازہ صورتِ حال
Posted On:
18 MAY 2020 5:53PM by PIB Delhi
موجودہ صورت ِ حال :
حکومت ہند کووڈ – 19 کی روک تھام ، بچاؤ اور بندوبست کے لئے احتیاطی اور سرگرم اقدامات کر رہی ہے ۔ کووڈ – 19 کے بندوبست سے متعلق کوششوں کی اعلیٰ ترین سطح پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
بھارت میں اب تک اِس وباء کے 56316 مریض زیرِ علاج ہیں ۔ اب تک کل 36824 لوگ کووڈ – 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 2715 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع ہے ۔ ہماری صحت یابی کی موجودہ شرح 38.29 فی صد ہے ۔
فی لاکھ آبادی کے تناسب میں بھارت میں مصدقہ مریضوں کی تعداد اب تک 7.1 مریض فی لاکھ تک پہنچ گئی ہے ، جب کہ پوری دنیا میں آبادی کے تناسب میں مریضوں کی تعداد 60 ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ 118 کے مطابق مصدقہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد والے ملکوں میں فی لاکھ آبادی کے لحاظ سے مریضوں کی شرح مندرجہ ذیل ہے :
ملک
|
مصدقہ مریضوں کی تعداد
|
فی لاکھ آبادی کے تناسب میں مریضوں کی شرح
|
ریاستِ ہائے ہائے متحدہ امریکہ
|
4525497
|
60
|
وفاقی روس
|
1409452
|
431
|
برطانیہ
|
281752
|
195
|
|
240165
|
361
|
اسپین
|
230698
|
494
|
اٹلی
|
224760
|
372
|
برازیل
|
218223
|
104
|
جرمنی
|
174355
|
210
|
ترکی
|
148067
|
180
|
فرانس
|
140008
|
209
|
ایران
|
118392
|
145
|
بھارت
|
96169*
|
7.1
|
* 18 مئی ، 2020 ء کے اعداد و شمار
ابتدائی اور سخت اقدامات سے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے نئے رہنما خطوط
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ریڈ / اورینج / گرین زون کی زمرہ بندی کے لئے ریاستوں کو 17 مئی ، 2020 ء کو نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں ۔ ان رہنما خطوط کے مطابق ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ضلع / میونسپل کارپوریشن ، یا اگر ضروری ہے تو سب ڈویژن / وارڈ یا دیگر انتظامی اکائی کی اپنے جائزے کے مطابق ریڈ / اورینج / گرین زون میں زمرہ بندی کر سکتے ہیں ۔
یہ زمرہ بندی وزارتِ صحت کے ذریعے دیئے گئے پیمانوں کے تجزیہ کی بنیاد پر کیا جا سکتا ہے ، جس میں کل موجودہ مریضوں کی تعداد ، فی لاکھ آبادی کے تناسب سے مریضوں کی تعداد ، مریضوں کے دوگنا ہونے کی شرح ( سات دن سے زیادہ عرصے تک ) ، شرح اموات ، ٹسٹ کی شرحیں اور مثبت پائے جانے والے ٹسٹ کی شرحیں شامل ہیں ۔
فیلڈ ایکشن کے لئے ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھیرا بندی والے اور بفر زون کو علیحدہ علیحدہ کریں ۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے گھیرا بندی والے زون میں کنٹنمنٹ منصوبے کے سختی سے نفاذ کو یقینی بنائیں ۔
گھیرا بندی والے زون میں خصوصی ٹیموں کے ذریعے گھر گھر جاکر مریضوں کی تلاش کرنا ، تمام معاملات کی نمونوں کے رہنما خطوط کے مطابق جانچ کرنا ، رابطوں کا پتہ چلانا ، تمام مصدقہ مریضوں کے کلینکل بندوسبت کو ترجیح دینا شامل ہے ۔ اس سلسلے میں لوگوں کی سرگرم شمولیت حاصل کی جانی چاہیئے ۔
ہر گھیرا بندی والے زون کے آس پاس ایک بفر زون قائم کیا جانا چاہیئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ انفیکشن آس پاس کے علاقوں میں نہ پھیلے ۔ بفر زونوں میں آئی ایل آئی / ایس اے آر آئی کے ذریعے مریضوں یا معاملات کی جامع نگرانی کی جانی چاہیئے ۔
یہ بات اہم ہے کہ بچاؤ کے اقدامات جیسے ذاتی صفائی ستھرائی ، ہاتھوں کی صفائی ، سانس لینے سے متعلق اخلاقیات ، چہرے کو ڈھکنے اور ایک دوسرے سے جسمانی دوری برقرار رکھنے جیسے اقدامات کے بارے میں آئی ای سی سرگرمیوں کے ذریعے سماج میں بیداری پیدا کی جانی چاہیئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (19-05-2020)
U. No. 2622
(Release ID: 1625034)
Visitor Counter : 269
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam