وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی اور وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ایبی احمد علی کے درمیان فون پر گفتگو

Posted On: 06 MAY 2020 7:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ایبی احمد علی کے ساتھ فون پر گفتگو کی۔ وزیر اعظم جناب مودی نے بھارت اور ایتھوپیا کے درمیان قریبی تعلقات کا ذکر کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان بہترین نوعیت کی ترقیاتی شراکت داری کا بھی ذکر کیا۔ دونوں رہنماں نے کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے سبب پیدا ہونے والے گھریلو، علاقائی اور عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور صحت کے اِس بحران کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے ایتھوپیا کے صدر ڈاکٹر ایبی احمد علی کو لازمی دواں کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ایتھوپیا کو ہندوستان کی طرف سے امداد کا یقین دلایا اور عالمی وبا کی وجہ سے معاشی اثرات کو کم کرنے میں بھارت کی طرف سے مدد کا یقین دلایا۔

ہندوستان کی عوام اور اپنی طرف سے وزیر اعظم نے کووڈ-19 سے نمٹنے میں ایتھوپیا کے لوگوں کو کامیابی ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

...............................................................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

07-05-2020

U-2327



(Release ID: 1621694) Visitor Counter : 148