صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ ۔ 19 پر اپ ڈیٹ اب تک 20917 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں؛ صحت یابی کی شرح بڑھ کر 31.15 فیصد ہوئی

Posted On: 11 MAY 2020 5:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11 مئی 2020،     اب تک مجموعی طور پر 20917 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔اس سے  مجموعی  صحت یابی کی شرح بڑھ کر 31.15 فیصد  ہوگئی ہے۔ اب تک 67152 تصدیق شدہ معاملے  سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ روز سے ہندوستان میں کووڈ۔ 19 کے  تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد میں 4213 معاملوں کا اضافہ ہوا ہے۔

مختلف میڈیکل پروفیشنل کے کام کی تعریف کرتے ہوئے  ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ  خصوصی طور پر گزشتہ تین ماہ میں  کووڈ۔ 19 کے ساتھ مقابلہ کرنے میں  میڈیکل پریکٹیشنرس نے  جس تحمل کا  مظاہرہ کیا ہے، اس پر ملک کو فخر ہے۔ انہوں نے ملک سے پھر اپیل کی کہ ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر کارکنان  کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ اس کے بجائے  بڑے پیمانے پر عوام کی مدد کرنے میں  ان کی کوششوں کے لئے  ان  کی تعریف کی جانی چاہیے۔ انہوں نے   کہا کہ ڈاکٹر، نرسیں ،ہیلتھ کیئر کارکنان  کووڈ۔ 19 کے خلاف جنگ کو  جاری رکھنے کے لئے  ہمارے احترام ، مدد اور تعاون کے مستحکم ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی وزارت نے  آج  کووڈ۔ 19 کے لئے  ضلعی سطح کی  سہولت پر مبنی نگرانی  کے لئے  رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔  یہ رہنما خطوط : https://www.mohfw.gov.in/pdf/DistrictlevelFacilitybasedsurveillanceforCOVID19.pdfپر دیکھے جا سکتے ہیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق  تکنیکی معاملوں ، رہنما خطوط اور  صلاح و  مشورے کے بارے میں  تمام  مستند اور  اپ ڈیٹیڈ معلومات کے لئے  برائے مہربانی  مستقل طور پر : https://www.mohfw.gov.in/.  دیکھیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ تاچھ technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پتے پر ای۔ میل سے بھیجیں۔ اور  دیگر پوچھ تاچھ ncov2019[at]gov[dot]in  پر  اور  وایا ٹوئٹ @CovidIndiaSeva پر بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی بھی پوچھ تاچھ کے معاملے میں  براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا  1075 (ٹول فری)  پر رابطہ کریں۔  کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(11-05-2020)

U-2447



(Release ID: 1623163) Visitor Counter : 119