امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سینٹرل  پول کے تحت گیہوں کی حصولیابی کے کام نے رفتار پکڑی


چارسو(400)  ایل ایم ٹی کے سیزن کے نشانے  کے حصول کی توقع

ایف سی آئی نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ریل گاڑی کے ریکوں  پر بار کرکے  اناج  ارسال کرنے کے معاملے میں  2000 کی تعداد سے تجاوز کیا

ملک بھر میں  2087 ٹرین لوڈ کے ذریعہ  58.44  لاکھ ایم ٹی خوردنی اناج ارسال کئے گئے ہیں

Posted On: 27 APR 2020 7:36PM by PIB Delhi

نئیدہلی  27اپریل 2020۔ملک کی اہم  گیہوں  پیداکرنے والی ریاستوں میں گیہوں  کی وصولی  کاکام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ 26  اپریل 2020 تک مرکزی پول کے لئے  88.61  لاکھ میٹرک  ٹن  ( ایل ایم ٹی ) کی مقدار  پہلے ہی حاصل کی جاچکی ہے۔ اس میں سے پنجاب  نے 48.27  ایل ایم  ٹی ،  ہریانہ نے 19.7  ایل ایم ٹی کا تعاون دیا ہے۔ اگر وصولیابی کی موجودہ رفتار پر نظر ڈالی جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس سیزن  کے لئے  مقررہ  400  ایل ایم ٹی کا نشانہ حاصل کرنے کے امکانات ہیں۔کووڈ -19  وائرس  کے  پھیلاؤ کے نتیجے میں لاحق خطرات کے پیش نظر انا ج کی  حصولیابی کا عمل  وافر حفظ  ماتقدم اقدامات   اور منڈیوں  میں سماجی فاصلہ  برقرار رکھنے کے اصولوں  پر عمل کرتے ہوئے کیا جارہا ہے۔اس امر کی کوششیں  بھی کی جارہی ہیں کہ کاشت کاروں  کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ جن خطوں  میں اناج  زیادہ مقدار میں  پیدا ہوتا ہے اور یہاں سے صارف خطوں  میں گیہوں  ارسال کرنے  کا کام فوڈ کارپویشن آف انڈیا  ( ایف سی آئی ) کی جانب سے انجام دیا جاتا ہے اور ایف سی آئی نے لاک ڈاؤن کی  مدت کے دوران ٹرین کے ڈبوں  کے  ذریعہ  2000 ڈبوں  میں  اناج ارسال کیا ہے۔ 27  اپریل   2020 تک  58.44  لاکھ  ایم ٹی کے بقدر اناج  2087ٹرین کے ڈبوں  میں ارسال کیا گیا ہے تاکہ حکومت ہند کی مختلف النوع اسکیموں  کے تحت درکار اناج  کی ضروریات کی تکمیل ممکن ہوسکے۔اس  مدت کے دوران  53.47  ایل ایم ٹی اسٹاک لے کر جانے والے  1909  ریکوں  پر سے اناج اتارا بھی جاچکا ہے ۔ یہ تمام تر کام  متعدد کلیدی   ان لوڈنگ مراکز  پر جو صارفین ریاستوں  میں واقع ہیں ، ازحد سخت  حالات میں   ہاٹ اسپاٹ  اور محدود  زون  کے قیام  کے دوران انجام دیا گیا ہے۔توقع کی جاتی ہے کہ مرکزی اورریاستی حکومتیں  بندشوں کو آہستہ آہستہ ختم کریں گی اور اسی  کے ساتھ  آئندہ آنےوالے دنوں میں ان لوڈنگ کی رفتار  بھی بڑھے  گی۔ پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا ( پی ایم جی کے اے وائی ) کے تحت  تین مہینوں  ( اپریل تا مئی  2020) کے دوران فی کس پانچ  کلو اناج کی تقسیم کا کام  لکشدیپ  اور لداخ   کے مرکز  کے زیر انتظام علاقوں میں  پہلے ہی تکمیل کے قریب  پہنچ چکا ہے اور ان علاقوں  نے تین مہینوں  کا  پورا کوٹہ اٹھالیا ہے۔ دیگر سات ریاستیں  ماہ جون کا کوٹہ اٹھارہی ہیں  جبکہ بقیہ 20 ریاستیں  ماہ مئی کا کوٹہ اٹھارہی ہیں۔ 8  ریاستیں  ماہ اپریل کا کوٹہ اٹھارہی ہیں۔ ایف سی آئی نے ہر ریاست میں ضر ورت کی تکمیل کے وافر ذخیرہ فراہم کرایا ہے۔ مغربی  بنگال کے معاملے میں  تین مہینوں کے لئے  9  لاکھ ایم ٹی کے بقدر کی اضافی اناج کی تخصیص  کی  گئی ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں میں  227  ٹرین لوڈ چاول ارسال کرنے کے منصوبے  بھی وضع  کئے گئے ہیں۔

 

 

چاول  چار ریاستوں  یعنی تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، چھتیس گڑھ اور اوڈیشہ سے  مغربی بنگال ارسال کئے جائیں  گے تاکہ مختصر سی مدت میں  چاول کی وافر مقدار دستیاب ہوسکے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔رم

U-2087



(Release ID: 1618900) Visitor Counter : 99