وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم مودی نے تعلیم کے شعبے پر تبادلہ خیال کے لئے ایک جائزہ میٹنگ کی
Posted On:
01 MAY 2020 9:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی یکم مئی : وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) سمیت تعلیم کے شعبے میں درکار امور اور اصلاحات پر غوروخوض کرنے کے لئے آج ایک میٹنگ کی۔ تعلیم کے شعبے میں ٹکنالوجی کے استعمال اور خصوصی تعلیم چینلز پر آن لائن کلاسز ، ایجوکیشن پورٹل اور کلاس وائز براڈکاسٹ جیسی ٹکنالوجی کے استعمال سے سیکھنے میں اضافے اور موافقت پر خصوصی زور دیا گیا۔
ایک نئے قومی نصاب فریم ورک کے ذریعہ تعلیم میں یکسانیت لانے ، معیاری تعلیم تک عالمگیر رسائی فراہم کرنے اور ابتدائی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں کثیر لسانی ، اکیسویں صدی کی مہارتوں ، کھیل اور آرٹ کے انضمام اور ماحولیاتی امور وغیرہ پر توجہ دی جائے۔ اسکول اور اعلی سطحوں پر تعلیم کے مختلف طریقوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یعنی آن لائن ذرائع، ٹی وی چینلز، ریڈیو اور پوڈکاسٹ وغیرہ۔ ہندوستانی تعلیمی نظام کو اعلی ترین عالمی معیارات کے مطابق بنا کر اعلی تعلیم کے منظر نامے کی اصلاح کرنا جس سے تعلیم موثر اور جامع ہو اور جس کی جڑیں معاصر ہندوستان کی ثقافت اور اخلاقیات سے پیوست ہوں۔ مجموعی طور پر ، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم ، بنیادی خواندگی ، ہم عصر تعلیمی اصولوں کو اپنانے ، ہندوستان کے ثقافتی اور لسانی تنوع کو محفوظ رکھنے کے ساتھ تعلیم کے ابتدائی پیشہ ورانہ فروغ پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا گیا۔
تعلیم میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ سبھی کو اعلی معیار کی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ایک وائیبرینٹ نالج معاشرے کی تشکیل کی جا سکے اور جس سے ہندوستان کو ایک ’’ عالمی نالج سپر پاور ‘‘ بنایا جا سکے۔
ان تمام اہداف کو حاصل کرنے اور موثر تعلیمی نظم و نسق کو یقینی بنانے کے لئے آرٹیفیشیل انٹلی جنس سمیت ٹکنالوجی کے وسیع استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔
**************
م ن۔ن ا ۔م ف
U: 2197
(Release ID: 1620337)
Visitor Counter : 178
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam