وزارتِ تعلیم

انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر نے کووڈ-19 کے نتیجے میں سامنے آنے والی صورتحال کے مد نظر ویبی نار کے توسط سے ملک بھرکے والدین سے گفت و شنید کی


انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزارت طلباء کے روشن مستقبل کے لئے عمدگی کی حامل تعلیم فراہم کرنے کے لئے پابند عہد ہے:جناب رمیش پوکھریال‘ نشنک’

ایچ آر ڈی وزیر 28 اپریل 2020 کو تمام ریاستوں کے وزرائے تعلیم اور تعلیم سیکریٹری حضرات سے گفت و شنید کریں گے

Posted On: 27 APR 2020 6:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،27؍اپریل2020: انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے کووڈ-19 کے پھوٹ پڑنے کے بعد، سامنے آنے والی صورتحال اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویبی نار کے توسط سے ملک بھر کے والدین سے گفت و شنید کی ہے۔ وزیر موصوف نے اپنی ویبی نار گفت و شنید کے دوران تمام والدین کو ان کی وزارت کی جانب سے آن لائن تعلیم فراہم کرنے کے لئے چلائی جارہی مختلف مہمات اور اسکیموں سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کو طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کی فکر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے جنگی پیمانے پر مختلف النوع اسکیموں کونافذکیا ہے۔جن سے ملک بھر کے 33کروڑ طلباء مستفید ہوں گے۔

ملک کے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس وقت ملک ایک غیر معمولی بحران سے گزر رہا ہے۔ یہ وقت والدین کے لئے زیادہ سخت ہے، کیونکہ انہیں اپنے بچوں کی تعلیم اور مستقبل کی فکر لاحق ہے۔جناب پوکھریال نے والدین کو یقین دلایا کہ ایچ آر ڈی کی وزارت طلباء کو کوالٹی کی حامل تعلیم فراہم کرنے اور ان کا مستقبل روشن بنانے کے لئے پابند عہد ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ اس سمت میں وزارت ای پاٹھ شالہ، نیشنل ریپازیٹری آف اوپن ایجوکیشنل ریسورسز(این آر او ای آر)، سوویم، ڈی ٹی ایچ چینل سوویم پربھا وغیرہ کے توسط سے تمام طلباء کوتعلیم جاری رکھنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ آن لائن تعلیمی پالیسی کو مستحکم بنانے کے لئے ہم نے بھارت پڑھے آن لائن مہم’ شروع کی ہے، جس کے تحت ملک بھر کے طلباء ، والدین اور اساتذہ سے ان کی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ہمیں اس سلسلے میں 10 ہزار سے زیادہ تجاویز موصول ہوئی ہیں، جس پر انسانی وسائل کی ترقی اورفروغ کے وزارت جلد ہی رہنما خطوط جاری کرے گی۔

وزیر موصوف نے والدین کو ودیا دان 2.0، سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے ایک حصے کے طورپر وزارت نے  ملک کے ماہرین تعلیم اور تعلیمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ ایسا نصاب وضع کریں، جس کا تعلق مختلف النوع ای-لرننگ پلیٹ فارموں سے ہو۔جناب پوکھریال کو توقع ہے کہ بہت جلد تمام تر طلباء کو اس کے تحت بڑی مقدار میں نصاب کا مواد فراہم ہوسکے گا۔

گفت و شنید کے دوران والدین نے اپنی سرپرستی میں زیر تعلیم بچوں کے سلسلے میں کچھ انتہائی اہم سوالات  کئےاور متعلقہ موضوعات اٹھائے۔این سی ای آر ٹی کتابوں کی دستیابی کے سوال پر وزیر موصوف نے کہا کہ این سی ای آر ٹی نے تقریباً تمام ریاستوں کو اپنی تمام کتابیں ارسال کی ہیں اور بہت جلد تمام  کتابیں طلباء کو دستیاب ہوجائیں گی۔

سی بی ایس ای دسویں اور بارہویں کے امتحانات منعقد کرانے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 29بنیادی مضامین کے سلسلے میں امتحانات کا انعقاد پہلے ممکنہ موقع پر ہی کیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران طلباء کی تعلیم کو نقصان اور خسارہ لاحق ہوا ہے، اس پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباء کی تعلیم وزارت کے تحت مختلف آن لائن پیلٹ فارموں کے توسط سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 80 ہزار سے زائد کورس صرف وزارت کے دِیکشا پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں ای-لرننگ کو گزشتہ چند ہفتوں کے دوران زبردست فروغ حاصل ہوا ہے۔ 

 

 

*************

 

 

م ن۔ ن ع

(U: 2093) 



(Release ID: 1618892) Visitor Counter : 134