وزارت خزانہ
پردھان منتری غریب کلیان پیکیج:اب تک کی پیش رفت
تقریباً39 کروڑ نادار افراد نے پی ایم جی کے پی کے تحت 34800 روپےکے بقدر کی مالی امداد حاصل کی ہے
Posted On:
06 MAY 2020 11:41AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،06مئی2020: وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے 26 مارچ 2020 کو اعلان کیا تھا کہ نادار افراد کو کووڈ-19 کے نتیجے میں نافذ ہوئے لاک ڈاؤن کے اثرات سے تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے پردھان منتری غریب کلیان پیکیج فراہم کرایا گیا ہے۔5 مارچ 2020 تک ، پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت 39 کروڑ نادار افراد ، 34800 کروڑ روپے کے بقدر کی مالی امداد حاصل کرچکے ہیں اور یہ امداد انہوں نے ڈیجیٹل ادائیگی بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرکے حاصل کی ہے۔
پی ایم جی کے پی کے ایک حصے طورپر حکومت نے خواتین اور غریب معمر شہریوں اور کاشتکاروں کے لئے مفت اناج اور نقد رقم کی ادائیگی کا اعلان کیا۔ اس پیکیج پر تیزی سے عمل درآمد لگاتار مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے زیر نگرانی ہے۔ وزارت خزانہ، متعلقہ وزارتیں ، کابینہ سیکریٹریٹ ، وزیر اعظم کے دفتر اس امر کو یقینی بنانے میں کسی بھی طرح کے فروگزاشت سے کام نہیں لے رہے ہیں کہ راحتی اقدامات تیزی کے ساتھ ضرورتمند افراد تک پہنچے اور لاک ڈاؤن کے دوران ان کو راحت فراہم کرانے کے مقصد کی تکمیل کریں۔
استفادہ کنندگان تک تیز رفتار اور مؤثر منتقلی کے لئے فِنٹیک اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا ہے۔براہ راست منتقلی(ڈی بی ٹی) یعنی ایسی منتقلی جس کے تحت اس بات کو یقینی بنایاجاتا ہے کہ ارسال کردہ رقم براہ راست استفادہ کنندہ کے کھاتے میں پہنچ جائے، اس میں اس رقم کے خرد برد ہونے کے امکانات نہیں ہوتے اور اس سے اثر انگیزی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس نے اس با ت کو بھی یقینی بنایا ہے کہ جب یہ فائدہ استفادہ کنندگان کے کھاتے تک پہنچے تو وہ لازمی طورپر بنفس نفیس وہاں موجود ہوں ، یہ ضروری نہیں ہے۔
اب تک مختلف النوع پی ایم جی کے پی عناصر کے تحت جو پیش رفت حاصل ہوئی ہے ، اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
- پی ایم-کسان کی پہلی قسط کی ادائیگی کے لئے 16394 کروڑ روپے کی رقم 8.19 کروڑ استفادہ کنندگان کے لئے ارسال کی گئی۔
- خواتین جن دھن کھاتے داروں کے کھاتوں میں پہلی قسط کے طورپر 20.05 کروڑ(98.33فیصد) خواتین کے لئے 10025 کروڑ روپے کی رقم ارسال کی گئی۔ خواتین پی ایم جے ڈی وائی کھاتے داروں کی تعداد ، جن کے کھاتے شامل ہیں، ان میں 8.72 کروڑ(44فیصد) کا لین دین ہوا ہے، یعنی 5.57 کروڑ خواتین جن دھن کھاتوں میں 2785کروڑ روپے کی رقم ار سال کی گئی ہے، دوسری قسط 5 مئی کو ارسال کی گئی ہے۔
- تقریباً 2.82 کروڑ معمر افراد ، بیواؤں اور معذور افراد کو 1405 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔
2.812 کروڑ استفادہ کنندگان کو فوائد کی منتقلی
- 2.20 کروڑ عمارتی اور تعمیراتی کارکنان کو 3492.57 کروڑ روپے کی مالی امداد حاصل ہوئی۔
- اب تک 67.65 لاکھ ایم ٹی اناج 36 ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے اٹھا یا گیا ہے۔30.16 ایل ایم ٹی اناج تقسیم کیا جاچکا ہے۔ ماہ اپریل 2020 کے لئے 36 ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے60.33 کروڑ استفادہ کنندگان نے استفادہ کیا ہے۔ 6.19 ایل ایم ٹی اناج تقسیم کیا جاچکا ہے۔ مئی 2020 کے لئے 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 12.39 کروڑ استفادہ کنندگان پر احاطہ کیا ہے۔
- مختلف النوع ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 2.42 ایل ایم ٹی دالیں ارسال کی گئی ہیں۔ اب تک 5.21 کروڑ کنبوں کو دالیں تقسیم کی جاچکی ہیں۔ مجموعی طورپر مستفید ہونے والے کنبوں کی تعداد 19.4 کروڑ ہے۔
- اب تک اس اسکیم کے تحت یعنی پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کے تحت مجموعی طورپر 5.09 کروڑ سلنڈر بک کئے جاچکے ہیں اور 4.82 کروڑ پی ایم یو وائی مفت سلنڈ استفادہ کنندگان کو تقسیم کئے جاچکے ہیں۔
- 9.6 لاکھ امپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگینائزیشن (ای پی ایف او)کے اراکین نے ای پی ایف او کھاتوں سے ناواپسی پیشگی رقم آن لائن وتھ ڈرال کے تحت نکالی اور اس طرح 2985 کروڑ روپے کی رقم نکالی گئی ہے۔
- 44.97 لاکھ ملازمین کھاتوں میں 24 فیصد ای پی ایف زر تعاون منتقل کیاگیا ہے، جو 698 کروڑ روپے کے بقدر ہے۔
- یکم اپریل 2020 کو ایم جی این آر ای جی اے کے تحت بڑھی ہوئی شرحوں کا اعلان کیا گیا ۔ رواں مالی سال کے دوران 5.97 کروڑ افرادی دن کے بقدر روزگار فراہم کرائے گئے۔اس کے علاوہ ریاستوں کو اجرت اور سازو سامان کے التوائی واجبات کی تحلیل کے لئے21032 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔
- سرکاری اسپتالوں اور حفظان صحت کے مراکز میں کام کرنے والے صحتی کارکنان کے لئے بیمہ اسکیم شروع کی گئی ہے۔ یہ نیو انڈیا اشورنس کے ذریعے شروع کی گئی ہے اور اس کے تحت 22.12 لاکھ صحتی کارکنان پر احاطہ کیا گیا ہے۔
پردھان منتری غریب کلیان پیکیج
05مئی 2020 تک مجموعی براہ راست فائدہ منتقلی
اسکیم
|
استفادہ کنندگان کی تعداد
|
رقم
|
پی ایم جے ڈی وائی خواتین کھاتے داروں کو امداد
|
1st Ins - 20.05 crore (98.3%)
2nd Ins - 5.57 crore
|
1st Ins - 10025 crore
2nd Ins – 2785 crore
|
این ایس اے پی (معمر بیواؤں، دویانگ، معمر شہریوں) کو امداد
|
2.82 crore (100%)
|
1405 crore
|
پی ایم-کسان کے تحت کاشتکاروں کو ادا کرنے کے لئے ارسال کردہ رقم یا ادائیگیاں
|
8.19 crore
|
16394 crore
|
بلڈنگ یا دیگر تعمیراتی کارکنان کو امداد
|
2.20 crore
|
3493 crore
|
ای پی ایف او میں 24 فیصد کا تعاون
|
.45 crore
|
698 crore
|
میزان
|
39.28 crore
|
34800 crore
|
*************
م ن۔ ن ع
(U: 2316)
(Release ID: 1621383)
Visitor Counter : 298
Read this release in:
Marathi
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada