سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

لاک ڈاؤن کے دوران، ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی نے تحقیق و ترقیات، ٹیکنالوجیوں اور مصنوعات کی مدد سے کووڈ-19 وبائی مرض سے نمٹنے کےلئے تیاری کی

Posted On: 29 APR 2020 12:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29اپریل2020،سائنس اور ٹیکنالوجی کےمحکمے، حکومت ہند کے تحت سِری چترا ترونال انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی  (ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی)، ایک قومی اہمیت کا حامل ادارہ ہے اور یہ ادارہ اپنی تحقیقاتی ، ٹیکنالوجی پر مبنی نیز اختراعی صلاحیتوں کے ساتھ  کووڈ-19 کے خلاف بھارت کی نبردآزمائی کی اس مشکل گھڑی میں پوری طرح سے کمر بستہ ہے۔

اگرچہ اس ادارے کو اُس وقت اپنے ایک رکن کو قرنطائن میں بھیجنا پڑا، جب ایک غیر ملک سے لوٹے ہوئے ڈاکٹر کو کووڈ-19 پازٹیو شناخت کیا گیا اور یہ کام ملک گیر لاک ڈاؤن سے بہت پہلے  ہوا تھا۔ ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی،  نے اس موقع پر اپنی پوری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی جانب سے متعدد ایسی ٹیکنالوجیاں اور مصنوعات پیش کی ہیں، جو اس وبائی مرض سے نمٹنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ کووڈ-19 سے نمٹنے کےلئے اس ادارے نے پہلے قدم کے طور پر ایک تشخیصی کٹ تیار کی اور یہ کٹ 3ہفتوں کےاندر تیار ہو گئی، جو ریپڈ ٹسٹنگ کی فوری ضرورت کی تکمیل کر سکتی ہے۔

 دوسرا قدم تحقیق اور ترقیات کے تحت   یو وی پر مبنی فیس ماسک ٹھکانے لگانےکے ڈبے کی تیاری کے طور پر تھا، جسے صحتی کارکنان اسپتالوں میں عوامی مقامات پر استعمال کئے گئے فیس ماسک کو چھوت سے مبرا بنانےکے لئے بروئے کار لا سکتے ہیں۔ ان میں سرپر پہنا جانے والا کوور اور فیس کو بچانے والا کوور بھی شامل ہے۔ انسانی جسم سے خارج ہونے  والی تنفس کی رطوبت اور ریزش کو محفوظ طریقےسے چھوت والے حصوں سے نکالنے کے لئے اور کووڈ-19 کے مریضوں کی جانچ کےلئے  اسے پہلی رکاوٹ یا حد بندی کے مرحلے پر بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

مذکورہ تشخیصی کٹ جو 10منٹ کے اندر کووڈ-19 کی جانچ کر سکتا ہے اور سویب سے لے کر آرٹی-لیمپ ڈٹیکشن کا وقت محض دو گھنٹے سے کم کا ہے، یہ تشخیصی کِٹ دنیا کا نایاب ترین کٹ ہوگا۔ مجموعی طور پر 302نمونے ایک بیچ میں ایک مشین کے تحت زیر جانچ لائے جا سکتے ہیں اور وہ بھی بہت کم لاگت پر جانچ میں معاون ہوں گے۔

 


Description: SCTIMST Buildings

چترا یو وی پر مبنی فیس ماسک ڈسپوزل بن ، استعمال کئے گئے فیس ماسک کو جراثیم سے مبرا بنا سکتا ہےا ور اس طریقے سے چھوت کے چین یا سلسلے کو خصوصاً اسپتالوں میں توڑ سکتا ہے۔ اس جانچ کٹ کی تیاری کےلئے  ضروری تکنیکی جانکاری ایچ ایم ٹی میشن ٹولس ، ایرنا کولم، کیرالہ کو منتقل کر دی گئی ہے۔ ا ز حد تیزی سے جذب کرنے والے مواد سے تیار چترا ایکری لوزورب رطوبت کو ٹھوس شکل دینے والا نظام اسپتال کے عملے کو لاحق خطرات کو کم سے کم کر دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2120



(Release ID: 1619219) Visitor Counter : 170