PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 04 MAY 2020 6:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 4 مئی 2020 ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZTPU.jpgCoat of arms of India PNG images free download

(گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز، فیلڈ دفاتر، سوشل میڈیا کی سرگرمیوں سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی، کی گئی جانچ پڑتال پر مشتمل)

20مرکزی صحت ٹیمیں ملک کے ان اضلاع میں روانہ کی جارہی ہیں جہاں سے کووڈ-19 کے زیادہ تر معاملات کمپنی کے بارے میں آگاہ کیا۔

Text Box: •	ملک میں کووڈ-19 سے 11706 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور صحت یابی کی شرح 27.52 فیصد ہوگئی ہے۔•	کل  سے 2553 معاملات کا اضافہ ہوا ہے اور مصدقہ معاملات کی کل تعداد بڑھ کر 42533 ہوگئی ہے۔•	20مرکزی صحت ٹیمیں ملک کے ان اضلاع میں روانہ کی جارہی ہیں جہاں سے کووڈ-19 کے زیادہ تر معاملات سامنے آئے ہیں۔•	بیرون ملک سے ہندوستانی شہریوں کو مرحلہ وار طریقے سے وطن واپس لانے میں حکومت تعاون کرے گی۔•	سول سروسیز (پریلیمنری) امتحان 2020 ملتوی۔•	کے وی آئی سی نے اپنے کھادی انڈیا برانڈ کے تحت نقلی پی پی ای کٹس فروخت کرنے والی جعلساز مینوفیکچرنگ کمپنی کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

 

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ – 19 سے متعلق اپڈیٹس

اب تک کل 11706 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس سے ہماری صحت یابی کی شرح 27.52 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ فی الحال مصدقہ معاملات کی کل تعداد 42533 ہے۔ کل سے ہندوستان میں کووڈ-19 سے مصدقہ معاملات کی تعداد میں 2553 کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ سبھی بند کئے جاچکے معاملات کا آؤٹ کم ریشیو (یعنی ٹھیک ہوچکے بمقابل وفات پاچکے)، جو طبی بندوبست کو ظاہر کرتا ہے، ان کا 17 اپریل 2020 سے تجزیہ کیا گیا اور یہ دیکھا گیا کہ 17 اپریل 2020 سے پہلے کے مقابلے میں ملک میں صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ اس وقت آؤٹ کم ریشیو 80:20 تھا، جبکہ آج یہ 90:10 ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620962

             

کووڈ-19 کے سب سے زیادہ معاملات والے اضلاع میں مرکزی ٹیموں کی تعیناتی

صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے بیس (20) مرکزی صحت عامہ ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے۔ ان ٹیموں کو ان 20 اضلاع میں بھیجا جارہا ہے جہاں سے ملک میں کووڈ-19 سے سب سے زیادہ معاملات سامنے آرہے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620761

                                       

بیرون ملک پھنسے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے میں مدد کرے گی حکومت ہند

حکومت ہند بیرون ملک پھنسے ہندوستانی شہریوں کو مرحلہ وار طریقے سے واپس لانے میں تعاون کرے گی۔ سفر کا انتظام ہوائی جہاز اور بحریہ کے جہازوں کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں معیاری آپریٹنگ پروٹوکول (ایس او پی) تیار کیا گیا ہے۔ سفارت خانے اور ہندوستانی ہائی کمیشن ایسے پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کی فہرست تیار کررہے ہیں۔ اس سہولت کے لئے مسافروں کو ادائیگی کرنی ہوگی۔ ہوائی سفر کے لئے نام شیڈیولڈ کمرشیل پروازوں کا انتظام ہوگا۔ یہ اسفار 7 مئی سے مرحلہ وار طریقے سے شروع ہوں گی۔ پرواز سے قبل مسافروں کی میڈیکل اسکریننگ کی جائے گی۔ علامات  نظر نہ آنے والے مسافروں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620953

 

عطیہ خون سے لوگوں کی جان بچتی ہے، آئیے ہم عطیہ خون کے تئیں بیداری میں اضافہ کریں اور یقینی بنائیں کہ ضرورت مندوں کو محفوظ اور معیاری خون وقت پر اور کفایتی شرح پر مل سکے: ڈاکٹر ہرش وردھن

ملک میں موجودہ صورت حال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ کووڈ-19 کے مشکل وقت کے دوران ہم ضرورت مند مریضوں کو خون کی اہم سپلائی کا انتظام کرنے میں اہل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رضاکارانہ عطیہ خون میں اضافے کے لئے انھوں نے ریڈ کراس کے افسروں کی میٹنگ طلب کی اور ریڈ کراس سوسائٹی کے کارکنوں اور ان کی گاڑیوں کے لئے 30000 پاس کا بندوبست کرکے ان کی مدد کی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620883

 

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مدھیہ پردیش میں کووڈ-19 کے بندوبست کے لئے تیاریوں اور انسدادی تدابیر کا جائزہ لیا

کووڈ -19 کے سبب ریاست میں اعلیٰ شرح اموات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ اس اضلاع میں شرح اموات قومی اوسط کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ ریاست کو تلاش، نگرانی اور سنگین خطرناک تنفسی انفیکشن (ایس اے آر آئی) ؍ انفلوئینزا جیسی بیماری (آئی ایل آئی) کے معاملات کی جانچ کے ذریعے غیر متاثر اضلاع پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، ساتھ ہی دوسرے علاقوں میں ایسے معاملات کی اشاعت سے بچا جاسکے۔ انھوں نے ریاست کو یہ یقینی بنانے کی صلاح دی کہ کووڈ-19 کے بندوبست پر زور دیے جانے کے سبب غیرکووڈ-19 خدمات متاثر نہ ہوں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620931

 

ہندوستان نے کورونا جانبازوں کو کیا سلام، بھارتی بحریہ نے زمین، فضا اور سمندر پر بھی کورونا جانبازوں کو سلامی دی

کورونا جانبازوں کا خیرمقدم کرنے اور انھیں سلامی دینے کے لئے ہندوستانی بحریہ بھی اتوار کو پورے ملک کے ساتھ شامل حال ہوئی۔ کووڈ-19 کے خلاف ہمارے کورونا جانبازوں یعنی صحت پیشہ وروں، صحت عملہ، پولیس اہلکاروں، سرکاری اور میڈیا کے عملہ کے عزم مصمم اور انتھک کوششوں کے تعلق سے 3 مئی 2020 کو پورے ملک میں ان کے تئیں اظہار تشکر کیا۔ دوسری طرف ہندوستانی فوجی دستوں کے نمائندے کے طور پر زمین، فضا اور پانی میں متعدد سرگرمیوں کے ذریعے سلامی دی گئی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620788

 

وزیر دفاع نے ’کورونا جانبازوں کو مسلح افواج کا سلام‘ کے لئے مسلح دستوں کی ستائش کی

جناب راج ناتھ سنگھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مسلسل جدوجہد کررہے کورونا جانبازوں کو سلام کرنے کے لئے ملک کے مختلف مقام پر زمین، پانی اور فضا میں سیکڑوں سرگرمیاں انجام دینے کے لئے مسلح افواج کی کوشوں کی ستائش کی۔ مسلح افواج میں ہندوستان کے کورونا جانبازوں کے تئیں اتوار کو غیرمعمولی فوجی طریقے سے شاندار اعزاز کا اظہار کیا۔ سری نگر سے ترواننت پورم اور ڈبروگڑھ سے کچھ تک فوج نے پولیس یادگاروں پر گلہائے عقیدت نذر کرنے، صحت پیشہ وروں اور ایمرجنسی سپلائی آپریٹیوز کو اعزاز دینے اور ان کا خیرمقدم کرنے جیسی متعدد سرگرمیاں انجام دیں۔ سبھی ریاستوں کے سیکڑوں شہروں میں فوج کے مقامی ڈھانچوں کے ذریعے ملک بھر میں ملٹری بینڈ سمیت چھوٹی اور بڑی فوجی ٹیموں کے ساتھ اسپتالوں کا دورہ کیا، جنھوں نے حب الوطنی کی دھن بجاکر کورونا کے خلاف نبردآزما ملک کے ان پیشرو جانبازوں کے تئیں احترام کا اظہار کیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620700

 

کمپنیاں ’’کھادی‘‘ برانڈ کا نام استعمال کرکے نقلی پی پی ای کٹس فروخت کررہی ہیں، کے وی آئی سی قانونی کارروائی پر غور کررہا ہے

کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے علم میں آیا ہے کہ کچھ بے نام تجارتی کمپنیاں ذاتی حفاظتی ساز و سامان (پی پی ای) کٹس کی تیاری اور فروخت کررہی ہیں اور دھوکے سے کے وی آئی سی کے رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ’کھادی انڈیا‘ کا استعمال کررہی ہیں۔ کے وی آئی سی واضح کرتا ہے کہ اب تک اس نے کوئی پی پی ای کٹ بازار میں نہیں اتاری ہے۔ یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ کے وی آئی سی خاص طور پر اپنی مصنوعات کے لئے دوہری – بنائی والے ہاتھ سے کاتے ہوئے، ہاتھ سے بنے ہوئے کھادی کے کپڑوں کا استعمال کرتا ہے اور اس لئے پولسٹر اور پولی پروپائلین جیسے بغیر بنے ہوئے مٹیریل سے تیار یہ کٹ نہ تو کھادی کی پیداوار ہیں اور نہ ہی کے وی آئی سی کا پروڈکٹ ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620928

 

اختیار یافتہ گروپ 6 میں کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں سی ایس او ؍ این جی او ؍ صنعتوں ؍ بین الاقوامی تنظیموں کو بھی  شامل کیا

ملک کو متاثر کرنے والی کووڈ-19 عالمی وبا کے ساتھ ساتھ ایک غیرمعمولی چیلنج کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ نیتی آیوگ کے سی ای او کی صدارت میں حکومت ہند کے ذریعے تشکیل شدہ بااختیار گروپ 6 (ای جی6) حکومت ہند کے ساتھ سول سوسائٹی کی تنظیموں، غیر سرکاری تنظیموں، ترقیاتی شراکت داروں، صنعتی شراکت داروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بہتر تال میل قائم کرنے میں اہم رول ادا کررہا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620908

 

ڈی آر ڈی او نے یو وی جراثیم کش ٹاور تیار کیا

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے زیادہ انفیکشن والے علاقوں کو تیزی سے اور کیمیاجاتی استعمال کے بغیر جراثیم سے پاک کرنے کے لئے الٹرا وائیلٹ (یووی) جراثیم کش ٹاور تیار کیا ہے۔ یووی بلاسٹر نامی یہ آلہ ایک یووی پر مبنی پر ایریا سینیٹائزر ہے، جسے ڈی آر ڈی او کے دہلی واقع باوقار لیب لیزر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر (ایل اے ایس ٹی ای سی) نے ڈیزائن اور ڈیولپ کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620919

 

جناب نریندر سنگھ تومر نے گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پورٹل پر ’’دی سرس کلیکشن‘‘ کا افتتاح کیا

دیہی ترقیات و پنچایتی راج نیز زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج نئی دہلی میں سرکاری ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پورٹل پر ’’دی سرس کلیکشن‘‘ کا افتتاح کیا۔ جی ای ایم اور دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم)، دیہی ترقیات کی وزارت کی ایک انوکھی پہل سرس کلیکشن، دیہی خودامدادی گروپوں (ایس ایچ جی) کے ذریعے تیار کئے گئے روزمرہ کے استعمال والی مصنوعات کو پیش کرتا ہے اور اس کا مقصد دیہی علاقوں میں ایس ایچ جی کو مرکز اور ریاستی حکومت کے خریداروں تک پہنچنے کے لئے بازار دستیاب کرانا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620881

 

حکومت نے کووڈ-19 سے پیدا شدہ صورت حال کے پس منظر میں قبائلی جمع کاروں اور کاریگروں کی روزی روٹی اور تحفظ کے لئے فوری اقدامات کئے

قبائلی کاریگروں کو درپیش غیرمعمولی دشواریوں کے پیش نظر حکومت قبائلی جمع کاروں اور قبائلی کاروں کو مدد فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر متعدد اقدامات کررہی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620856

 

31مئی کو ہونے والی سول سروسیز (پلیمینری) امتحان 2020 ملتوی

پابندیوں میں توسیع پر غور کرتے ہوئے یو پی ایس سی نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں امتحانات اور انٹرویوز پھر شروع کرنا ممکن نہیں ہے، لہٰذا 31 مئی 2020 کو مجوزہ سول سروسیز (پلیمینری) امتحان 2020 کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620893

 

کووڈ-19 کی صورت حال میں اہم رول نبھارہے ہیں پی ایم جن اوشدھی کیندر: من سکھ منڈاویا

کیمیاجات اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب من سکھ منڈاویا نے کہا ہے کہ جن اوشدھی کیندر کووڈ-19 کی صورت حال میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔ روزانہ تقریباً 10  لاکھ لوگ سستی شرحوں پر معیاری دوائیں خریدنے کے لئے 6000 جن اوشدھی کیندروں پر جارہے ہیں۔ یہ کیندر ہائیڈروکسی کلوروکوئین بھی فروخت کررہے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620941

 

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 کی تیاریوں پر سائنس و تکنالوجی محکمہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

سائنس و ٹیکنالوجی، صحت و کنبہ بہبود اور ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈی ایس ٹی کے 50ویں یوم تاسیس کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سبھی صحت اداروں اور سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ کے ماتحت دفاتر کے سربراہوں کے ساتھ بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران ان کی ایس اینڈ ٹی پہل، خاص طور پر کووڈ-19 کے قہر سے نبردآزما ہونے کے لئے ان کی کوششوں کے سلسلے میں گفتگو  کی گئی۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر کووڈ-19 کے متعلق ایک ملٹی میڈیا گائیڈ ’’کووڈ کتھا‘‘ بھی لانچ کی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620755

 

مہاراشٹر میں 34 مراکز پر کم از کم امدادی قیمت پر کپاس کی خرید جاری، لاک ڈاؤن کے دوران کل 36500 کوئنٹل پر مشتمل کپاس کی 6900 گانٹھیں خریدی گئیں

25مارچ 2020 تک مہاراشٹر میں پیدا ہوئی کل کپاس کا تقریباً 77.40 فیصد بازاروں میں پہنچ چکا ہے۔ کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے کپاس کی پیداوار کرنے والے کسانوں سے 4995 کروڑ روپئے قیمت کی 91.90 لاکھ کوئنٹل پر مشتمل 18.66 لاکھ گانٹھیں خریدی ہیں۔ کسانوں سے خریدی گئی کپاس کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے سی سی آئی کے ذریعے قدم اٹھائے گئے ہیں۔ کل خرید میں سے 4987 کروڑ روپئے کی ادائیگی کسانوں کو کی جاچکی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620835

 

ملک کے سبھی حصوں میں مقامی انتظامیہ کی کووڈ-19 سے پیدا شدہ صورت حال کے بعد عوام کی مدد کے لئے پہل جاری

پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لئے کنٹرول روم کا قیام، سفری راستوں کا پتہ لگانا، لاری ڈرائیوروں سمیت ریاستوں کی سرحد پار کرنے والے اور قرنطینہ میں رکھے لوگوں کے رابطہ قائم کرنے جیسی پہل کی جارہی ہے، جس میں شکوک و شبہات کو دور کرنا، نظام وضع کرنا، علاج اور بایو میڈیکل کچرے کے نمٹارے کے لئے طریقہ عمل طے کرنا اور زرعی پیداوار کی خرید و فروخت کے انتظامات کو یقینی بنانا شامل ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620741

 

سردار پٹیل نیشنل یونٹی ایوارڈ کے لئے نامزدگی مدعو کرنے کی حتمی تاریخ میں 30 جون 2020 تک توسیع

حکومت ہند نے ہندوستان کے اتحاد و سالمیت کو فروغ دینے میں قابل ذکر تعاون کے لئے سردار ولبھ پٹیل کے نام پر اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ کی شکل میں سردار پٹیل نیشنل یونٹی ایوارڈ کی شروعات کی ہے۔ اس ایوارڈ کے ذریعے اس شعبے میں مختلف اشخاص یا اداروں یا تنظیموں کے ذریعے کئے گئے قابل ذکر اور باعث تحریک تعاون کی قدردانی کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ ایوارڈ مضبوط اور متحد ہندوستان کی قدر پر خصوصی زور دیتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620810

 

وزارت سیاحت نے ’دیکھو اپنا دیش‘ ویبینار سلسلے کے تحت دارجلنگ کی سمندر وراثت کو نمایاں کرتے ہوئے ’ہمالیہ کے قریب بنگال‘ کے موضوع پر چودہویں ویبینار کا انعقاد کیا

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620843

 

لاک ڈاؤن کے دوران نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ نے اپنے انتخاب سے اَن دیکھے اور نایاب فن پاروں کو دکھانے کے لئے ورچول پروگرام ’’این جی ایم اے کے انتخاب سے‘‘ پیش کیا

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1620925

 

پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں

  • کیرالہ: بڑھے ہوئے لاک ڈاؤن کے لئے، ریاست میں نئی رہنما ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعلیٰ نے ملک کے دوسروں حصوں سے کیرل کے باشندوں کو لانے کے لئے وزیر اعظم سے خصوصی ٹرینیں مختص کرنے کی درخواست کی۔ 30000 ملیالی لوگوں کو ای-پاس نظام کے توسط سے دوسری ریاستوں سے لوٹنے کی اجازت دی گئی۔ بہار سے اجازت نہیں ملنے کے سبب مہاجر مزدوروں کو لے کر پٹنہ جانے والی  پانچ اسپیشل ٹرینیں رد کردی گئی ہیں۔ مغربی بنگال نے کیرالہ سے دو ٹرینوں کی آمد کو اجازت دے دی ہے۔ کل تک کل مصدقہ  معاملات 499 اور ایکٹیو معاملات 95 تھے۔
  • تمل ناڈو: ریاست پٹرول اور پیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 روپئے اور 2.50 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کرے گی۔ چنئی کے اسپتال میں مستحکم کووڈ-19 مریضوں کو قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا۔ کڈالور میں کویم بیڈو کلسٹر سے 114 کووڈ-19 معاملے اور ویلوپورم سے 39 معاملات سامنے آئے ہیں۔ کل تک کل معاملات 3023 ، ایکٹیو معاملات 1611، اموات 30 اور 1379 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دی گئی۔ چنئی میں سب سے زیادہ 1458 معاملات درج کئے گئے۔
  • کرناٹک: ریاست نے مہاجر مزدوروں کے لئے مفت بس سروس مزید دو دنوں کے لئے بڑھائی۔ آج 28 نئے معاملات سامنے آئے: داون گیرے میں 21، کلبرگی اور مانڈیا میں 2-2 اور چکابلاپور، ہاویری اور وجے پورا میں 1-1 معاملہ سامنے آیا۔ کلبرگی میں آج ایک موت (مرد، 56) ہوگئی۔ اب تک کل معاملات 642، اموات 26 اور 304 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دی گئی۔
  • آندھرا پردیش: ریاست نے 108 ایمبولینس کو ہنگامی حالات کے لئے ایڈوانسڈ لائف سپورٹ (اے ایل ایس) ایمبولینس میں بدلنے کا فیصلہ کیا۔ ریاست نے گاؤں میں خدمات انجام دے رہے 19584 صفائی ملازمین کو اسپیشل کٹس دینے کے لئے 3.84 کروڑ روپئے جاری کئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 67 نئے معاملات سامنے آئے۔ 36 لوگ ٹھیک ہوئے اور کوئی بھی موت نہیں ہوئی۔ کل معاملات بڑھ کر 1650 ہوئے۔ ایکٹیو معاملات 1062، ٹھیک ہوئے 524 اور موت  ہوئی 33 افراد۔ سب سے زیادہ پازیٹیو معاملات آنے والے اضلاع میں کرنول (491)، گنٹور (338)، کرشنا (278) شامل ہیں۔
  • تلنگانہ: کووڈ-19 لاک ڈاؤن ایگزٹ پلان کے جزو کے طور پر کچھ اضلاع میں ضبطوں میں نرمی دیے جانے سے متعلق امور پر ریاستی کابینہ کل  تبادلہ خیال کرے گی۔ پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں نے حیدرآباد کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا اور گھر بھیجنے کا مطالبہ کیا۔  فرقہ وارانہ ماحول بگاڑنے کی کوشش کے تحت ٹولی چوکی میں مہاجر مزدوروں کی مخالف کے بارے میں فرضی خبر پھیلانے کے لئے دو افراد کے خلاف معاملہ درج۔ اب تک کووڈ کے کل معاملات 1082، ایکٹیو معاملات 508، صحت یاب ہوئے 545 اور 29 افراد کی موت۔
  • چنڈی گڑھ: مرکز کے زیر انتظام علاقہ چنڈی گڑھ میں مقررہ کنٹینمنٹ سخت پیری میٹر کنٹرول اور واضح داخلہ و نکاسی پوائنٹ کے ساتھ پوری طرح سے سیل کئے جائیں گے۔ پھل اور سبزیوں کی سپلائی برقرار رکھنے اور میڈیکل ایمرجنسی حالات کے لئے بھی لوگوں کو آنے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ لوگوں اور گاڑیوں کی بلاروک ٹوک آمد و رفت نہیں ہوگی۔ کنٹینمنٹ ایریا کے دائرے میں آنے اور باہر جانے والے لوگوں کی تفصیلات درج کی جائیں گی۔ پروٹوکول کے مطابق کنٹینمنٹ ایریا کے اندر رہنے والے سبھی لوگوں کی گہری اسکریننگ اور سبھی مشکوک معاملات کی جانچ کی جائے گی۔ کنٹیمنٹ ایریا کے اندر کسی دکان، دفتر، کاروباری فیکٹریوں، دوا کی دکانوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
  • پنجاب: کووڈ کے خلاف اپنی لڑائی میں پنجاب نے ایک میل کا پتھر طے کرلیا ہے، جس میں آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹ کی کل تعداد 20000 کے ہندسے کو پار کرگئی ہے۔ ریاست نے موبائل سیمپل کلیکٹنگ کیوسک، پول ٹیسٹنگ وغیرہ جیسی جدید جانچ تکنیک کا استعمال کیا ہے۔ ریاست میں پول ٹیسٹنگ، جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کے لئے شروع کی گئی ہے۔ 30 اپریل 2020 تک 5788 پول سیمپل کی جانچ کی گئی۔ پنجاب نے ریاست میں رہنے والے مہاجرین کو رجسٹر کرنے کی پہل کی۔ اس مقصد کے لئے ایک خصوصی آن لائن پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ ریاست میں 6.44 لاکھ سے زیادہ مہاجرین کو کامیابی کے ساتھ رجسٹر کیا ہے، جو اپنی آبائی ریاست واپس جانا چاہتے ہیں۔
  • ہریانہ: ہریانہ حکومت یہ یقینی بنانے کے لئے پابند عہد ہے کہ بھارت کی دیگر ریاستوں کے سبھی زرعی اور مہاجر مزدوروں کو، جو ہریانہ میں پھنسے ہوئے ہیں، کو ان کے گھروں تک جلد از جلد محفوظ اور منظم طریقے سے پہنچایا جائے۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرحدی ریاستوں اترپردیش، راجستھان، پنجاب، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے زرعی مزدوروں کو بسوں میں ان کے گھر بھیجا جائے گا اور بہار، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش کے لوگوں کو ہریانہ کے الگ الگ اسٹیشنوں سے اسپیشل شرمک ٹرینوں کے ذریعے بھیجا جائے گا۔ باقی بچی ریاستوں کے مہاجر مزدوروں کی واپسی، جن کی تعداد نسبتاً کم ہے، نئی دہلی کے اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے یقینی بنائی جائے گی۔
  • ہماچل پردیش: وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی اجتماعی کوششوں اور لوگوں کے سرگرم تعاون سے ہماچل پردیش جلد ہی کورونا سے پاک ریاست بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ سب سے اہم ہے کہ ریاست میں آنے والے ہر شخص پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں داخل ہونے والے لوگوں کے لئے آروگیہ سیتو ایپ کو ڈاؤنلوڈ کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنچایتی راج اداروں اور شہری بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کی یہ ذمے داری ہوگی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں  کہ ان کے گاؤں میں آنے والا ہر شخص قرنطینہ میں ہی رہے۔
  • اروناچل پردیش: ریاستی حکومت نے عوامی مقامات اور کام کی جگہوں کے لئے تفصیلی رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے درخواست کی ہے کہ ٹیکہ بننے تک سبھی شہری کووڈ -19 کے خلاف انسدادی تدابیر پر عمل کریں۔
  • آسام: وزیر صحت ہیمنت بسوا سرما نے نے بونگئی گاؤں ضلع میں کووڈ-19 کے صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے کنٹینمنٹ زون میں قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا۔
  • میگھالیہ: وزیر اعلیٰ نے 5 مئی سے دوسرے ریاستوں سے گھر لوٹ رہے پھنسے ہوئے لوگوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ضروری تیاریوں کے سلسلے میں سول اسپتال شیلانگ کے ڈاکٹروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔
  • منی پور: وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گرین زون میں ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت نے لوانگ سانگبام پہاڑیوں پر پھلدار پودوں کی شجرکاری شروع کردی ہے۔
  • میزورم: حکومت نے ایک آرڈیننس جاری کرکے ریاست میں عوامی مقامات پر ماسک لگانے اور سماجی دوری بنائے جانے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ ایسا نہ کرنا جرم تصور کیا جائے گا۔
  • ناگالینڈ: پرنسپل سکریٹری کا کہنا ہے کہ باہر پھنسے 16526 لوگوں کو اب تک 6.47 کروڑ روپے کی مالی مدد دی جاچکی ہے۔
  • سکم: کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں اگلی صف میں کام کررہے میڈیا اہلکاروں کے استعمال کے لئے گورنر نے ایک ماسک اور سینیٹائزر کی ایک کھیپ سکم پریس کلب کے جنرل سکریٹری کے سپرد کی۔
  • تری پورہ: ریاستی حکومت 33000 مہاجر مزدوروں میں سے زیادہ تر کو ان کی ریاستوں میں ٹرین سے بھیجے گی۔
  • مہاراشٹر: ریاست میں کورونا وائرس سے 678 نئے معاملات سامنے آئے، جس سے کل تعداد 12974 پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 548 ہوگئی ہے۔ ممبئی میں انفیکشن سے ۴۴۱ نئے معاملات آئے ہیں اور 21 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ صرف ممبئی میں ہی کل معاملات 8800 ہوگئے ہیں۔ 10223 پوزیٹیو معاملات کے ساتھ ممبئی میٹروپولیٹن ایریا سے ہی ریاست کے کل پوزیٹیو معاملات کا 80 فیصد سامنے آیا ہے۔
  • گجرات: گجرات میں رپورٹ کئے گئے پوزیٹیو معاملات کی تعداد 5428 ہوگئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 290 ہے، جو مہاراشٹر کے بعد ملک میں دوسری بڑی تعداد ہے۔ حالانکہ وائرس انفیکشن سے اب تک 1042 لوگ صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
  • راجستھان: جے پور نے آج کووڈ-19 کے معاملات میں 1000 کے ہندسے کو پار کرلیا۔ یہاں 12 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، جس سے کل معاملات 1005 ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف ریاست میں کورونا کے معاملات 3000 کے ہندسے کو پار کرتے ہوئے 3009 پہنچ گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک کل 75 اموات ہوئی ہیں، جس میں سے اکیلے جے پور میں 45 افراد کی جان گئی ہے۔
  • مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش میں اجین ایک نیا کووڈ-19 ہاٹ اسپاٹ بن رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صورت حال کو قابو میں کرنے کے لئے فوراً ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ اجین میں 150 پوزیٹیو معاملات سامنے آئے ہیں اور 30 اموات ہوئی ہیں، جو شرح اموات کے لحاظ سے ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ 1568 معاملات کے ساتھ اندور سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔
  • گوا: پنچایت سطح کے اعداد و شمار کی بنیاد پر ریاستی اسٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے کہا ہے کہ 24 مارچ کو لاک ڈاؤن کے بعد سے گوا میں پھنسے 90 فیصد مہاجر مزدور اپنی اصل جگہ لوٹنا چاہتے ہیں۔ اس فہرست میں پڑوسی ریاست کرناٹک کے سب سے زیادہ اور اس کے بعد یوپی اور بہار کے مہاجر مزدور ہیں۔

 

کووڈ-19 سے متعلق حقائق کی جانچ

Fact Check on #Covid19

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004D2DZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005OTSD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00681DX.jpg

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2275

 



(Release ID: 1621191) Visitor Counter : 245