امور داخلہ کی وزارت
طبی پیشہ ور افراد(ڈاکٹر)اور نیم طبی عملے کی بلا روک ٹوک نقل و حمل کو یقینی بنایا جائے اور تمام پرائیویٹ کلینکس، نرسنگ ہومز اور لیبز کو کھولے جانے کو یقینی بنایا جائے، کووڈ-19 اور غیر کووڈ کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے لازمی ہے:وزارت داخلہ کا ریاستوں کو مشورہ
Posted On:
11 MAY 2020 12:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،11مئی2020: کابینہ سیکریٹری نے 10 مئی 2020ء کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک میٹنگ کی صدارت کی، جہاں طبی پیشہ ور افراد (ڈاکٹر حضرات) اور نیم طبی حضرات کی آزادانہ نقل و حمل سے متعلق کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے بندوشوں کے معاملے پر غورو خوض کیا گیا ۔
اس میٹنگ کی روشنی میں مرکزی وزارت داخلہ(ایم ایچ اے) نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تحریرکرکے کہا ہے کہ صحت کی عوامی ضرورتوں کو پورا کرنے اور قیمتی جانوں کو بچانے کےلئے تمام طبی پیشہ ور افراد کی آزادانہ نقل و حمل ضروری ہے۔ طبی پیشہ ور افراد اورنیم طبی عملے کی نقل و حمل پر کسی طرح کی بندش سے کووڈ اور غیر کووڈ طبی خدمات فراہم کرنے میں شدید رکاوٹیں ہوسکتی ہیں۔
اس نے مزید کہا کہ مذکورہ میٹنگ کی روشنی میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ یا سرکاروں کو تمام طبی پیشہ ور افراد ، نرسوں، نیم طبی عملے، صفائی ستھرائی والے عملے اور ایمبولینسز کی بلا روک ٹوک کے عمل کو یقینی بنانا چاہئے۔ اس سے بغیر کسی رکاوٹ کے مریضوں کو تمام کووڈ اور غیر کووڈ طبی خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ریاست و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے تمام طبی پیشہ ور افراد، نرسوں، نیم طبی عملے، صفائی ستھرائی کرنے والے عملے اور ایمبولینسز کے لئے بین ریاستی نقل و حمل میں آسانی فراہم کی جاسکتی ہے۔
اس بات پر بھی مزید زور دیا گیا ہے کہ تمام پرائیویٹ کلینکس ، نرسنگ ہوم اور لیبز کو ان کے طبی پیشہ ور افراد اور ان کے طبی عملے کے ساتھ کھولے جانے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ اس سے بغیر کسی رکاوٹ کے کووڈ اور غیر کوڈ جیسی ہنگامی صورتحال میں تمام مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں آسانی ہوگی اور اسپتالوں پر بوج کم ہوگا۔
Click here to see Official Communication regarding Movement of Medical Professionals
*************
م ن۔ح ا۔ ن ع
(U: 2442)
(Release ID: 1622959)
Visitor Counter : 232
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam