امور داخلہ کی وزارت

لاک ڈاؤن 4.0 –ریاستیں ؍ مرکزی کے زیر انتظام علاقے وزارت داخلہ کے رہنما خطوط میں عائد پابندیوں کو تحلیل نہیں کر سکتے، ہاں اپنے طور پر مقامی تقاضوں اور وزارت صحت کے رہنما خطوط کے مطابق قدر ےتبدیلیاں کر کے انہیں سخت  ضرور بنا  سکتے ہیں:وزارت داخلہ

Posted On: 18 MAY 2020 1:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 18 ؍مئی، 2020،داخلی امور کی وزارت نے 17مئی 2020 کو کووڈ-19 کی روک تھام کے سلسلے میں لاک ڈاؤن سے متعلق بندشوں کے سلسلے میں نظرثانی شدہ رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا کر 31مئی 2020 کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ پابندیوں میں وسیع پیمانے پر رعایات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

 

نئے رہنما خطوط کے مطابق جو آج سے نافذالعمل ہوں گے، ریاستیں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی جانب سے 17مئی 2020 کو جاری کردہ نظرثانی شدہ رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے سُرخ اورینج اور سبز زونوں کو ختم نہیں کریں گی۔ سرخ ؍اورینج زون کے تحت محدود علاقے اور بفر زونوں کی شناخت مقامی حکام کی جانب سے مقامی سطح کی تکنیکی جانکاری اور وزارت صحت کے رہنما خطوط کی بنیاد پر کی جائے گی۔

 

محدود زونوں کے اندر سخت پابندیاں اور اصولوں پر عمل کیا جائے گا جیسا کہ پہلے کیا جارہا تھا۔ صرف لازمی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ محدود سرگرمیوں کو پورے ملک میں پابندیوں کے تحت رکھا جائے گا۔دیگر تمام تر سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، صرف اس استثنائی کے ساتھ کہ وہ وزارت داخلہ کے تحت فراہم کردہ رہنما خطوط کے تحت  ممانعت کے زمرے میں نہ آتی ہوں۔

 

مذکورہ نکات کی بنیاد پر وزارت داخلہ نے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ رہنما خطوط کے تحت لاک ڈاؤن بندشوں میں فراہم کرائی گئی وسیع رعایات کے باوجود وزارت داخلہ کے ذریعے فراہم کردہ رہنما خطوط کی بندشوں کو یکسر ختم نہیں کر سکتیں۔ وہ چند دیگر پابندیاں لگا سکتی ہیں یا بندشیں عائد کر سکتی ہیں ، جیسا کہ صورتحال کا زمینی سطح پر تجزیہ کے بعد تقاضہ ہو۔

 

اس کے علاوہ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ انہیں وزارت داخلہ اور صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط میں  دیئے گئے بینچ مارکوں اور حدود کو ذہن میں رکھنا چاہئے، یعنی مقامی سطح پر زون کو پابندی کے تحت لانے یا پابندیاں کم کرنےکے سلسلے میں ان اصولوں کا دھیان رکھنا چاہئے۔ ان رہنما خطوط کو مرکزی حکومت اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعے عوام الناس کی سہولت کے لئے عام تشہیر دینے کی بات بھی کہی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ارسال کئے گئے سرکاری کمیونکیشن کو ملاحظہ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں:

Click here to see the Official communication to States/UTs

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ک ا۔

U- 2610



(Release ID: 1624870) Visitor Counter : 166