عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
حکومت کے ملازمین کی سبکدوشی کی عمر میں تخفیف کی کوئی تجویز نہیں ، نہ ہی اس طرح کی کوئی تجویز حکومت کے تحت کسی سطح پر زیر غور آئی ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
26 APR 2020 7:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26اپریل2020،میڈیا کے ایک سیکشن میں آنے والی رپورٹوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے، جن میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے ملازمین کی سبکدوشی کی عمر گھٹا کر 50برس کرنے کی تجویز پیش کی ہے، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، شمالی مشرقی خطے کی ترقیات کی وزارت (ڈونر)، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن اور ایٹمی توانائی و خلائی امور ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ سبکدوشی کی عمر میں تخفیف کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کے تحت کسی سطح پر اس موضوع پر تبادلہ خیالات یا غوروفکر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ چند ایسے عناصر ہیں، جو گزشتہ چند برسوں سے باربار میڈیا کے ایک سیکشن کے تحت اس طرح کی غلط اطلاعات فراہم کرنے میں مصروف ہیں اور اس کا ذمہ دار حکومت کے ذرائع یا ڈی او پی ٹی کو ٹھہراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مرتبہ فوری طور پر تمام تر شراکت داروں کے ذہن میں اُٹھنے والے شبہات کے ازالے کے لئے با قاعدہ اور فوری تردید کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بدبختانہ ہے کہ ایسے وقت میں جب پورا ملک کورونا کے بحران سے نبردآزما ہے اور پوری دنیا اس وبائی مرض سے نمٹنے کےلئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے سرگرم طریقۂ کار کی ستائش میں مصروف ہے، چند عناصر اور مفاد پرست لوگ حکومت کے ذریعے کئے گئے اچھے کاموں کی اہمیت کو اس طرح کی جھوٹی میڈیا خبروں کو گڑھ کر، کم کر کے پیش کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U- 2073
(Release ID: 1618634)
Visitor Counter : 195
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu