ٹیکسٹائلز کی وزارت

ملک میں کووڈ -19کے معالجے سے متعلق طبی عملے کوتحفظ فراہم کرنے والے لبادے کی پیداواری صلاحیت بڑھا کر ایک لاکھ یومیہ کردی گئی ہے؛ مجموعی طورپر پیداواری صلاحیت تا حال 1ملین کور آل یونٹوں پر مشتمل ہے


کووڈ-19 کے خلاف نبرد آزمائی میں ہراول دستے کے طبی کارکنان کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے یہ ایک بڑا قدم ہے

بنگلورو نے پی پی ای کور آل (لبادہ) تیارکرنے کے معاملے میں سر فہرست مقام حاصل کیا ہے؛تمل ناڈو میں چنئی اور تریپور،پنجاب میں پھگواڑہ اور لدھیانہ، این سی آر میں گروگرام اور نوئیڈا پی پی ای لبادے کی تیاری کے مرکز بن چکے ہیں

حکومت مختلف النوع صنعتی اداروں اور مینوفیکچر رحضرات کے ساتھ سپلائی چین قائم کرنے، رکاوٹوں کو دور کرنے اور مستحکم بہم رسانی کو آسان بنانے کے لئے کام کررہی ہے

Posted On: 26 APR 2020 3:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،26؍اپریل2020: کووڈ -19 کے معالجے سے وابستہ طبی عملے کو درکار لبادے کی پیداوار کی صلاحیت ملک میں بڑھا کر یومیہ ایک لاکھ سے زیادہ کردی گئی ہے۔ بنگلورو ملک  میں کووڈ-19سے نمٹنے کے لئے پی پی ای لبادے کی تیاری کے معاملے میں ایک بڑا مرکز بن چکا ہے۔ ملک میں تیار ہونے والے لبادوں میں سے تقریباً 50 فیصد لبادے بنگلورو میں ہی تیار کیے جارہے ہیں، چونکہ باڈی کوور آل یعنی پورے جسم کو ڈھکنے والا لبادہ (پی پی ای)صحت پیشہ وران کو تحفظ فراہم کرانے والا ایک مخصوص تحفظاتی سوٹ ہے، لہٰذا اس سوٹ کی تیاری میں سخت ترین تکنیکی ضروریات ، جن کا تعین صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کیا گیا ہے ، کا لحاظ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ میسرز ایچ ایل ایل لائف کیئر لمٹیڈ کو ایک سنگل ونڈو اصولیابی ایجنسی کو ہسپتالوں اور صحتی اداروں کے لئے تشخیص کیا گیا ہے، جو صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے تحت کام کرنے والے تمام اداروں کے لئے اس لبادے کی فراہمی کرے گا۔ بنگلورو کے علاوہ پی پی ای کوور آل یعنی لبادے تمل ناڈو میں تریپور، چنئی، کوئمبٹور، گجرات میں احمد آباد ، وڈودرا، پنجاب میں پھگوڑہ اور لدھیانہ، مہاراشٹر میں کُسم نگر اور بھیونڈی، راجستھان میں دُرگا پور،  کولکاتہ، دہلی، نوئیڈا، گروگرام اور چنڈی گڑھ جیسے مقامات لبادہ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ فی الحال مجموعی طور تیارہونے والے لبادوں کی تعداد ایک ملین لبادوں کے بقدر ہے۔

2020 کےآخری ہفتے میں ڈبلیو ایچ او کلاس تھری کے مطابق لبادوں کے لئے تکنیکی معیارات طے کئے گئے تھے، جو آئی ایس او 16003 کے مطابق یا اس کے مساوی معیارات کے مطابق تیار ہونے تھے۔ اس طرح کے سازو سامان چند بین الاقوامی کمپنیاں ہی بنا رہی تھی، جنہوں نے منبع  ممالک سے برآمد ات بند ہونے اور اسٹاک نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے لبادے  کی سپلائی  میں اپنی معذوری کا اظہا رکیا تھا۔ صحت و کنبہ بہبود کی  وزارت  کی جانب سے محدود تعداد میں وصولیابی اداروں کے ذریعے ایک  محدود تعداد میں یہ لبادے فراہم کرائے جارہے تھے۔

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے 2 مارچ 2020 کو تکنیکی ضروریات کو منظوری دی، تاکہ اندرون ملک دستیاب سازو سامان کی مدد سے کووڈ-19 کے معاملات سے نمٹنے کے لئے لبادوں کی تیاری کا کام طبی ماہرین کے مشورے سے انجام دیا جاسکے۔ ان معیارات کو 5 مارچ 2020 کو ایچ ایل ایل لائف کیئر لمٹیڈ کے سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیاگیا اور ان مینوفیکچرر حضرات کو مدعو کیا گیا ، جو معقول اور وافر صلاحیت والے لبادے کی حصولیابی کی عمل میں مدد  دے سکیں۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

(U: 2079)


(Release ID: 1618674) Visitor Counter : 294