وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ’امپھان‘ طوفان سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا


صورتحال کو زمینی سطح پر سنبھالنے کے لئے 25 این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کیں

Posted On: 18 MAY 2020 5:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18مئی 2020/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک اعلی  سطحی میٹنگ  کی صدارت کرتے ہوئے خلیج بنگال میں بن رہے گردابی طوفان ’’امپھان‘‘ کے خلاف اٹھائے گئے  اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_34153EZX.JPG

 وزیراعظم نے طوفان  کے پیش  نظر صورتحال کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کی  اور نیشنل  ڈیزاسٹر ریسپورنس  فورس (این ڈی آر ایف)  کے ذریعہ جوابی تیاریوں کے ساتھ ساتھ طوفان سے متاثر ہونے والے مقامات کو خالی کرانے کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ریسپونس  منصوبے کو پیش کرنے کے دوران این ڈی آر ایف کے ڈی جی نے بتایا کہ زمینی  سطح پر این ڈی آر ایف  کی 25 ٹیموں  کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ 12دیگر  ٹیمیں ریزرو  میں تیار ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف  حصوں میں این ڈی آر ایف کی دیگر 24 ٹیمیں تیار ہیں۔

Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NAV_94480CH6.JPG

اس میٹنگ میں  مرکزی  وزیر داخلہ جناب امت شاہ ، وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری جنا ب پی کے سنہا ، کابینی  سکریٹری جناب  راجیو گوبا کے علاوہ حکومت ہند کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NAV_9412UTMG.JPG

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2514



(Release ID: 1625027) Visitor Counter : 159