ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے 21-2020 کیلئے زرخیزی پر مبنی سبسڈی (این بی ایس ) شرحوں کے تعین کو فاسفیٹ آمیز اور پوٹاش آمیز ( پی اینڈ کے) کیمیاوی کھادوں کے سلسلے میں منظوری دی

Posted On: 22 APR 2020 3:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 22اپریل2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے سال 21-2020 کے لئے فاسفیٹ آمیز اور پوٹاش آمیز (پی اینڈ کے) کیمیاوی کھادوں کے سلسلے میں زرخیزی پر مبنی  سبسڈی (این بی ایس)، کی شرحوں کے تعین کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ این بی ایس کے لئے منظور شدہ شرحوں کا گوشوارہ درج ذیل ہے۔

 

فی کلو گرام سبسڈی کی شرحیں (روپے میں)

این

پی

کے

ایس

18.789

14.888

10.116

2.374

 

سی سی ای اے  یعنی اقتصادی امور سے وابستہ کابینہ کمیٹی نے این بی ایس اسکیم کے تحت ایک مرکب کیمیاوی کھاد یعنی امونیم فاسفیٹ ( این پی 14:28:0:0) کی شمولیت کو بھی اپنی منظوری دے دی ہے۔

پی اینڈ کے کیمیاوی کھادوں پر سال 21-2020 کے دوران سبسڈی جاری کرنےکے نتیجے میں متوقع اخراجات 22،186.55کروڑ روپے کے بقدر کے ہوں گے۔

پی اینڈ کے پر سبسڈی کی فراہمی  انہیں سبسڈی شرحوں کے مطابق کی جائے گی، جن کی منظوری سی سی ای اے کی جانب سے کیمیاوی کھادوں کی کمپنیوں کو دی گئی ہے۔

پس منظر:

حکومت فرٹیلائزرس، مینوفیکچررس ؍ درآمدکاروں کے توسط سے رعایتی قیمتوں پر کاشتکاروں کو کیمیاوی کھادیں یعنی یوریا اور 21 زمروں کی پی اینڈ کے کیمیاوی کھادیں فراہم کرا رہی ہے۔ پی اینڈ کے کیمیاوی کھادوں پر رعایت یا سبسڈی کی نگرانی یکم اپریل 2010 سے این بی ایس اسکیم کے مطابق انجام پا رہی ہے۔ اپنے کسان دوست  طریقہ کار کے مطابق حکومت نے کاشتکاروں کو قابل استطاعت قیمت پر پی اینڈ کے کیمیاوی کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کا عہد کر رکھا ہے۔ سبسڈی کا اجراء کیمیاوی کھادوں کی کمپنیوں کو  مذکورہ شرحوں کے مطابق کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی جانب سے کیمیاوی کھادیں کاشتکاروں کو نسبتاً سستی قیمتوں پر فراہم کر سکیں، جو بصورت دیگر ممکن نہ ہوپاتا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U-1949

                      



(Release ID: 1617111) Visitor Counter : 104