کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کووڈ-19 کی صورت حال میں پی ایم جن اوشدھی کیندر (پی ایم جے اے کے) اہم رول ادا کررہے ہیں: من سکھ منڈاویا


روزانہ 10 لاکھ افراد سستی قیمتوں پر معیاری دوائیں خریدنے کے لئے پی ایم جن اوشدھی کیندر جاتے ہیں

Posted On: 04 MAY 2020 5:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 4 مئی 2020 ۔ جہازرانی اور کیمیاجات و کیمیاوی کھادوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب من سکھ منڈاویا نے کہا ہے کہ جن اوشدھی کیندر کووڈ-19 کی صورت حال میں اہم رول ادا کررہے ہیں اور روزانہ تقریباً 10 لاکھ افراد سستی قیمتوں پر معیاری دوائیں خریدنے کے لئے 6000 جن اوشدھی کیندروں پر جاتے ہیں۔ یہ کیندر ہائیڈروکسی کلوروکوئین بھی فروخت کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) حکومت ہند کے محکمہ فارماسیوٹیکل کا ایک عمدہ اقدام ہے اور جن اوشدھی کیندر اس اسکیم کے تحت کھولے گئے ہیں تاکہ سستی قیمت پر معیاری جینرک دوائیں دستیاب کرانے کے وزیر اعظم کے خواب کی تکمیل ہوسکے۔

اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کے وقت سے ہی وزیر اعظم جناب نریندر مودی جن اوشدھی کیندر کھولنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ ساڑھے پانچ سال کے دور حکومت میں ملک بھر میں تقریباً 6000 جن اوشدھی کیندر کام کرنے لگے ہیں، جہاں پر اسی معیار کی دوائیں اوسط بازار قیمت سے 50 سے لے کر 90 فیصد تک سستی قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017GF2.jpg

انھوں نے کہا کہ سستی اور معیاری جینرک دوائیاں فروخت کرنے کے علاوہ کئی جن اوشدھی کیندر میں لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں کے مابین راشن کٹ، پکے ہوئے کھانے، مفت دوائیں وغیرہ تقسیم کئے ہیں۔

کووڈ-19 جیسی خصوصی صورت حال میں جن اوشدھی کیندر کا رول بہت اہم ہوگیا ہے۔ 6000 جن اوشدھی کیندر تھکے بغیر دن اور رات کام کررہے ہیں، تاکہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کی جاسکے۔ اپریل 2020 میں ملک بھر میں تقریباً 52 کروڑ روپئے کی دوائیاں سپلائی کی گئیں۔ جن اوشدھی کیندر سستی قیمت پر ہیڈروکسی کلوروکوئین (ایچ سی کیو)، این95 مارسک، تھری پلائی ماسک، ہینڈ سینیٹائزر وغیرہ بھی فروخت کررہے ہیں۔

کووڈ-19 کے دوران ان کے اہم رول کا اعتراف کرتے ہوئے جناب منڈاویا نے کہا کہ میں ان جن اوشدھی اسٹور کے مالکان کے ذریعے ضرورت مند لوگوں کی شاندار اور قابل تعریف سماجی خدمات کی ستائش کرتا ہوں۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2667



(Release ID: 1621121) Visitor Counter : 176