وزیراعظم کا دفتر

کوئلہ اورکانکنی کے شعبے کوفروغ دینے کےطورطریقوں پر تبادلۂ خیالات کے لئے وزیراعظم مودی نے میٹنگ کا اہتمام کیا

Posted On: 30 APR 2020 8:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30اپریل2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کووڈ-19 کے پس منظر میں معیشت کو تقویت فراہم کرنے کی غرض سے کوئلہ اور کانکنی کے شعبوں میں امکانی اقتصادی اصلاحات کے موضوع پر گفت و شنید کی غرض سے ایک تفصیلی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ ان تبادلۂ خیالات کے دوران گھریلو وسائل سے معدنیات کی آسان اور وافر دستیابی کو یقینی بنانا، کھوج کے کام کو آگے بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ، شفاف اور مؤثر طریقے اپنا کر بڑے پیمانے پر روزگار کو فروغ دینا جیسے موضوعات پر گفت و شنید ہوئی۔

اضافی بلاکوں کی نیلامی، نیلامی کے عمل میں وسیع پیمانے پر شرکت، معدنیاتی وسائل کی پیداوار میں اضافہ، کانکنی کی لاگت میں تخفیف اور نقل و حمل کی لاگت کم کرنا، کاربن کے اخراج میں تخفیف سمیت کاروبار کو آسان بنانا، ماحولیاتی لحاظ سے ہمہ گیر ترقی کا موضوع بھی تبادلہ خیالات کے دوران زیر غور آیا۔

نیلامی کے ڈھانچے میں اصلاحات، مؤثرادارہ جاتی انتظام، تلاش اور کانکنی کے عمل میں نجی شعبے کی شراکت داری، سرکاری شعبے کو زیادہ مسابقت کی صلاحیت کا حامل بنانا، معدنیاتی ترقیات اور فنڈ کے توسط سے کمیونٹی ترقیات کی سرگرمیوں کو وسعت دینا جیسے پہلوؤں پربھی بات چیت ہوئی۔ معدنیات کے لئے نکاسی کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینا اور ان کو بہتر بنانا، گھریلو سپلائی کے لئے بحری راستے کے استعمال پر بھی غوروفکر ہوا۔

کوئلےکی نقل و حمل کے سلسلے میں کانکنی سے ریلوے سلائڈنگ تک پہنچانے کے سلسلے میں فرسٹ مائل کنکٹی ویٹی اور مؤثر ماحولیاتی انتظام، ریل ویگنوں پر خودکار لوڈنگ، کوئلے گیسی فیکیشن اور لکویفکیشن، کول طاسوں میں میتھین کی تلاش پر بھی امکانی اصلاحات کے تحت غوروفکر کیا گیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے روزگار کے مواقع میں اضافے اور نمو کو فروغ دینے کے سلسلے میں کانکنی کے شعبے کے تعاون پر نظر ثانی کی۔

وزیراعظم نے معدنیات کی پیداوار کے معاملے میں ملک کی خودکفالت کو بہتر بنانے اور بین ملکی پروسیسنگ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ معدنیاتی شعبے کو اپنے آپریشنوں کو بین الاقوامی معیارا ت کے مطابق بنانا چاہئے اور مشورہ دیا کہ اس سلسلے میں ایک منصوبہ عمل وضع کیا جائے۔ انہوں نے مؤثر کانکنی کے لئے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی بات کہی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ ہدایات بھی جاری کیں کہ معیشت کو فروغ دینےکے لئے ریاستوں سے حاصل ہونے والی منظوری کے سلسلے میں لاحق ہونے والی تاخیر کو کم سے کم کیا جائے تاکہ اس شعبے  میں زیادہ سے زیادہ نجی سرمایہ کاری کا راستہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی صورت میں جبکہ ملک میں اس سال بڑی مقدار میں کوئلے کا ذخیرہ موجود ہے، حرارتی کوئلہ درآمدات متبادل کے حصول کا نشانہ مقرر کیاجانا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2174

                      



(Release ID: 1619897) Visitor Counter : 185