وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے کووڈ – 19 کے جراثیم ختم کرنے کے عمل کے لئے دو نئے آلات تیار کئے ہیں

Posted On: 17 APR 2020 3:07PM by PIB Delhi

 

 نئی دلّی ، 17  اپریل / دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم  ( ڈی آر ڈی او )   کووڈ – 19 کے خلاف لڑائی میں اپنے تعاون کو جاری رکھتے ہوئے   اپنی ٹیکنا لوجی اور تجربے  کے سہارے مستقل  حل تلاش کرنے کی کوشش میں مصروف  عمل ہے ۔  اس میں موجودہ ضرورت کے مطابق اختراعات اور نئے آلات تیار کرنا شامل ہے ۔  آج ڈی آر ڈی او نے دو ایسے  آلات تیار کئے ہیں ، جو وباء کے دوران  عوامی مقامات پر   کئے جانے والے  کاموں میں مدد کریں گے ۔

سینیٹائزر کو پھوار  کے ذریعے  پھیلانے والی خود کار   مشین

          دلّی کے آگ کے بھڑکنے  اور ماحولیات کے تحفظ کے مرکز   ( سی ایف  ای ای ایس  ) نے ایچ پی او – 1 کے ساتھ  آگ بجھانے کے لئے اپنی پھوار کی ٹیکنا لوجی کی مہارت کو  خود کار سینیٹائزر   کی پھوار دینے والی مشین تیار کی ہے ۔ یہ  مشین بناء  اِسے ہاتھ لگائے الکہل پر مبنی سینیٹائزر  پھینکتی ہے اور اسے دفاتر / عمارتوں میں داخل ہوتے وقت ہاتھوں  کو سینیٹائز کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔  یہ مشین  پانی کی پھوار  والی ٹیکنا لوجی پر مبنی ہے ، جو  پانی کی بچت کے لئے تیار کی گئی تھی ۔  

          یہ مشین  چھوئے بغیر چلائی جا سکتی ہے اور الٹرا سونک سینسر کے ذریعے  چلنا شروع ہوتی ہے ۔  اس میں  رقیق مادے کے نکلنے کے لئے ایک ہی نلکی  لگائی گئی ہے ، جو  پھوار کے ذریعے  رقیق مادہ پھینکتی ہے ، جس سے ہاتھوں کو ملا جا سکتا ہے ۔  اس عمل سے  کم از کم مقدار میں سینیٹائزر سے ہاتھوں کو  سینیٹائز کیا جا سکتا ہے ۔   خود کار سینیٹائزر  کے استعمال میں  ایک مرتبہ میں 12 سینڈ کے لئے 5 -6 ایم ایل سینیٹائزر ہی نکلتا ہے اور یہ ہاتھوں کی دونوں ہتھیلیوں کو پوری طرح تر کر دیتا ہے ، جس سے ہاتھوں کا مکمل طور پر  ڈِس انفیکشن  کا عمل کیا جا سکتا ہے۔

یہ ایک بہت مربوط  اور بڑا یونٹ ہے ، جو  دیرپا اور سستا ثابت  ہو سکتا ہے ۔  اس یونٹ کو آسانی  کے ساتھ کسی دیوار پر  یا پلیٹ فارم پر لگایا جا سکتا ہے ۔  اس میں  پھوار نکلنے کی علامت کے لئے ایک  ایل ای ڈی بھی  لگائی گئی ہے ۔        

اس یونٹ کو  نوئیڈا کی  میسرز  رِیوٹ  لیبز  پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے اور  اس کا ایک  یونٹ ڈی آر ڈی او بھون میں نصب کیا گیا ہے ۔  اس یونٹ کو اسپتالوں  ، مال ، دفاتر ،  رہائشی عمارتوں ، ہوائی اڈوں ، میٹرو اسٹیشنوں  ، ریلوے اسٹیشنوں  ، بس اسٹیشنوں اور اہم تنصیبات میں داخلے اور باہر جانے کے راستوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔  امید ہے کہ یہ یونٹ  الگ تھلگ  اور قرنطینہ کے مراکز  میں داخلے اور  باہر نکلنے کے راستوں پر بھی  بہت مفید ثابت ہو گا ۔

 

یو وی سینیٹائزیشن باکس  اور  ہاتھ سے  استعمال ہونے والا  یو وی آلہ

          دلّی میں ڈی آر ڈی او کی لیباریٹری  ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف فیزیو لوجی  اینڈ الائیڈ سائنسز ( ڈی آئی  پی اے ایس  ) اور انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن  اینڈ الائیڈ سائنسز ( آئی  این ایم اے ایس ) نے  الٹرا وائلیٹ  سی لائٹ پر مبنی  سینیٹائزیشن باکس  اور   دستی  آلہ یو وی – سی ( الٹرا وائلیٹ لائٹ ، جس کی ویو لینتھ  254 نانو میٹر ہے ) آلہ تیار کیا ہے ۔ یو وی -  سی ایک زیادہ مختصر اور  زیادہ مقوی  ویو لینتھ پر مبنی ہے ۔  یہ خاص طور پر کووڈ – 19 کے جینیٹک مادے کو ختم کرنے کے لئے  بہت مفید ہے ۔  اس کی تابکاری  کا ڈھانچہ  آر این اے پر مشتمل ہے  ، جو  وائرل کے  جراثیم کو بڑھنے سے  روکتا ہے ۔ یو وی – سی تیزی سے مائیکروبس کو ختم کر دیتی ہے ۔ یو وی – سی لائٹ کے ذریعے  سینیٹائز کئے گئے آلات ڈس انفیکشن کے لئے استعمال ہونے والے کیمیکلس کے  نقصان دینے والے اثرات سے محفوظ ہوتے ہیں ۔  یہ ایک ماحول  دوست اور   چھوئے بغیر استعمال ہونے والا سینیٹائزیشن کا طریقہ ہے ۔

          یو وی -  سی باکس ذاتی سامان جیسے موبائل فون ، ٹیبلیٹس پر   کرنسی   ، آفس فائل وغیرہ  کے ڈس انفیکشن  کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔   کسی بھی سامان کو یو وی  -  سی باکس میں رکھنے کے بعد اس کے لیمپ کو ایک منٹ تک جلانے سے یو وی کا 100 ایم جے – سی ایم 2 کی مقدار کے ذریعے کووڈ – 19 کا وائرس   ختم ہو جاتا ہے ۔ سینیٹائزیشن باکس  میں لگے یو وی لیمپ   185 این ایم  بھی خارج کرتے ہیں  ، جو اوزون  پیدا کرتا ہے اور   کسی بھی سامان  کی ، اُس سطح کو بھی   ڈس انفیکٹ کرتا ہے ، جو باکس میں رکھا گیا ہے ۔

          دستی طور پر استعمال ہونے والی یہ مشین   8 واٹ  یو وی -  سی لیمپ  پر مبنی ہے اور  دفتر  اور گھروں کی اشیاء جیسے کرسیاں ، فائلیں  ، ڈاک  ، خوراک کے پیکیٹ  وغیرہ پر 45 سیکنڈ کے لئے  اس کی روشنی ڈالنے سے  ، انہیں  جراثیم سے پاک کیا جا سکتا ہے  ۔  اس طریقۂ کار کو دفاتر  اور عوامی مقامات پر کورونا وائرس کی منتقلی کو کم کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (17-04-2020)

U. No. 1798

 


(Release ID: 1615486) Visitor Counter : 296