صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین اطلاعات

Posted On: 26 APR 2020 5:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26اپریل2020،حکومت ہندکووڈ-19 کے تدارک، اس پر قابو حاصل کرنے اور اس کےانتظام کے لئے معیاری ، پیش بندی اور  سرگرم طریقہ کار اپنا کر کا م کر رہی ہے اور ریاستی حکومتوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں متعدد اقدامات بھی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اقدامات کی با قاعدگی سے نگرانی اور نظر ثانی کا عمل اعلیٰ ترین سطح  پر انجام دیا جا رہا ہے۔

صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس)، واقع نئی دلی کے جے پرکاش نارائن اعلیٰ  ٹراؤما مرکز (جے پی اے این ای سی)، کا دورہ کیا تاکہ کووڈ-19 پر قابو حاصل کرنےکے لئے اس مرکز میں دستیاب تیاریوں کی نوعیت  سے تازہ ترین آگاہی حاصل کر سکیں اور اس وقف کووڈ اسپتال میں ، کووڈ کے مریضوں کو فراہم کئے جانے والے معالجے اور امداد کی فی الفور اور تازہ ترین جانکاری حاصل کر سکیں تاکہ ضروری اصلاحات بھی عمل میں لائی جا سکیں۔

تفصیلی نظر ثانی کے بعد ڈاکٹر ہر ش وردھن نے مختلف اکائیوں کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے  کووڈ -19 مثبت کے مریضوں اور مشتبہ مریضوں کی خیرو عافیت اور نگرانی کےلئے 24X7 کے نظام کو یقینی بنانے کے لئے اے آئی آئی ایم ایس کی ستائش بھی کی اور کہا کہ  ڈیجیٹل پلیٹ فارموں اور ویڈیو اور وائس کال ٹیکنالوجیوں کےذریعے ایسا کیا جا رہاہے۔ ڈاکٹر ہر ش وردھن نے بھارت کے عوا م الناس سے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن 2.0پر حرف بہ حرف عمل کریں اور کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنےکے لئے اِسے ایک مؤثر ذریعہ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں صورتحال میں لگاتار بہتری رونما ہو رہی ہے اور ہاٹ اسپاٹس اضلاع (ایچ ایس ڈی)، نان ہاٹ اسپاٹس اضلاع (این ایچ ایس ڈی) میں بدل رہے ہیں۔

آج کابینہ سکریٹری نے تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  چیف سکریٹری حضرات اور ڈی جی پی حضرات کے ساتھ تفصیلی ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا۔ مقصد یہ تھا کہ کووڈ -19 کے خلاف ردعمل کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ چیف سکریٹری موصوف نے  یہ بات زور دے کر کہی کہ ایسی ریاستیں جہاں ایسے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے، انہیں لاک ڈاؤن کے مؤثر نفاذ کے اقدامات  پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ا ور مرض پر قابو پانے کی حکمت عملی وضع کرنی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستوں کو آئسولیشن بستروں، آئی سی یو بستروں، وینٹی لیٹروں وغیرہ سمیت  تمام تر درکار طبی بنیادی ڈھانچے کی فراہمی پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

فی الحال 21.90 فیصد کی روبہ حالی صورتحال کے ساتھ 5804افراد اس وبائی مرض سے شفا پا چکے ہیں۔ 26496افراد کے بارے میں کورونا مثبت ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، جن میں سے 824 اموات بھارت میں رونما ہوئی ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق تمام تر مستند اور تازہ ترین اطلاعات نیز  متعلقہ تکنیکی موضوعات، رہنمائی اور انکشافات کےلئے براہ راست درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

https://www.mohfw.gov.in/.

کووڈ-19سے متعلق تکنیکی پوچھ تاچھ کیلئے technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر ای میل کیا جا سکتا ہے اور دیگر سوالات کے سلسلے میں ncov2019[at]gov[dot]in پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

کووڈ-19 کے سلسلے میں کسی بھی طرح کے سوالات کے جواب حاصل کرنے کےلئے براہ کرم وزارت صحت اور کنبہ بہبود سے درج ذیل ٹول فری ہیلپ لائن نمبران پر رابطہ قائم کریں:

: +91-11-23978046 or 1075

کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں ؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر درج ذیل ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں: 

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U- 2069


(Release ID: 1618621) Visitor Counter : 164