قبائیلی امور کی وزارت

حکومت کووڈ-19کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں قبائلی لوگوں اور دستکاروں کی روز روٹی اور سلامتی کے لئے فوری اقدامات کررہی ہے


ٹرائبل کوآپریٹیو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا(ٹرائیفیڈ)ملک بھر میں قبائلی دستکاروں سے 23 کروڑ روپے مالیت کی قبائلی مصنوعات کا موجودہ اسٹاک خریدے گی

Posted On: 04 MAY 2020 1:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،04؍ مئی2020: قبائلی دستکاروں کو درپیش سخت مشکلات کی روشنی میں حکومت قبائلی لوگوں اور قبائلی دستکاروں کو تعاون اور مدد فراہم کرنےکے لئے بہت سے فوری اقدامات کررہی ہے۔قبائلی امور کی وزارت نے ڈیولپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ آف ٹرائبل پروڈکٹ کے لئے ادارہ جاتی تعاون کی اسکیم کے تحت چھوٹی موٹی  جنگلات کی پیداوار کے سامان کی ایم ایس پی(کم سے کم امدادی قیمت) میں پہلے ہی اضافہ کردیا ہے۔اس  اسکیم کے تحت قبائلی امو رکی وزارت کے ٹرائیفیڈ لگ بھگ دس لاکھ قبائلی دستکار کنبوں سے جڑ گیا ہے۔گزشتہ 30 دن سے ملک گیر سطح کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے قبائلی دستکاروں کی تمام کاروباری سرگرمیاں رُک گئی ہیں اور قبائلی دستکار بے یقینی کی صورتحال سے دو چار ہیں، کیونکہ لاک ڈاؤن سے ان کی روزی روٹی متاثر ہوئی ہے۔ان کے پاس قبائلی مصنوعات کا کافی بڑا ذخیرہ اس وقت موجود ہے، لیکن فروخت بہت کم یا نا کے برابر ہے۔دستکاروں کے پاس   تیار کردہ جو سازو سامان موجو دہیں، ان میں ٹیکسٹائل ، گفٹ، طرح طرح کی چیزوں کا مجموعہ، ون دھن نیچرل ، دھات، زیورات، قبائلی پینٹگز، مٹی کے برتن، بید اور بانس وغیرہ شامل ہیں۔

قبائلی دستکاروں کو درپیش مشکلات کی روشنی میں قبائلی طبقے کو فوری مدد فراہم کرنے کےلئے حسب ذیل اقدامات کئے گئے ہیں:

  1. غیر فروخت کی گئی مصنوعات کے اسٹاک کی خریداری:

بیشتر قبائلی دستکار اپنے روزی روٹی کمانے کےلئے اپنی قبائلی مصنوعات کی فروخت پر انحصار کرتے ہیں اور اس طرح انہیں فوری راحت کی ضرورت ہے۔قبائلی خاندانوں کو راحت دینے کو یقینی بنانے کے لئے قبائلی امو رکی وزارت نے اُن قبائلی دستکاروں سے  اُن کی مصنوعات کے موجودہ اسٹاک کی خریداری کو منظوری دے دی ہے، جو موجودہ لاک ڈاؤن سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔لہٰذاٹرائیفیڈ نے ملک بھر کے قبائلی دستکاروں سے 23کروڑ روپے مالیت کی قبائلی مصنوعات خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس کے علاوہ ٹرائیفیڈ ویڈیو کانفرنس ویبی نار کے ذریعے صنعتی فیڈریشنوں، بڑے  کارپوریٹ اور کاروباری اداروں تک پہنچ رہا ہے اور بات چیت کے ذریعے انہیں اس بات کے لئے حوصلہ دے رہا ہے کہ وہ قبائلی دستکاروں کے پاس موجود اسٹاک کی خریداری کریں ، جو یکسر طورپر خریدو فروخت کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے،تحفے کی ضرورتوں کے لئے استعمال کی جاسکتی ہیں،فولڈرز ، اسٹیشنری وغیرہ جیسے کانفرنس ؍ سیمینار اشیاء کے لئے استعمال کی جاسکتی ہیں، پینٹنگز  ڈوکرا وغیرہ جیسے سجاوٹی اشیاء سمیت دفاتر کے لئے سپلائی کے واسطے استعمال کی جاسکتی ہیں اور یہ استعمال کی جاسکتی ہیں کہ  فرنچائزی ماڈل کا پتہ لگایا جائے۔ اس کے علاوہ لازمی اشیاء (ون دھن نیچرل)کی بڑی مقدار میں سپلائی کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے۔ ان لازمی اشیاء میں شہد، سوپ، مصالحے، چاول،باجرہ، چائے اور کافی وغیرہ شامل ہے اور مستقل سپلائی کے لئے معاملہ طے کئے جاسکتے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں ڈبلیو ایچ او، یونیسیف  اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے کچھ قبائلی دستکاروں کی طرف سے ماسک اور  ہینڈ سینیٹائزر تیار کئے جارہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y2X1.jpg

 

(ون دھن کیندروں کی بنیاد پر منی پور کے چورا چاند پور کی ون دھن مصنوعات کی موبائل وینڈنگ شاپ کا افتتاح)

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AE8Q.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O75Z.jpg

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LA8D.jpg

 

  1. بھارت کے قبائلی دستکاروں کو ماہانہ راشن کی فراہمی:

قبائلی دستکاروں کو کچھ راحت فراہم کرنے کی غرض سے ٹرائیفیڈ نے ایک موقف شامل کرکے، جس میں  قبائلی کنبوں کا عنصر بھی شامل ہے، ان کی آئی اسٹینڈ وِد ہومیونٹی مہم سے جڑنے کےلئے  آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔اس میں سماجی فاصلے کے رہنما خطوط  کو برقرار رکھتے ہوئےراشن کِٹس کی خریداری اور تقسیم شامل ہے۔ یہ کِٹس ہندوستان بھر کے قبائلی کنبوں کے لئے ہے اور اس کی مالیت 1000 روپے ہے۔ ہر راشن کِٹ میں 5کلو گرام آٹا، دو کلو گرام دال، تین کلو گرام چاول، 500ملی لیٹر تیل، 100 گرام ہلدی پاؤڈر، 100 گرام  پسی ہوئی لال مرچیں، 100 گرام زیرہ، 100 گرام  رائی دانہ، 100 گروم کری مصالحہ اور دوصابن  شامل ہے۔

  1. چھوٹے قبائلی دستکاروں کو آسان قرض کی فراہمی:

ٹرائیفیڈ مالی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف عمل ہے، تاکہ قبائلی دستکاروں کو آسان شرطوں پر قرض فراہم کیاجاسکے۔جو ان قبائلی دستکاروں کی مصنوعات کے اسٹاک کو رہن رکھ کر دستیاب کرایا جاسکتا ہے۔قبائلی دستکاروں کے لئے آسان شرطوں پر قرض کی فراہمی سے وہ اپنی بے تحاشہ اور سخت مشکلات سے بچ سکیں گے۔

  1. قبائلی علاقوں میں ماسک ، صابن، دستانے اور پی پی ایز کی فراہمی:

کووڈ-19کی وجہ سے موجودہ صورتحال نے ملک میں سب سے زیادہ محروم لوگوں یعنی قبائلی دستکاروں اور قبائلی لوگوں سمیت غریب اور حاشیے پر رہنے والے طبقوں کی روز روٹی پر سخت چوٹ پہنچائی ہے۔بہت سے علاقوں میں جنگلاتی پیداوار کو جمع کرنے اور کاشتکاری کے لئے یہ سب سے زیادہ سرگرمی والا سیزن ہے اور اس سیزن میں قبائلی لوگ روزی روٹی کمانے کے لئے مصروف عمل ہوجاتے ہیں اور اپنی سلامتی کو یقینی بناتے ہیں۔قبائلی دستکاروں اور جنگل کی قدرتی چیزوں کو جمع کرنے والوں کے تحفظ  کو یقینی بنانے کے لئے ٹرائیفیڈ نے قبائلی مستفیدین کے لئے 10 لاکھ فیس ماسک ، صابن اور دستانے خریدنے کا ارادہ کیا ہے اور 20 ہزار پی پی ای کِٹس بھی خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ویبی نار اور کووڈ-19ایڈوائزریز(مشورے)

ٹرائیفیڈ نے یونیسیف کے اشتراک سے قبائلی لوگوں اور جنگلوں  کی قدرتی چیزوں کو جمع کرنے والوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ریاستی نوڈل اور نافذ کرنے والی ایجنسیوں،مشاورتی تنظیموں، ون دھن کیندروں اور دیگر فریقین کے ساتھ 9اپری 2020 کو قومی سطح کے ایک ویبی نار کا اہتمام  کیاتھا۔قومی سطح کے اس ویبی نار کا اہتمام سماجی فاصلے کے اقدامات اور ضروری صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لئے  کیا گیا تھا، جو ان کی سرگرمیوں کے لئے ضروری ہے۔

مزید یہ کہ ٹرائیفیڈ نے تمام ریاستی نوڈل محکموں اور نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے اشتراک سے انفرادی طورپر یونیسیف علاقائی یونٹوں اور ضلع ایجنسیوں، ون دھن کیندروں، مشاورتی تنظیموں کی شرکت کے ساتھ 14 اپریل سے17 اپریل 2020 تک ریاستی سطح کے ویبی نار کا اہتمام کیا تھا۔معلوماتی مواد فلائرس، ڈیجیٹل پاکیٹ بُکس، آڈیو میسیجز اور پریزنٹیشنس وغیرہ کی شکل میں یونیسیف کی طرف سے علاقائی زبان میں دستیاب ہے۔

 ٹرائیفیڈ نے ایم ایف پی کی خریداری اور کام کاج یا سرگرمیوں کے دوران احتیاط برتنے اور تحفظاتی اقدامات کے لئے  ریاستی ایجنسیوں، نوڈل محکمے، نافذ کرنے والی ایجنسیوں، وی ڈی وی کے کے ممبروں کو کووڈ-19 سے متعلق ایڈوائزری بھی جاری کی ہیں۔

 

*************

 

م ن۔ح ا۔ ن ع

(U: 2279)



(Release ID: 1621143) Visitor Counter : 205