صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19 پر اپ ڈیٹ

Posted On: 08 MAY 2020 5:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8مئی 2020/ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی حکومتوں کے ساتھ  بتدریج، پہلے سے طے شدہ اور فعال انداز اپناتے ہوئے، حکومت ہند ، کووڈ-19 کی روک تھام، کنٹرول اور انتظام کے سمت میں سلسلہ وار قدم اٹھا رہی ہے۔  ان اقدام کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اعلی سطح پر نگرانی کی جاتی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کےمرکزی وزیر ڈاکٹر ہر ش وردھن نےآج تمل ناڈو ، کرناٹک اور تلنگانہ کے وزرائے صحت کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  بات چیت کرکے کووڈ-19 کے مسئلہ کی  تیاریوں اور اس پر قابو پانے کے  طریقے کا جائزہ لیا۔  انہوں نے کہا کہ  دوسری ریاستوں  سے  واپس لوٹ رہے کارکن ، مزدوروں کے کورنٹائن کے مناسب انتظامات سمیت ایس اے آر آئی   معاملوں کی   سیمپلنگ اور ٹیسٹنگ  کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آئی سی ایم آر نے ملٹی سینٹر  کلینیکل  ٹرائرل –پلاسڈ ٹرائیرل- ’فیسز -2 اوپن لیبل  ، رنڈامائیز  کنٹرولڈ ٹرائل‘ شروع کیا ہے۔  ساتھ ہی  مرض کو کنٹرول کرنے میں کووڈ-19 سے متعلق  پیچیدگیوں کو محدود کرنے میں کونولیسنٹ پلازمہ کی حفاظت   اور اثر کا  جائزہ لیا جاسکے۔  اس مطالعے کو 29 اپریل کو  کووڈ-19 نیشنل  ایپک کمیٹیْْْ (پی او این ای سی) کو منظوری مل چکی ہے۔ آئی سی ایم آر نے پلاسک ٹرائل  کے  21 اداروں کو  چنا ہے۔ ان میں مہاراشٹر کے پانچ اسپتال ، گجرات کے چار اسپتال، راجستھان، تمل ناڈو اور مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں دو دو اسپتال  اور پنجاب  ، کرناٹک ، تلنگانہ  اور چندی گڑھ کا ایک ایک اسپتال شامل ہے۔

216 ایسے اضلاع ہیں جہاں سے آج تک ایک بھی کورونا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ 42 ضلعے ایسے ہیں   جن میں گزشتہ 28 دن سے کم   کوئی نیا  معاملہ سامنے نہیں آیا ہے،جبکہ 29 اضلاع ایسے ہیں جہاں  21 دنوں دوران کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ جبکہ  36 ضلعوں میں گزشتہ 14 دنوں سے  کوئی نیا معاملہ  سامنے نہیں آیا ہے اور 46 ضلعوں میں   پچھلے چار دنوں  میں کوئی نیا معاملہ سامنانہیں آیا ہے۔

وزارت صحت نے  بیرون ممالک سے لوٹنے والوں/رابطوں/مشتبہ  یا مصدقہ معاملوں کے لئے ریاستی   سہولت، کورنٹین/ہوٹلوں/ سروس اپارٹمنٹ ، لاج وغیرہ میں آئیسولیشن سہولت کے لئے اضافی  رہنما ہدایات جاری کئے ہیں۔ مزید معلومات  کے لئے  رہنما ہدایات کےلئے درج ذیل پتہ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

https://www.mohfw.gov.in/pdf/Additionalguidelinesforquarantineofreturneesfromabroadcontactsisolationofsuspectorconfirmedcaseinprivatefacilities.pdf

ابھی تک کل 16540 لوگوں کا علاج کیا جاچکاہے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1273 لوگوں کا علاج کیا گیا ۔ اس سے ہماری کل سدھار کی شرح  29.36  فی صد پہنچ گئی ہے۔  مریضوں کے  صحتیاب ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس وقت اسپتال میں داخل ہونے والے ہر تین مریضوں میں سے  ایک مریض  صحت یاب ہورہا ہے۔ اب  کل مصدقہ معاملوں کی تعداد 56342 تک پہنچ گئی ہے۔ کل سے اب تک ہندستان میں کووڈ-19 کے  مصدقہ معاملوں کی تعدا د میں 3390 کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ایسا دیکھا گیا ہے کہ اوسطاً 3.2 فی صد مریض آکسیجن کی مدد  پر ہےاور4.7 فی صد مریض  آئی  سی یو میں ہیں،  اور 1.1 فی  صد مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔ کووڈ-19 سے متعلق  تکنیکی معاملے  سے متعلق ہر قسم کی  قابل اعتماد اور تازہ ترین معلومات  اور مشورے کے لئے  براہ کرم visit: https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA . پر ملاحظہ کریں۔

کووڈ-19 سوے متعلق تکنیکی سوالات  کو  ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva پر بھیج سکتے ہیں  اور ای میل کے ذریعہ بھیجے جاسکتے ہیں یا   ٹوئٹ کرسکتے ہیں۔

براہ کرم کووڈ-19 کے بارے میں کسی بھی سوال سے متعلق  ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا ٹول فری نمبر 1075پر وزارت صحت اور خاندانی بہبود سے رابطہ کریں۔

کووڈ-19 کے حوالےسے  ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ہیلپ لائن نمبروں کی ایک فہرست  https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2377



(Release ID: 1622374) Visitor Counter : 175