کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کووڈ۔ 19 کے لاک ڈاؤن کے دوران جن اوشدھی کیندرز نے اپریل 2020 میں 52 کروڑ روپے کا ریکارڈ فروخت کاروبار کیا

Posted On: 03 MAY 2020 1:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 03 مئی    :   کووڈ۔ انیس لاک ڈاؤن کی وجہ سے خریداری اور لاجسٹکس میں مسائل کے باوجود پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندرس - پی ایم بی جے اے کے نے اپریل 2020 کے مہینے میں 52 کروڑ روپے کا ریکارڈ فروخت کاروبار کیا جبکہ اس کے مقابلہ میں مارچ 2020 میں یہ 42 کروڑ روپے تھا۔ وہیں، یہ 17 کروڑ تھا اپریل 2019 میں۔

چونکہ کووڈ۔ انیس وبائی مرض کی وجہ سے پورے ملک کو ایک بہت بڑا چیلنج درپیش ہے ، اس لئے دوائیوں اور طبی سازو سامان کی مانگ بہت زیادہ ہے اور اس مانگ کو پورا کرنے کے لئے جن اوشدھی کیندروں نے اپریل دو ہزار بیس کے دوران عوام کو ریکارڈ باون کروڑ کی سستی اور معیاری دوائیں پہنچائیں۔ جس سے عام شہریوں کی تقریبا 300 کروڑ روپے کی بچت ہوئی کیونکہ جن اوشدھی کیندر کی دوائیں اوسط منڈی کی قیمت کے مقابلے 50 سے 90 فیصد تک سستی ہیں۔

Capture.PNG

Capture.PNG

مرکزی وزیر برائے کیمیا اور کھاد ، حکومت ہند، جناب ڈی وی سدانند گوڑا اور وزیر مملکت برائے کیمیا اور کھاد جناب منسکھ منڈاویا نے جن اوشدھی اسٹور آپریٹرز کو ریکارڈ فروخت کاروبار کرنے اور اس مشکل حالات میں نان اسٹاپ اور انتھک کام کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے جب کہ ملک کو اس کی زیادہ ضرورت ہے۔

جناب گوڈا نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کے ذریعہ ان کی وزارت ملک کے لوگوں کو سستی دوائیوں کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5e8b0dae-9063-4f5e-b338-7b3a9f8d6b335HUE.jpg

 

کووڈ۔ انیس کے خلاف اپنی لڑائی میں حکومت ہند پی ایم بی جے پی جیسی قابل ذکر اسکیموں کے ذریعہ حفظان صحت کے نظام میں انقلابی کوششیں کر رہی ہے جو قوم کے ہر شہری کو سستی قیمتوں پر 900 سے زیادہ معیاری جینیاتی دوائیں اور 154 جراحی کے سازوسامان اور کھانے پینے کا سامان مہیا کررہی ہے۔

بیورو آف فارما پی ایس یو آف انڈیا (بی پی پی آئی) کے سی ای او سچن کمار سنگھ نے کہا ہے کہ بی پی پی ایل نے لوگوں کو ان کے قریب واقع جن اوشدھی کیندرز تلاش کرنے اور اس کی قیمت کے ساتھ سستی جینرک ادویہ کی دستیابی کے لئے بڑے پیمانے پر مدد کرنے کے لئے ‘جن اوشدھی سگم موبائل ایپ’ تیار کیا ہے۔ اس ایپ کو 325000 سے زیادہ لوگ استعمال کررہے ہیں۔ اس ایپ کی مدد سے وہ بہت سے صارف دوست آپشنز حاصل کرسکتے ہیں جیسے جن اوشدھی کیندر کے مقام کے لئے گوگل میپ کے ذریعہ ہدایت ، جن اوشدھی جینرک دواوں کی تلاش ، جینرک اور برانڈیڈ دواوں کی مصنوعات کے مقابلے کا تجزیہ ایم آر پی اور مجموعی طور پر بچت وغیرہ کی شکل میں کرسکتے ہیں۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں پلیٹ فارموں پر دستیاب ہے۔

اس وقت ملک کے 726 اضلاع پر محیط ہندوستان بھر میں 6300 سے زیادہ پی ایم جے اے کے کام کررہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دور میں پی ایم بی جے پی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر معلوماتی پوسٹوں کے ذریعے بیداری پیدا کررہا ہے تاکہ لوگوں کو کورونا وائرس سے اپنے آپ کو بچانے میں مدد مل سکے۔

                                          **************

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

 

U: 2234



(Release ID: 1620736) Visitor Counter : 163