قانون اور انصاف کی وزارت

انکم ٹیکس ٹریبونل ، آئی ٹی اے ٹی نے پہلی مرتبہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کی

Posted On: 24 APR 2020 7:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی:24 اپریل 2020:انکم ٹیکس ایپلیٹ ٹریبونل (آئی ٹی اے ٹی) کی ایک ڈویزن بنچ نے ٹریبونل کے صدر  جسٹس  پی پی بھٹ کی صدارت میں ویب پر مبنی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک  انتہائی ضروری  روک لگانے سے متعلق پٹیشن کی سماعت کی اور اس کا نپٹارہ کیا۔ اس عدالت کے  79 برس کی تاریخ  میں اس طرح کا یہ پہلا موقع ہے۔  درخواست پر سنوائی آئی ٹیٹ ممبئی کی دو رکنی  بنچ نے کی جس میں  اپنے گھر کے دفتر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جسٹس بھٹ  اور  آئی ٹیٹ کے نائب صدر  جناب پرمود کمار شامل ہوئے۔ کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے سبب آئی ٹیٹ بند ہے۔ شولا پور میں واقع  پندھیش  انفراکون پرائیویٹ لمیٹیڈ  شکایت کنندہ نے انکم ٹیکس ممبئی کے ذریعے اسسمنٹ سال 2011-2010 کے لئے 2.91 کروڑ روپئے کی  بقایا جات کی وصولی کی ایک نوٹس پر  روک لگانے کیلئے فوری سماعت کی اپیل کی تھی۔ اس کمپنی نے پہلے  بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن کمپنی کو آئی ٹیٹ سے پہلے  رجوع کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس پر روک لگانے کو منظوری دیتے ہوئے  آئی ٹیٹ  کی بنچ نے بینکروں اور کمپنی کے  قرضداروں پر  ریونیو حکام کے ذریعے  جاری کردہ تمام نوٹس  کو معطل کردیا۔ ڈپارٹمنٹ کے نمائندے  جو کہ تعینات کے دوران موجود تھے انہیں بنچ کے ذریعے ہدایت دی گئی کہ وہ اس روک سے متعلق حکم نامے کو  ایسیسنگ آفیسر / علاقائی افسر کو مطلع کریں۔ اس درمیان بنچ نے  حکم دیا کہ کمپنی  کی متعلقہ اپیل پر وہ  بغیرباری کے  8جون 2020 کو سنوائی کرے گی۔

آئی ٹیٹ  کی شاخیں 27 مقامات پر واقع ہیں جو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضرورت پڑنے پر اسسمنٹ کرنے یا ریونیو محکمے  کے ضروری معاملات  کی درخواستوں پر اسی طرح سنوائی کرسکتاہے۔

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO- 2033



(Release ID: 1618333) Visitor Counter : 141