امور داخلہ کی وزارت

کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن بندشوں کی وجہ سے ملک بھر میں پھنسے ہوئے افراد کو ان کے گھر پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

Posted On: 01 MAY 2020 4:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم مئی 2020  / مرکزی وزارت  داخلہ (ایم ایچ اے) نے مائیگرینٹ کارکنوں ، عقیدت مندوں ، سیاحوں ، طلبا اور دیگر افراد کو جو ملک کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں خصوصی ٹرینوں کے ذریعے آنے جانے کی اجازت دیتے ہوئے ایک حکم جاری کیا ہے۔  یہ ٹرینیں ریلوے کی وزارت (ایم او آر) چلائے گی۔

ایم او آر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ان کے آنے جانے کے لیے رابطہ رکھنے کی غرض سے نوڈل افسران  نامزد کرے گی۔  یہ ٹکٹ کی فروخت،  سماجی طور پر ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھنے اور دیگر حفاظتی اقدامات  کے لیے تفصیلی رہنما خطوط بھی جاری کرے گی  جن پر ٹرین اسٹیشنوں اور پلیٹ فارموں نیز ٹرینوں کے اندر عمل کیا جائے گا۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2201

 


(Release ID: 1620318) Visitor Counter : 199