شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

کووڈ وبا کے بعد کی صورتحال بھارت کو بانس کے وسیع وسائل کی مدد کے ساتھ اُس کی معیشت کو فروغ دینے کا ایک موقع فراہم کرتی ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 03 MAY 2020 5:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  03  مئی 2020  /  شمال مشرقی خطے کی ترقی ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر  مملکت  (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بانس کووڈ کے بعد کی بھارتی معیشت کے لیے بہت اہم ہے۔ اور اس سے بھارت کو ، بانس کے وسائل کی مدد سے اس اقتصادی طاقت کے طور پر ابھرنے کا موقع ملے گا۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بانس سے متعلق ایک مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جس میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت جناب کی مرکزی وزارت  کے نمائندوں اور مختلف  شعبوں کے متعلقہ فریقوں نے شرکت کی، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ بھارت کے بانسوں کی پناہ گاہ کا 60 فیصد حصہ ہے ۔ اور یہ ایک بڑے فائدے کی بات ہے کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اس حکومت نے پچھلے چھ برسوں میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کو سب سے زیادہ ترجیح دی۔ اس نے ساتھ ہی ساتھ بانس کے شعبے کو بھی فروغ دیا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آزادی کے بعد سے اس شعبے کو کبھی بھی اتنا فروغ حاصل نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں انہوں نے بھارتی جنگلات سےمتعلق 100 سال پرانے قانون میں مودی سرکار کی طرف سے 2017 میں ترمیم کیے جانے کا اضافہ کیا۔ جس کے نتیجے میں گھر وں میں اگائے جانے والے بانس کو مستثنیٰ کر دیا تاکہ بانس کے ذریعے روزی روٹی کمانے والے لوگوں کو حاصل موقع میں اضافہ کیا جا سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XUUJ.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بانس کے فروغ کی اہمیت کو مودی حکومت جتنی حساسیت کے ساتھ دیکھتی ہے وہ اس حقیقت کی گواہ ہےکہ لاک ڈاؤن مدت کے دوران بھی 16 اپریل کو وزارت داخلہ نے مختلف شعبوں میں محدود سرگرمیوں کی اجازت دیتے ہوئے بانس کی شجرکاری اور  اس سے متعلق دیگر  سرگرمیوں کی اجازت دی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ایک بدقسمتی کی بات ہے کہ جبکہ بھارت میں اگربتی کی مجموعی مانگ تقریباً 230000 سالانہ ہے اور اس کی مارکیٹ ویلیو 5000 کروڑ روپے تک ہے لیکن ہم اسے چین اور ویتنام جیسے ملکوں سے بڑےپیمانے پر درآمد کر رہے ہیں۔  کووڈ کے بعد کی صورتحال میں یہ شمال مشرقی خطے کے لیے ایک موقع ہوگا کہ اس بدلی ہوئی صورتحال میں بھارت کو عالمی سطح کا مقابلہ جاتی اور خود کفیل ملک بنایا جائے۔

مستقبل قریب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی وزارت بانس کی مینوفیکچرنگ اور تجارت کے فروغ  کے لیے ایک مقررہ مدت کا منصوبہ تیار کرنے کی کوشش کرے گی۔  اور اس شعبے میں سرکاری – پرائیویٹ شراکت داری کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ بانس کو بہت سی مصنوعات کی شکل دی جا سکتی ہے جس میں بایو ڈیزل  اور ماحول دوست اندھن نیز پلائی ووڈ وغیرہ شامل ہیں۔ اس طرح پوری معیشت کا روپ بدلا جا سکتا ہے اور کئی شعبوں میں روزگار کے موقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔  اس مکمل اجلاس کے ناظم ماحول دوست توانائی کی بھارتی فیڈریشن (آئی ایف جی ای) کے ڈائریکٹر جنرل سنجے گنجو نے کی۔

 

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  •  م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2442



(Release ID: 1620921) Visitor Counter : 178