وزیراعظم کا دفتر

ویشاکھ تقریب پر وزیر اعظم کا ویڈیو پیغا

Posted On: 07 MAY 2020 12:34PM by PIB Delhi

نمسکار!

آپ سبھی کو اور دنیا بھر میں پھیلے بھگوان بدھ کےماننے والوں کو بدھ پورنیما کی، ویشاکھ تقریب  کی بہت بہت مبارکباد!

یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے پہلے بھی اس مقدس دن پر آپ سے ملنے، آپ سبھی سے آشیرواد لینے کا موقع ملتا رہا ہے۔ سال 2015 اور 2018 میں دہلی میں اور سال 2017 میں کولمبو میں مجھے اس پروگرام سے جڑنے کا، آپ کے درمیان آنے کا موقع ملا تھا۔ ہاں، اس بار حالات کچھ اور ہیں، اس لیے آمنے سامنے آ کر آپ سے ملاقات نہیں ہو پارہی ۔

ساتھیو!

بھگوان بدھ کا قول ہے، منو پُبّم –گما دھمّا، منو سیٹھا منومیا، یعنی دھّم من سے ہی ہوتا ہے، من ہی صدر  ہے، یہ تمام  رجحانات کی رہنمائی کرتا ہے۔ اس لئے آپ کا اور میرا ذہن  کا جو جڑاؤہے اسی کی وجہ سے بہ نفس نفیس موجودگی کی کمی اتنی محسوس نہیں ہوتی ۔ آپ کے  درمیان آنا بہت خوشی کی بات ہوتی ، لیکن ابھی حالات ایسے نہیں ہیں۔

اس لیے دور سے ہی، ٹیکنالوجی کے ذریعے سے آپ نے مجھے اپنی بات رکھنے کا موقع دیا، اس سے زیادہ تسلی اور کیا ہوسکتی ہے اس کا مجھے بہت اطمینان ہے۔

ساتھیو!

لاک ڈاؤن کے ان مشکل حالات میں بھی ورچوول ویشاکھ  بدھ پورنیما دن تقریب کے اس اہتمام کے لئے بین الاقوامی بدھ تنظیم ستائش کی حقدار ہے۔آپ کی ان کوششوں کی وجہ سے ہی  اس اہتمام میں دنیا بھر کے لاکھوں پیروکار ایک دوسرے سے جڑ رہے ہیں۔

لُمبنی، بودھ گیا، سارناتھ اور کُشی نگر کے علاوہ سری لنکا کے  سری انورادھا پور استوپ اور واسک ڈووا مندر میں منعقد ہورہی تقریبات کا اس طرح  کااتحاد کتنا منفرد  تخیل ہے، کتنا خوبصورت منظر ہے۔ ہر جگہ ہورہے پوجا پروگراموں کا آن لائن نشر ہونا اپنے آپ میں خوشگوار تجربہ ہے۔

آپ نے اس تقریب کو کورونا عالمی وبائی مرض سے نبردآزما پوری دنیا کے صحتی کارکنان اور دوسرے خدمات گاروں کے لئے دعائیہ ہفتے کی شکل میں منانے کا عزم کیا ہے۔ جذبہ ترحم سے مالامال آپ کی اس پہل کے لئے میں آپ کی ستائش کرتا ہوں۔

مجھے پورا یقین ہے کہ ایسی ہی متحدہ کوششوں سے ہم بنی نوع انسان کو اس مشکل چنوتی سے باہر نکال پائیں گے، لوگوں کی پریشانیوں کو کم کرپائیں گے۔

ساتھیو!

ہر زندگی کی مشکل کو دور کرنے کے پیغام اور عزم نے بھارت کی تہذیب کو ، ثقافت کو ہمیشہ رہنمائی فراہم کی ہے۔ بھگوان بدھ نے بھارت کی اس ثقافت اور اس عظیم روایت کو بہت مالا مال کیا ہے۔ وہ اپنا چراغ خود بنے اور اپنے سفر حیات سے دوسروں کی زندگی کو بھی روشن کرتے رہے اور اس لئے بدھ کسی ایک صورتحال تک محدود نہیں ہے۔ کسی ایک پس منظر تک محدود نہیں ہے۔ سدھارتھ کی پیدائش ، سدھارتھ کے گوتم ہونے سے پہلے اور اس کے بعد ، اتنی صدیوں میں وقت کا پہیہ متعدد حالات اورصورتحال کو سمیٹتے ہوئے لگاتار چل رہا ہے۔

وقت بدلا، صورتحال بدلی، معاشرے کی تنظیم میں فرق واقع ہوا ، لیکن بھگوان بدھ کا پیغام ہماری زندگی میں لگاتار جاری و ساری رہا ہے۔ یہ صرف اس لئے ممکن ہو پایا ہے کہ بدھ صرف ایک نام نہیں ہے، بلکہ ایک مقدس خیال بھی ہے۔ایک ایسا نظریہ جو ہر ایک انسان کے دل میں دھڑکتا ہے۔ انسانیت کی رہنمائی کرتا ہے۔

بدھ ، ایثار اور مجاہدے کی حدود ہیں۔ بدھ خدمت اور وابستگی کے ہم معنی ہیں۔ بدھ مضبوط قوت ارادی سے سماجی تغیر کی منتہا ہے۔ بدھ وہ ہیں جو خود کو تپا کر، خود کھپا کر ، خود کو قربان کرکے پوری دنیا میں سکون پھیلانے کے لئے وقف ہیں۔

 ہم سبھی کی خوش قسمتی دیکھئے، اس وقت ہم اپنے آس پاس ، متعدد لوگوں کو دیکھ رہے ہیں، جو دوسروں کی خدمت کے لئے ، کسی مریض کے علاج کے لئے، کسی غریب کو کھانا کھلانے کے لئے، کسی اسپتال میں صفائی کے لئے، کسی سڑک پر قانو ن وانتظام برقرار رکھنے کے لئےچوبیسوں گھنٹے کام کررہے ہیں۔

بھارت میں ، بیرون بھارت ایسا ہر شخص لائق ستائش ہے ۔ دنیا کے ہر کونے میں ایسے تمام افراد لائق ستائش ہیں، سلام کئے جانے کے حقدار ہیں۔

ساتھیو!

ایسے وقت میں جب دنیا میں اُتھل پُتھل ہے، کئی مرتبہ دکھ، ناکامی اور مایوسی کا جذبہ بہت زیادہ دکھائی دیتا ہے، تب بھگوان بدھ کی تعلیم اور بھی افادی ہوجاتی ہے۔ وہ کہتے تھے کہ انسان کو لگاتار یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ سخت حالات پر فتح حاصل کرے، ان سے باہر نکلے۔

 تھک کر رک جانا کوئی متبادل نہیں ہوتا۔آج ہم سب بھی ایک مشکل صورتحال سے نکلنے کے لئے لگاتار جٹے ہوئے ہیں، ساتھ مل کر کام کرہے ہیں۔

بھگوان بدھ کے بتائے چار حقائق ، یعنی رحم دلی، جذبہ ترحم، تکلیف اور آرام کے تئیں یکساں نظریہ اور جو جیسا ہے، اس کو اسی شکل میں قبول کرنا۔ یہ حقیقت لگاتار سرزمین ہند کے لئے ترغیب بنی ہوئی ہے۔ آج آپ بھی دیکھ رہے ہیں کہ بھارت بے لوث جذبے سے بغیر کسی تفریق کے اپنے یہاں اور پوری دنیا میں کہیں بھی مصیبت میں گھرے شخص کے ساتھ پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔

فائدہ –نقصان، اہل اور نااہل سے الگ ہمارے لئے مصیبت کی یہ گھڑی مدد کرنے کے لئے ہے۔ جتنا ممکن ہوسکے مدد کا ہاتھ آگے بڑھانے کی ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا میں متعدد ممالک نے بھارت کو اس مشکل وقت میں یاد کیا اور بھارت نے بھی ہر ضرورتمند تک پہنچنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

بھارت آج ہر ایک ہندوستانی کی زندگی بچانے کےلئے ہر ممکن کوشش تو کر ہی رہا ہے۔ اپنی عالمی ذمہ داریوں کو بھی اتنی سنجیدگی سے نبھا رہا ہے۔

ساتھیو!

بھگوان بدھ کا ایک قول، ایک نصیحت  انسانیت کی خدمت میں بھارت کے یقین کو مضبوط کرتا ہے۔ بدھ بھارت کے ادراک اور بھارت کے عرفان ذات دونوں کی علامت ہے۔اسی ادراک کے ساتھ بھارت لگاتار مکمل بنی النوع انسان کے لئے پوری دنیا کے مفاد میں کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔ بھارت کی ترقی ہمیشہ دنیا کی ترقی میں مدد گار ثابت ہوگی۔

ساتھیو!

ہماری کامیابی کے پیمانے اور مقاصد دونوں وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں، لیکن جو بات ہمیں ہمیشہ ذہن میں رکھنی ہے، وہ یہ ہے کہ ہمارا کام لگاتار جذبہ خدمت سے ہی ہونا چاہئے۔جب دوسرے کے لئے جذبہ رحم ہو، احساس ہواور خدمات کا جذبہ ہو تو یہ جذبات ہمیں اتنا مضبوط کردیتے ہیں کہ بڑی سے بڑی چنوتی سے آپ پار پا سکتے ہیں۔

سُپ بددھم پبوجھنّتی،

سدا گوتم ساوکا

یعنی جو دن رات ، ہمہ وقت بنی نوع انسان کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں، وہی بدھ کے سچے پیروکار ہیں۔ یہ جذبہ ہماری زندگی کو روشن کرتا رہے، مہمیز کرتا رہے۔ اسی خواہش کے ساتھ ،

آپ سبھی کا بہت بہت  شکریہ۔ اس مشکل صورتحال میں آپ اپنا ، اپنے کنبے کا، جس بھی ملک میں آپ ہیں، وہا ں دھیان رکھیں۔ اپنی حفاظت کریں اورہر ممکن حد تک دوسروں کی مدد بھی کریں۔

سب کی صحت بہتر رہے، اسی نیک تمنا کے ساتھ میں اپنی بات ختم کرتا ہوں۔

شکریہ!!

سب کا بھلا ہو!!

 

*************

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2345)


(Release ID: 1621759) Visitor Counter : 286