کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کھادوں کی ریکارڈفروخت

Posted On: 28 APR 2020 5:08PM by PIB Delhi

کووڈ-19کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کے کھادوں کے محکمے  نے کسانوں کو کھادوں کی ریکارڈ  فروخت  کی ہے۔

یکم اپریل سے 22 اپریل 2020 کے دوران کسانوں کو 10.63 لاکھ میٹرک ٹن کھادوں کی فروخت کی گئی جو پچھلےبرس کی اسی مدت کے  8.02 لاکھ میٹرک ٹن کے مقابلے میں 32فیصد زیادہ ہے۔

یکم تا 22 اپریل کے دوران ڈیلروں نے  15.77 لاکھ میٹرک ٹن  کھادوں کی خریداری کی جو پچھلے برس کی اسی مدت کے دوران خریدے گئے  10.79 لاکھ میٹرک ٹن کھادوں کے مقابلے میں 46فیصد زیادہ ہے۔

کووڈ-19 کے سبب  ملک گیر  لاک ڈاؤن کے دوران  آمدورفت پر بہت زیادہ پابندی ہونے کے باوجود کھادوں کامحکمہ ، ریلوے  ، ریاستوں اور بندگاہوں کی ٹھوس کوششوں سے ملک میں کسانوں کی مانگوں کو پوراکرنے کیلئے کھادوں کی پیداوار اور  سپلائی بلاروکاوٹ کررہی ہے۔ کیمیکلز اور  کھادوں کی وزارت کے ذریعے کسانوں کو آنے والی خریف فصلوں کے لئے  کھادوں کی  مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے عہد بند ہے۔

کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے  کہا ہے کہ ملک میں کھادوں کی کوئی قلت نہیں ہے۔ ریاستی حکومتوں کے پاس کھادوں کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔ جناب گوڑا نے یہ بھی کہا کہ ان کی وزارت کسانوں کیلئے بوائی سے پہلے  کھادوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پوری طرح عہد بند ہے۔

17 اپریل کو41 کھاد ریکوں کو  کھاد پلانٹوں اور بندرگاہوں سے بھیجا گیا جو لاک ڈاؤن کے دوران ایک دن میں بھیجی گئی کھادوں کی سب سے  بڑی کھیپ ہے۔ ایک ریک ایک بار میں 3000 میٹرک ٹن لوڈ لے جاتی ہیں۔ کھاد کمپنیوں میں کھادوں کی پیداوار  پوری صلاحیت کے ساتھ  جاری ہے۔ حکومت ہند نے ضروری اشیاء ایکٹ کے تحت  ملک میں کھادوں کے پلانٹ میں کام کاج کی اجازت دی ہے تاکہ زرعی سیکٹر پر لاک ڈاؤن کی سختی کا کوئی اثر نہ ہو۔

چوں کہ کھاد پلانٹوں ، ریلوے اسٹیشنوں اور بندرگاہوں پر کھادوں کی لدائی اور  اتارنے کا کام تیزی کے ساتھ ہورہا ہے اس لئے  اس دوران کووڈ  انفیکشن سے بچنے کیلئے  سبھی طرح کے احتیاطی اقدامات  کیے جارہے ہیں۔ مزدوروں اور دیگر کام کرنے والے عملے کو ماسک اور دیگر سبھی  احتیاطی  آلات  فراہم کیے جارہے ہیں۔

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2105



(Release ID: 1619182) Visitor Counter : 142