بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے جوتا صنعت کے نمائندوں کو ہر ممکن امداد کا یقین دلایا

Posted On: 18 APR 2020 6:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18, - اپریل 2020/ ایم ایس ایم ای  اور  آرٹی ایم ایچ  کے مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے  جوتے کی صنعت کو  کووڈ-19 کے پھیلاؤکو روکنے کے لئے  لاک ڈاؤن کے سبب پیدا شدہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے  حکومت کی طرف سے ہرممکن  امداد کا یقین  دلایا ہے۔ وہ ناگپور سے  ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جوتے کی صنعتوں کی بھارتی کنفیڈریشن  کےنمائندے کے ساتھ  بات چیت کررہے تھے۔  جناب گڈکری نے بتایا کہ    حکومت نے کل ہی  بہت چھوٹی ، درمیانی، اورچھوٹی صنعتوں کو 5204 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے۔  یہ رقم  پچھلے دس دن میں  انکم ٹیکس کے محکمے کی طرف سے  ریفنڈ کی شکل میں  آئی تھی۔  اس سے  اس شعبے کو بڑے پیمانے پر  مدد حاصل ہوگی۔

وزیر موصوف نے صنعت سے کہا   کہ وہ  درآمد کے  متبادلات پر  غور کریں اور اس موقع کو  برآمدات کے لئے   استعمال کریں۔

میٹنگ کے دوران جوتے کی صنعت کے نمائندوں  نے کووڈ 19 کی وبائی بیماری کے پس منظر میں سرمایہ کی کمی ، لاجسٹِک، خام مال کی فراہمی ، کام کرنے کی جگہوں کے حالات ، کاروباری  کارروائیاں جاری رکھنے  اور جوتوں  کی  مانگ پر پڑنے والے اثرات  پر تشویش کا اظہار کیا  اور  حکومت سے درخواست کی  کہ وہ اس شعبے کو  پھلتا پھولتا دیکھنے کے لئے  امدادی اقدامات کرے۔

 اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا  کہ لاک ڈاؤن کے بعد بھی  پیداوار کا کام بھی رفتہ رفتہ شروع ہوگا  اور اسے پوری رفتار پکڑنے کے لئے  کئی مہینے درکار ہوں گے جس سے خام مال  کے زیادہ مقدار میں  جمع ہونے کا مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔ یہ درخواست کی گئی کہ چین سے درآمد کئے جانے والے جوتوں سےمتعلق خام مال کو  روک دیا جائے  تاکہ خام مال  بہت زیادہ مقدار میں جمع نہ ہو۔

 جناب گڈکری نے بتایا  کہ پہلی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ  حکومت نے  بعض صنعتی شعبوں کو  کام کرنے کی اجازت تو دے  دی ہے  لیکن  ضرورت اس بات کی ہے کہ صنعتیں کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام ضروری احتیاطی اقدامات کریں۔   انہوں نے پی پی ایز (ماسک، سینی ٹائیزر، دستانوں وغیرہ )  کے استعمال پر زور دیا اور    مشورہ دیا کہ   کاروباری کارروائیاں  دوبارہ شروع کرتے وقت ایک دوسرے سے  فاصلہ رکھنے کے طریقوں پر  عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

جناب گڈکری نے یقین دلایا کہ وہ متعلقہ مسائل پر  وزارت خزانہ  اور کامرس کی وزارت کے ساتھ بات کریں گے تاکہ اس شعبے کو  فوری ریلیف   دستیاب کرائی جاسکیں۔ جناب گڈکری نےیہ بھی کہا کہ جوتے کی صنعت کو  لاک ڈاؤن کے بعد  کاروباری کارروئیاں  دوبارہ شروع کرتے وقت ایک مثبت حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے اور  کووڈ-19 کے  بحران کے خاتمے کے بعد پیدا  ہونے والے  مواقع سےفائدہ اٹھانے کے لئے  مل کر کام کرنا چاہئے۔  

 

م ن۔   ج ۔ ج

Uno-1842



(Release ID: 1615988) Visitor Counter : 141