وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ہندوستان میں ترقی کو رفتار دینے کے لئے مالی شعبے، ڈھانچہ جاتی اور فلاحی تدابیر پر تبادلہ خیال کے لئے ایک تفصیلی میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
02 MAY 2020 10:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2 مئی 2020 ۔ وزیر اعظم نے موجودہ تناظر میں ترقی اور فلاح و بہبود کے کام کو رفتار دینے کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ مالی شعبے میں مداخلت کے توسط سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
وزیر خزانہ اور افسران کے ساتھ ہوئی اس میٹنگ میں وزیر اعظم نے ایم ایس ایم ای اور کسانوں کی مدد کرنے، لیکویڈٹی میں اضافہ کرنے اور کریڈٹ فلو کو مضبوط کرنے کے لئے حکمت عملیوں اور مداخلتوں پر صلاح و مشورہ کیا۔ وزیر اعظم نے کووڈ-19 کے پیش نظر مالی استحکام کو یقینی بنانے کے طریقوں اور وسائل کے علاوہ کاروبار کو موجودہ اثرات سے جلد باہر نکالنے کے لئے کی گئی تدابیر پر گفتگو کی۔
محنت کشوں اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے معاملے پر، وزیر اعظم نے کووڈ-19 کے سبب پیدا ہوئی رخنہ اندازیوں سے ہورہی دشواریوں کو دور کرنے کے لئے کاروباری سرگرمیوں میں تعاون دے کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیر اعظم نے پہلے کئے گئے اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کارپوریٹ ایڈمنسٹریشن، کریڈٹ بازاروں اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں نئی ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر بھی گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے نئے ڈھانچہ جاتی پروجیکٹوں پر جلد کام شروع کرنے اور ڈھانچہ شعبے میں کاموں کو رفتار دینے کے لئے تیزی سے تدابیر کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ کووڈ-19 کے سبب برباد ہوئے وقت کی بھرپائی کی جاسکے۔ انھوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ قومی بنیادی ڈھانچے کے تحت نافذ کئے جانے والے پروجیکٹوں کا جائزہ اعلیٰ ترین سطح پر لیا جائے، تاکہ وقت کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے اور روزگار کی تخلیق بھی ممکن ہوسکے۔
میٹنگ میں اس معاملے پر بھی صلاح و مشورہ کیا گیا کہ مختلف وزارتوں کے ذریعے کئے گئے اصلاحی اقدامات کو مسلسل جاری رکھا جانا چاہئے اور سرمایہ کاری کی آمد اور سرمایے کی تعمیر میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے پابند وقت طریقے سے کارروائی کی جانی چاہئے۔
میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، وزارت خزانہ کے سکریٹری کے علاوہ حکومت ہند کے دیگر سینئر افسر بھی موجود تھے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 2221
(Release ID: 1620610)
Visitor Counter : 211
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam