وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے بھارت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی غرض سے حکمت عملیوں پر تبادلہ ٔ خیالات کے لئے جامع میٹنگ کا اہتمام کیا

Posted On: 30 APR 2020 4:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30اپریل2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک جامع میٹنگ کا اہتمام کیا۔ مقصد یہ تھا کہ ایسی حکمت عملیوں پر غورو فکر کیاجائے، جن کی مدد سے بھارت میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا راستہ ہموار ہو اور ساتھ ہی ساتھ مقامی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو اور کووڈ-19 وبائی مرض کے پس منظرمیں معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/235I1XJ.jpg

تبادلۂ خیالات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ملک میں موجود صنعتی آراضی ؍ پلاٹوں ؍ قطعات زمین کے سلسلے میں  عملی طور پر بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا جانا چاہئے اور اس سلسلے میں ضروری مالیاتی امداد فراہم کی جانی چاہئے۔ میٹنگ کے دوران وزیراعظم نے حکم دیا کہ سرمایہ کاروں کو تقویت بہم پہنچانےکے لئے زیادہ سرگرم طریقۂ کار اپنایا جانا چاہئے اور ان کے مسائل کا ادراک کیاجانا چاہئے اور انہیں معینہ مدت کے اندر ضروری مرکزی اور ریاستی منظوریاں فراہم کرنے کے عمل میں مدد دی جانی چاہئے۔

تیز رفتار ی کے ساتھ بھارت میں سرمایہ کاری لانے کی مختلف حکمت عملیوں اور بھارتی گھریلو شعبوں کو فروغ دینے  کے پہلوؤں پر بھی بات چیت ہوئی۔ ریاستوں کو اپنی حکمت عملیاں وضع کرنے اور سرمایہ کاری راغب کرنے میں مزید سرگرم ہونے سے متعلق رہنمائی کے موضوع پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2363DS7.jpg

اس بات پربھی تبادلۂ خیالات کئے گئے کہ مختلف وزارتوں کے ذریعے شروع کئے گئے اصلاحی  اقدمات بلا روک ٹوک جاری رہنے چاہئیں اور پوری کارروائی ایک معینہ مدت کے اندر انجام دی جانی چاہئے اور اس عمل میں عائد ہونے والی تمام تر رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہئے یعنی سرمایہ کاری کے فروغ کے راستے کی مشکلات ختم کی جانی چاہئیں اور صنعتی نمو کاراستہ ہموار کیاجانا چاہئے۔

میٹنگ میں وزیرخزانہ، وزیرداخلہ، تجارت و صنعت کے وزیر، وزیر مملکت (خزانہ) کے علاوہ حکومت ہند کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2176               


(Release ID: 1619906) Visitor Counter : 205