PIB Headquarters
کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن
Posted On:
21 APR 2020 6:53PM by PIB Delhi
(گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز، فیلڈ دفاتر، سوشل میڈیا کی سرگرمیوں سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی، کی گئی جانچ پڑتال پر مشتمل)
صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ – 19 سے متعلق اپڈیٹس
ملک میں کووڈ-19 کے کل 18601 مصدقہ معاملات کی خبر، 3252 افراد یعنی کل معاملات کے 17.48 فیصد کو صحت یابی کے بعد چھٹی دی گئی۔ کووڈ-19 سے اب تک کل 590 اموات کی خبر۔ گزشتہ 14 دنوں کے دوران 23 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مزید 61 اضافی اضلاع ان اضلاع میں شامل ہیں جہاں کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا۔ سی ایس آئی آر ایک رینڈامائزڈ، بلائنڈیڈ، ٹوآرمس، ایکٹیو کمپریٹر – کنٹرولڈ کلینکل ٹرائل لانچ کررہا ہے تاکہ کووڈ-19 کے حددرجہ بیمار مریضوں کی اموات کو کم کرنے کے لئے دوا کی اثرانگیزی کا جائزہ لیا جاسکے۔ صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے سبھی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بلڈ بینکوں میں خون کی خاطرخواہ دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے خط لکھا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ’کووڈ انڈیا سیوا‘ لانچ کی، یہ کووڈ-19 سے متعلق شہریوں کو مشغول رکھنے والا ایک انٹرایکٹیو پلیٹ فارم ہے
اس اقدام کا مقصد ریئل ٹائم میں شفاف ای-حکمرانی کی ڈیلیوری کرنا اور بالخصوص موجودہ کووڈ-19 کی وبا جیسے بحرانی صورت حال میں بڑے پیمانے پر شہریوں کے سوالوں کا تیزی اور آسانی کے ساتھ جواب دینا ہے۔ اس کے ذریعے لوگ اپنے سوالات @CovidIndiaSeva پر رکھ سکتے ہیں اور ان کا جواب تقریباً ریئل ٹائم میں ہی حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
مرکزی حکومت نے مغربی بنگال کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات کے نفاذ کے جائزے اور زمینی سطح پر تجزیے سے متعلق مرکزی ٹیموں کے کام میں رخنہ اندازی نہ کرے
مرکزی حکومت نے مغربی بنگال کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات کے نفاذ کے جائزے اور زمینی سطح پر تجزیے سے متعلق مرکزی ٹیموں کے کام میں رخنہ اندازی نہ کرے۔ وزارت داخلہ کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بالترتیب کولکاتہ اور جلپائی گڑی میں بین وزارتی مرکزی ٹیموں (آئی ایم سی ٹی) کو ریاستی اور مقامی اتھارٹیز کے ذریعے مطلوبہ تعاون نہیں دیا گیا۔ یہ بتایا گیا تھا کہ انھیں دورہ کرنے، صحت پیشہ وروں کے ساتھ مارپیٹ کرنے اور زمینی سطح کی صورت حال کا تجزیہ کرنے کے خاص طور پر روکا گیا۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
پی ایم- کسان اسکیم کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران 8.89 کروڑ کسان کنبوں کو 17793 کروڑ روپئے جاری کئے گئے
پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم- کسان) اسکیم کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران 24 مارچ 2020 سے آج تک، تقریباً 8.89 کروڑ کسان کنبوں کو فائدہ ہوا ہے اور اب تک 17793 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ کووڈ-19 کی موجودہ صورت حال کے دوران لوگوں کو غذائی تحفظ دستیاب کرانے کے لئے حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم- جی کے وائی) کے تحت اہل کنبوں کے درمیان دالیں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک تقریباً 107077.85 میٹرک ٹن دالیں ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کی گئی ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
پی ایم جی کے وائی کے تحت استثنا یافتہ پی ایف ٹرسٹوں کے ذریعے 40826 اراکین کے مابین 481.63 کروڑ روپئے تقسیم کئے گئے
کووڈ-19 کی وبا سے پار پانے کے لئے ای پی ایف اسکیم کے خصوصی نکاسی کا التزام، حکومت کے ذریعے اعلان کردہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) اسکیم کا ایک حصہ ہے۔ استثنا یافتہ پی ایف ٹرسٹ کووڈ-19 کی وبا کے درمیان قدآور ہوکر ابھرے ہیں۔ 17 اپریل 2020 کے دوپہر سے قبل تک بطور ایڈوانس 40826 پی ایف اراکین کے مابین 481.63 کروڑ روپئے (4816376714 روپئے) تقسیم کئے گئے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وزیر اعظم نے سول سروسیز ڈے کے موقع پر سول سروینٹس کو مبارک باد دی اور سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا
سول سروسیز ڈے کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’’آج سول سروسیز ڈے کے موقع پر میں سبھی سول سروینٹ اور ان کے کنبوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں ہندوستان کے ذریعے کامیابی کے ساتھ کووڈ-19 کی شکست کو یقینی بنانے میں ان کی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں۔ وہ چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں، ضرورت مندوں کی مدد کررہے ہیں اور ہر شخص صحت مند رہے اس چیز کو یقینی بنارہے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ڈاکٹر جتیندر سنگھ سول سروسیز ڈے کے موقع پر ہندوستان میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں سول سروینٹس کے ذریعے پیش کی جارہی شاندار خدمات کی ستائش کی
وسیع تر انٹر سروس دوستی کی اپیل اور قومی آفات کے بندوبست میں تعاون کے لئے 29 سروس تنظیموں کو ایک ساتھ لانے والے کرونا پلیٹ فارم کی کامیاب مثال کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تبادلہ خیال میں وزیر اعظم کیئرس فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ دے کر کووڈ-19 سے متعلق راحتی کارروائیوں میں حکومت کو تعاون دینے کے لئے سول سروینٹس کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ ضلع کلکٹر کووڈ-19 کی وبا کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں اور اس وبا کو روکنے سے متعلق توقعات کا بوجھ سول سروینٹس کے کندھوں پر ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان کووڈ-19 کے خلاف جنگ ساتھ ساتھ یکجہتی اور مشترکہ عزم کے ساتھ لڑیں گے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان اور افغانستان کووڈ-19 کے خلاف جنگ ساتھ ساتھ یکجہتی اور مشترکہ عزم کے ساتھ لڑیں گے۔ وزیر اعظم مودی افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کے اس ٹویٹ کا جواب دے رہے تھے، جس میں انھوں نے ضروری دوائیاں ہائیڈروکسی کلوروکوئین، پیراسیٹامول اور دیگر سامان افغانستان کو دستیاب کرانے کے لئے ہندوستان کے تئیں اظہار تشکر کیا تھا۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
محترمہ نرملا سیتا رمن نے نیو ڈیولپمنٹ بینک کے بورڈ آف گورنرس کی پانچویں سالانہ میٹنگ میں شرکت کی
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نے نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نیو ڈیولپمنٹ بینک کے بورڈ آف گورنرس کی پانچویں سالانہ میٹنگ میں شرکت کی۔ کووڈ-19 کے متعلق تبادلہ خیال میں محترمہ سیتا رمن نے برکس ممالک کو تقریباً 5 بلین ڈالر کی مالی امداد نے تیزی لانے لئے این ڈی بی کی کوششوں کی ستائش کی۔ اس امداد میں کووڈ-19 کی وبا کے خلاف جنگ میں ہندوستان کو ایک بلین ڈالر کی ہنگامی امداد شامل ہے۔ انھوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ اس فیسیلٹی کے تحت امداد کو بڑھاکر 10 بلین ڈالر کیا جائے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
اضافی چاول کی منتقلی ایتھانول کے لئے کی جائے گی، تاکہ اس کا استعمال الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر بنانے اور پٹرول میں ملانے کے لئے کیا جاسکے
پٹرویلم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان کی صدارت میں آج این بی سی سی کی ایک میٹنگ ہوئی، جس میں اس بات کو منظوری دی گئی کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے ساتھ چاول کا جو اضافی ذخیرہ ہے اسے ایتھانول کی تیاری کے لئے منتقل کیا جائے، تاکہ اس کا استعمال الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر بنانے اور ایتھانول بلینڈیڈ پیٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت پٹرول میں ملانے کے لئے کیا جاسکے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ایپروڈ لسٹس آف ماڈلس اینڈ مینوفیکچررس آف سولر پی وی ماڈیولس اینڈ سولر پی وی سیلس کے نفاذ کے لئے مقررہ وقت میں 30.09.2020 تک توسیع کی گئی
جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) نے حال ہی میں آفس میمورنڈم جاری کرکے ایپروڈ لسٹس آف ماڈلس اینڈ مینوفیکچررس (اے ایل ایم ایم) فار سولر پی وی ماڈیولس اینڈ سولر پی وی سیلس کے نفاذ کے لئے مقررہ تاریخ میں 30 ستمبر 2020 تک کی توسیع کردی ہے، پہلے یہ تاریخ 31 مارچ 2020 تھی۔ تاریخ میں یہ توسیع کووڈ-19 کی وبا کے سبب کی گئی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ایم این آر ای نے کووڈ-19 کے سبب لاک ڈاؤن سے پیدا ہوئی رخنہ اندازی کے پیش نظر آر ای پروجیکٹوں کے لئے لاک ڈاؤن کے بعد 30 دنوں کی توسیع کو منظوری دی
جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی تنفیذی ایجنسیاں کووڈ-19 کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے سبب آر ای پروجیکٹوں کے لئے دیے گئے وقت میں توسیع کرسکتی ہے، جو لاک ڈاؤن کی مدت اور مزید 30 دنوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔ یہ توسیع لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد نافذ العمل ہوگی۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
سینٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل کے بینچوں کا کام 3 مئی 2020 تک ملتوی رہے گا
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
لائف لائن اڑان پروازوں نے ملک بھر میں 541 ٹن سے زیادہ میڈیکل کارگو کی ڈیلیوری کرکے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں مدد کی
کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران، لائف لائن اڑان کے تحت ایئر انڈیا، الائینس ایئر، انڈین ایئر فورس اور نجی کمپنیوں نے 316 پروازیں کرائی ہیں، جن کے ذریعے تقریباً 541.33 ٹن کارگو کی ڈھلائی کی گئی ہے۔ لائف لائن اڑان پروازوں نے اب تک 314965 کلومیٹر سے زیادہ کی ہوائی دوری طے کی ہے۔ پون ہنس لمیٹیڈ سمیت ہیلی کاپٹر خدمات، جموں و کشمیر، لداخ، جزائر اور شمال مشرقی خطوں میں کام کررہی ہیں اور انتہائی اہم میڈیکل کارگو کے نقل و حمل اور مریضوں کو لانے لے جانے کا کام کررہی ہیں۔ 20 اپریل 2020 تک اس نے 1.90 ٹن کارگو کی ڈھلائی کی ہے اور 6537 کلومیٹر کی دوری طے کی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
تیزی کے ساتھ ریفنڈ کے لئے بھیجے جارہے ای میل کو ہراسانی نہ سمجھا جائے: سی بی ڈی ٹی
راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے سوشل میڈیا میں پھیلائے جارہے ایسے کچھ آبزرویشن، جن میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس کا محکمہ ریکوری کی کارروائی کررہا ہے اور اسٹارٹ اَپس کے آؤٹ اسٹینڈنگ ڈیمانڈ کو ایڈجسٹ کرکے بازو مروڑنے والا طریقہ کار اپنا رہا ہے، پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے آبزرویشن مکمل طور پر غلط اور حقائق کی مکمل طور پر غلط نمائندگی ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ضلع اور گاؤں کی سطحوں پر مقامی انتظامیہ ملک میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ پر قدغن لگانے کے لئے متعدد اقدامات جاری رکھے ہوئی ہے
اس طرح کے اقدامات میں مقامی لوگوں کی ابتدائی جانچ علاقے میں داخل ہونے والے اور علاقے کے جاننے والے لوگوں کی میڈیکل اسکریننگ کے لئے چیک پوسٹوں کا قیام، عوامی مقامات کا ریگولر سینیٹائزیشن اور قرنطینہ مراکز کا قیام اور خرید مراکز کا ریگولر معائنہ شامل ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ایف سی آئی نے لاک ڈاؤن کے دوران خوردنی اناجوں کی دستیابی برقرار رکھنے کے لئے جزائر انڈمان و نیکوبار کے لئے 2 جہاز اور جزائر لکشدیپ کے لئے 7 چھوٹے جہاز روانہ کئے
جزائر انڈمان و نیکوبار نیز جزائر لکشدیپ میں لاک ڈاؤن کے درمیان خوردنی اناجوں کی مسلسل سپلائی کو برقرار رکھنے کا کام فوڈ کارپوریشن آف انڈیا گزشتہ 27 دنوں سے پوری قوت کے ساتھ کررہا ہے۔ گزشتہ 27 دنوں میں تقریباً 6500 میٹرک ٹن خوردنی اناج انڈمان و نیکوبار بھیجے گئے، جو کہ ماہانہ اوسط سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ اسی طرح 1750 میٹرک ٹن خوردنی اناج لکشدیپ روانہ کیا گیا، جو کہ ماہانہ اوسط سے تقریباً تین گنا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
قبائلی امور کی وزارت نے کووڈ-19 کی وبا کے پیش نظر متعدد سرگرم اقدامات کئے
قبائلی امور کی وزارت نے متعدد سرگرم اقدامات کئے ہیں، جو کہ قبائلی افراد کو کورونا وائرس کی وبا (کووڈ-19) سے بچانے اور کووڈ-19 کے بعد معیشت میں نمو کو پھر سے بحال کرنے اور آمد و رفت سے متعلق بندشوں کو دور کرنے کے عمل کا حصہ ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے سوایام اور سوایام پربھا سے متعلق جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
فروغ انسانی وسائل کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے نیشنل آن لائن ایجوکیشن پلیٹ فارم سوایام (SWAYAM) اور 32 ڈی ٹی ایچ ٹیلی ویژن ایجوکیشن چینلوں سوایام پربھا (SWAYAM PRABHA) کا تفصیلی جائزہ لیا۔ فی الحال سوایام میں 1902 کورسیز دستیاب ہیں، جو 1.56 کروڑ طلباء کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔ سوایام پربھا 32 ڈی ٹی ایچ چینلوں کا ایک گروپ ہے جو جی سیٹ-15 سیٹیلائٹ کا استعمال کرتے ہوئے 24x7 بنیاد پر اعلیٰ معیاری تعلیمی پروگرام نشر کرنے کے لئے وقف ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
پی آئی بی فیکٹ چیک نے آج پانچ چیزیں ٹویٹ کیں جن میں سرکاری موقف کو پیش کیا گیا
سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے پھیلاؤ پر قدغن لگانے اور سپریم کورٹ کے آبزرویشن کے تناظر میں پی آئی بی نے سوشل میڈیا پر وائرس ہونے والی افواہوں کا پردہ چاک کرنے کے لئے اسی مقصد کے لئے خاص ایک یونٹ قائم کی ہے۔ ’پی آئی بی فیکٹ چیک‘ ٹویٹر پر ایک ویریفائیڈ ہینڈل ہے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ٹرینڈ کررہے میسیجز کو مسلسل مانیٹر کرتا ہے اور فیک نیوز کا پردہ چاک کرنے کے لئے اس کے مشمولات کا جامع تجزیہ کرتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
’’روٹری کلبوں سے وابستہ افراد آگے آئیں اور کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شریک کرنے میں مدد کریں‘‘ - ڈاکٹر ہرش وردھن
’’کووڈ-19 کے خلاف ہماری لڑائی میں زبردست تعاون دینے والے روٹری کلبوں سے وابستہ افراد کی میں واقعتاً قدر کرتا ہوں۔ واقعتاً پی ایم کیئرس میں تعاون، ساز و سامان، سینیٹائزر، کھانا، اسپتالوں کے لئے پی پی ای کٹس اور این95 ماسک وغیرہ کے تناظر میں ان کا تعاون قابل ستائش ہے۔‘‘ مرکزی وزیر صحت نے یہ باتیں ویڈیو کانفرنسنگ (وی سی) کے ذریعے ملک بھر کے روٹری کلبوں سے وابستہ افراد کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہیں، جس کا مقصد کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کے لئے ان کی مدد لینا تھا۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
یکم اپریل سے گزشتہ 20 دنوں کے اندر 25000 سے زیادہ کووڈ19 سے متعلق پورٹل شکایات کا تدارک کیا گیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
شکایات کے تدارک سے متعلق پورٹل میں نیشنل مانیٹرنگ ڈیش بورڈ (https://darpg.gov.in) پر ایک خصوصی ونڈو کووڈ سے متعلق شکایات کے لئے متعارف کرایا گیا تھا، نتیجتاً کووڈ سے متعلق کوئی بھی شکایت براہ راست رجسٹرڈ ہوئی اور متعلقہ ذمے داروں کے ذریعے اس کا حل نکالا گیا۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
دہلی پولس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، ریلویز نے کووڈ ڈیوٹی پر تعینات دہلی پولس کے عملے کو روزانہ 10000 پانی کی بوتل دستیاب کرانے کے انتظامات کئے
چوں کہ گرمی بڑھتی جارہی ہے لہٰذا انڈین ریلویز نے اپنی پی ایس یو، آئی آر سی ٹی سی کی مدد سے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں سڑک ناکوں اور دوسری جگہوں پر تعینات پولس کے عملے کو پانی کی بوتل ریل نیر دستیاب کرانے کا کام شروع کردیا ہے۔ اب تک 50000 سے زیادہ بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں، یہ انتظامات 3 مئی تک جاری رہیں گے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
پونے کا موبائل ایپ سنیم (Saiyam) گھر میں قرنطینہ کئے گئے شہریوں کی ٹریکنگ کرتا ہے
گھر میں قرنطینہ کئے گئے شہریوں کی مؤثر ٹریکنگ کے لئے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ واقعتاً وہ گھر میں رہ رہے ہیں، پونے میونسپل کارپوریشن نے اسمارٹ سٹیز مشن (ایس سی ایم) کے تحت ایک موبائل ایپ تیار کیا ہے، جسے سنیم (Saiyam) نام دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وزارت توانائی کی مرکزی پی ایس یو، آر ای سی کووڈ-19 کی وبا پر قدغن لگانے کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران راحتی کاموں میں قدم بڑھارہی ہے
ایک نورتن سی پی ایس ای، آر ای سی لمیٹڈ پکا ہوا کھانا، راشن، یوٹیلٹی پیکٹ، ماسک، سینیٹائزر تقسیم کررہی ہے، یہاں تک کہ وہ لاک ڈاؤن کے درمیان ٹھکانہ بھی دستیاب کرارہی ہے، جس سے اب تک 76000 یومیہ مزدوروں اور ان کے کنبوں کو فائدہ ہوا ہے۔ آر ای سی فاؤنڈیشن ان سرگرمیوں کے لئے پہلے ہی 7 کروڑ روپئے کے فنڈ کو منظوری دے چکا ہے اور مزید ایسے فنڈ منظور کئے جانے والے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں
- چنڈی گڑھ: چنڈی گڑھ انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے دوران ان کی موجودہ بیروزگاری کو پیش نظر رکھتے ہوئے راحت کے طور پر 6670 رجسٹرڈ کنسٹرکشن ورکروں کو 3-3 ہزار روپئے دستیاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رقم کنسٹرکشن لیبر ویلفیئر فنڈ کے پہلے منظور کی گئی رقم کے علاوہ ہوگی۔ چنڈی گڑھ انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ صرف میڈیا عملے کی جانچ کے لئے خصوصی کیمپ لگایا جائے، تاکہ کسی طرح کے انفیکشن کے خطرے سے بچا جاسکے۔
- پنجاب: لوگوں کو کووڈ-19 سے متعلق تفصیلی اطلاعات فراہم کرنے کے لئے پنجاب کے اطلاعات اور رابطہ عامہ کے محکمہ نے وہاٹس ایپ بوٹ اور فیس بک پر چیٹ بوٹ لانچ کیا ہے۔ مرکز کے ذریعے نرمی کی اجازت دیے جانے کے باوجود ریاست گیر کرفیو میں نرمی نہ کرنے کے اپنے فیصلے کے ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے وضاحت کی ہے کہ صنعتی یونٹوں کو نان- کنٹینمنٹ زونوں میں کام کرنے کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ وہ ریاستی حکومت کے سابقہ احکامات اور وزارت داخلہ کی رہنما ہدایات پر عمل کریں۔
- ہریانہ: وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال نے کہا ہے کہ یہ ریاستی حکومت کا ہدف ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ریاست میں فوائد کے حصول کے لئے اہل سبھی لوگ حکومت کی فلاحی پالیسیوں اور پروگراموں سے مستفید ہوں۔ ریاست میں 163 خرید مراکز پر 8693 کسان سرسوں کی خرید کے لئے پہنچے اور 9729 گیہوں کسان گیہوں خرید مراکز پر پہنچے۔
- ہماچل پردیش: ریاستی حکومت نے ایک منفرد اقدام کا آغاز کیا ہے جسے ’’ای سنجیونی اوپی ڈی‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جہاں لوگ اپنے گھروں میں بیٹھے ہوئے ڈاکٹروں سے صحت سے متعلق رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس پورٹل کا یو آر ایل “esanjeevaniopd.in” ہے۔
- کیرالہ: سڑکوں پر ٹریفک میں اضافے کے سبب کنور (ریڈ زون) میں آج سے تہرے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جارہا ہے۔ گرین زون کے دو اضلاع کوٹایم اور ایڈوکی میں لاک ڈاؤن سے متعلق کچھ رعایتوں کو واپس لے لیا گیا ہے۔ پتھانم تیتھا میں ایک 62 سالہ خاتون 42 دنوں کے بعد بھی صحت یاب نہیں ہوسکی ہیں، اب تک کئے گئے 19 ٹیسٹ پوزیٹیو آئے ہیں۔
- تمل ناڈو: چنئی میں کووڈ سے مرجانے ایک ڈاکٹر کی تدفین کی مقامی لوگوں کی پرتشدد مخالفت کے بعد، وزیر اعلیٰ نے ایک بیان جاری کرکے اس وبا کے خلاف جنگ میں صف اوّل کے اسٹاف کو سبھی سرکاری تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ایک تمل ٹی وی چینل کے کووڈ پوزیٹیو صحافی کے سبھی 26 ساتھیوں کو جانچ میں پوزیٹیو پایا گیا ہے۔ کل تک معاملات کی تعداد 1520 ہوئی، اموات 17، ڈسچارج کئے گئے 457، ایکٹیو معاملات 1043۔ چنئی (290) اور کوئمبٹور (133) میں سب سے زیادہ معاملات کی خبر ہے۔
- کرناٹک: آج 7 نئے مصدقہ معاملات اجاگر۔ وجے پورہ 3، کلبرگی 3 اور دکشن کنڑ 1۔ کووڈ کے کل مصدقہ معاملات 415، اموات 17، صحت یابی کے بعد ڈسچارج کئے گئے 117۔
- آندھرا پردیش: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 نئے معاملات، کل معاملات کی تعداد 757 ہوئی۔ کل اموات 22، صحت یاب 96، ایکٹیو معاملات 639۔ کرنول، گنٹور، کرشنا اور نیلور اضلاع میں پوزیٹیو معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ کے سبب ریاست ہائی الرٹ پر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مندر کے پجاریوں، اماموں اور پادریوں کو فی کس 5000 روپئے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا۔ سب سے زیادہ پوزیٹیو معاملات والے اضلاع ہیں: کرنول (184)، گنٹور (158)، کرشنا (83)، نیلور (67) اور چتور (53)۔
- تلنگانہ: دہلی میں تبلیغی جماعت کی میٹنگ میں شریک ہوئے تلنگانہ کے 2 روہنگیا پناہ گزیں کووڈ کی جانچ میں پوزیٹیو پائے گئے۔ کل معاملات کی تعداد 874 ہوئی۔ ریاست میں ہیلتھ اتھارٹیز نے کووڈ-19 کے شبہ سے مرنے والے لوگوں کے جسم سے کوئی نمونہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ این آئی ٹی، وارنگل اکیڈمک کی جانب سے کورونا وائرس پر درجہ حرارت اور رطوبت کے اثرات کا مطالعہ کرنے کے لئے دی گئی ایک ریسرچ تجویز میں اسے سرکاری و نجی کوشش کی شکل دے دی ہے، جس کی قیادت وہاٹس ہاؤس آفس آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی (او ایس ٹی پی) کررہی ہے، تاکہ وائرس کو سمجھا جاسکے اور اس کا ٹیکہ تیار کرنے میں مدد مل سکے۔
- اروناچل پردیش: ڈی سی ایٹانگر نے ریاست میں ریڈ اور اورینج زونوں کے سبزیاں لانے اور فروخت کرنے پر پابندی لگادی ہے۔
- آسام: وزیر صحت ہیمنت بسوا سرما نے ٹویٹ کیا ہے کہ ریاستی حکومت اسپینش گارڈن، جو کہ گوہاٹی میں ایک کنٹینمنٹ زون ہے، 22 اپریل سے ریپڈ اینٹی باڈی ٹیسٹ شروع کرے گی۔
- منی پور: حکومت نے انڈر سکریٹری رینک تک کے اسٹاف کے لئے 33 فیصد زیادہ سے زیادہ حاضری کے لئے آرڈر جاری کیا ہے۔
- میزورم: میزورم بلڈنگ اینڈ اَدر کانسٹیٹیوشن ورکرس ویلفیئر بورڈ کے 40000 سے زیادہ مستفیدین کو لاک ڈاؤن کے درمیان ڈی بی ٹی سسٹم سے فی 3000 روپئے ملے ہیں۔
- ناگالینڈ: ڈی ایچ ای پی، ڈویانگ کے سی آئی ایس ایف عملے نے ووکہا ضلع کے تحت آنے والے ڈویانگ گاؤں کے ضرورت مند لوگوں کے درمیان راشن اور ضروری سامان تقسیم کئے۔
- سکم: اسٹیٹ کوآپریٹیو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ (ایس آئی ایم ایف ای ڈی) نے گینگٹوک میں موبائل راشن وین کی شروعات کی، تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران ہر کنبے تک ضروری سامان پہنچایا جاسکے۔
- تری پورہ: تری پورہ میں دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانات کی جوابی کاپیوں کی جانچ 24 اپریل سے شروع ہوگی۔
- مہاراشٹر: اب تک 472 نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے معاملات بڑھ کر 4676 ہوگئے ہیں۔ اس کے تدارک کے لئے موقع پر صورت حال کا جائزہ لینے اور ریاستی اتھارٹیز کو ضروری ہدایات دینے کے مقصد سے دو بین وزارتی مرکزی ٹیمیں ریاست کے دورے پر ہیں۔ اس دوران ان 53 صحافیوں کو جنھیں ممبئی میں پوزیٹیو پایا گیا تھا، کو ایک مضافاتی ہوٹل میں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
- گجرات: گجرات میں سردار ولبھ بھائی پٹیل انسٹی ٹیوٹ، احمدآباد میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں، تاکہ کسی مریض میں کورونا وائرس کے متعلق کمپلیکیشن کو محدود کرنے کے کام میں کونویلسنٹ پلازما کی سیفٹی اور اثرانگیزی کے بارے میں مطالعہ کیا جاسکے۔
- راجستھان: راجستھان حکومت نے غلط نتائج دینے کے بعد کورونا وائرس کے لئے چین میں تیار ریپڈ ٹیسٹنگ کٹس کے استعمال کو روک دیا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت رگھو شرما نے کہا کہ یہ کٹس محض 5.4 فیصد درست نتائج دیتے ہیں، جبکہ اس کے 90 فیصد درست نتائج کی توقع کی جاتی ہے۔ آج راجستھان میں کووڈ-19 کے 83 نئے معاملات سامنے آئے، جسے ملاکر ریاست میں پوزیٹیو معاملات کی کل تعداد اب 1659 ہوگئی ہے۔
کووڈ-19 سے متعلق حقائق کی جانچ
Fact Check on #Covid19
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 1923
21.04.2020
(Release ID: 1616918)
Visitor Counter : 290
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam