وزارتِ تعلیم
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ( این ٹی اے) نے مختلف امتحانات کے سلسلے میں آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی تاریخوں پر توسیع ؍ نظر ثانی کی
Posted On:
30 APR 2020 7:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30اپریل2020،کووڈ-19 وبائی مرض کے نتیجے میں والدین اور طلبا کو لاحق پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے)، کو مشورہ دیا کہ وہ مختلف امتحانات کے لئے داخل کئے جانے والے آن لائن درخواست فارموں کی تاریخ میں توسیع ؍ نظر ثانی کا عمل انجام دے۔ ا س پر عمل کرتے ہوئے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے مختلف النوع امتحانات کے لئے آن لائن درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخوں میں توسیع ؍ نظر ثانی کی ہے۔
توسیع شدہ ؍ نظر ثانی شدہ تاریخوں کا گوشوارہ درج ذیل ہے:
نمبر شمار
|
امتحان
|
موجودہ تاریخیں
|
نظر ثانی شدہ ؍ توسیع شدہ تاریخیں
|
سے
|
تک
|
سے
|
تک
|
01
|
نیشنل کونسل فار ہوٹل مینجمنٹ (این سی ایچ ایم)جے ای ای
2020
|
01.01.2020
|
30.04.2020
|
01.03.2020
|
15.05.2020
|
02
|
پی ایچ ڈی اور اوپن میٹ (ایم بی اے) کے لئے داخلہ امتحان 2020
|
28.02.2020
|
30.04.2020
|
01.03.2020
|
15.05.2020
|
03
|
انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر ) 2020
|
01.03.2020
|
30.04.2020
|
01.03.2020
|
15.05.2020
|
04
|
جواہر لال نہرو یونیورسٹی داخلہ امتحان (جے این یو ای ای)2020
|
02.03.2020
|
30.04.2020
|
02.03.2020
|
15.05.2020
|
05
|
آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ داخلہ امتحان (اے آئی اے پی جی ای ٹی)-2020
|
01.05.2020
|
31.05.2020
|
06.05.2020
|
05.06.2020
|
*آن لائن درخواست فارم شام 4 بجے تک قبول کئے جائیں گے اور فیس رات 11:50 تک قبول کی جائے گی۔
متعین کردہ فیس کی ادائیگی کریڈٹ ؍ ڈیبٹ کارڈ؍ نیٹ بینکنگ ؍ یو پی آئی ؍ پی اے وائی ٹی ایم کے توسط سے کی جا سکتی ہے۔
امتحانات سے متعلق ایڈمٹ کارڈ کو ڈاؤن لوڈ کر نے کے لئے نظر ثانی شدہ تاریخوں پر مبنی تفصیلی جدول کو علیحدہ سے متعلقہ امتحان کی ویب سائٹ اور درج ذیل ویب سائٹ پر 15؍مئی 2020 کے بعد صورتحال کا تجزیہ کرنے کے بعد ہی www.nta.ac.in ملاحظے کے لئے پیش کیا جائے گا۔
این ٹی اے تعلیمی کلنڈر اور اس کے نظام الاوقات کی اہمیت سے واقف ہے۔ تاہم وہ طلبا سمیت ہر شہری کی عافیت کی فکر بھی رکھتی ہے۔طلبا اور ان کے والدین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متعلقہ امتحانی ویب سائٹ اور درج ذیل ویب سائٹ www.nta.ac.in تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کی غرض سے ملاحظہ کرتے رہیں۔
امیدواران مزید کسی اطلاع یا وضاحت کے حصول کے لئے درج ذیل نمبران پر بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں:
8287471852, 8178359845, 9650173668, 9599676953, 8882356803
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U- 2179
(Release ID: 1619943)
Visitor Counter : 225
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada