وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی آج بدھ پورنیما کے بارے میں ویساک عالمی تقریبات میں شرکت کریں گے


جناب مودی اِس موقع پر اہم خطبہ دیں گے

Posted On: 06 MAY 2020 8:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل بدھ پورنیما کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت، بین الاقوامی بودھشت کنفیڈریشن آئی بی سی کے اشتراک سے دنیا بھر کے بودھ سندھوں کے تمام عظیم سربراہوں کی شرکت کے ساتھ ایک حقیقی دعائیہ پروگرام کا انعقاد کررہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آئی بی سی بودھ کی ایک عالمی ذیلی تنظیم ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج صبح اِس موقع پر ایک اہم خطبہ دیں گے۔بدھ پورنیما کی تقریبات دنیا بھر میں پھیلی کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے اثرات کی وجہ سے ویساک کے دن کے ذریعہ منعقد ہورہی ہے۔ یہ تقریب کووڈ -19 کے متاثرین اور اِس وائرس سے نمٹنے والے صف اول کے جانبازوں کے اعزاز میں منعقد کی جارہی ہے۔

اس موقع پر دعائیہ تقریبات نیپال کے مقدس گارڈن لومنی ،ہندوستان کے بودھ گیا میں مہا بودھی مندر، ہندوستان کے سارناتھ میں مول گندھا کوٹی ویارا، ہندوستان کے کشی نگر میں پری نرمان ایستوفا، سری لنکا کے مقدس اور تاریخی انورادھا پورا ایستوفا حدود میں رووان ویلی مہا تیا سے پرت چینٹنگ، نیپال کے نمو ایستوفا، بودھ ناتھ سویمبھو کے علاوہ دیگر مقبول بودھ مقامات سے براہ راست نشر کی جائیں گی۔

 

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور اقلیتی امور اور نوجوانوں وکھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن رجیجو بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ویساک بودھا پورنیما گوتم بودھ کی پیدائش روشنی اور مہاپری نرمان کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

***

 

م ن، ح ا، ع ر

07-05-2020

U-2326



(Release ID: 1621681) Visitor Counter : 171