امور داخلہ کی وزارت
ملک میں کووڈ-19 وبائی بیماری کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن کے اقدامات پر
3 مئی 2020 تک عمل درآمد جاری رہے گا
Posted On:
14 APR 2020 7:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14, - اپریل 2020/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج قوم کے نام اپنے پیغام میں اعلان کیا ہے کہ بھارت میں کووڈ-19 کی وبائی بیماری کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن کے جو اقدامات نافذ کئے گئے تھے، انہیں 3 مئی 2020 تک بڑھانا ہوگا۔
اس اعلان کے پیش نظر بھارت سرکار نے تمام وزارتوں /سرکاری محکموں ، ریاستی /مرکزی انتظام والے علاقوں کی حکومتوں اور حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک میں وبائی بیماری کووڈ-19 کی روک تھام کےلئے وزارت داخلہ کے مربوط رہنما خطوط میں لاک ڈاؤن کے جن اقدامات کا ذکر کیا گیا تھا، وہ 3 مئی 2020 تک نافذ رہیں گے۔
امور داخلہ کی مرکزی وزارت ( ایم ایچ اے)نے اس سلسلہ میں تمام ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حکم جاری کردیا ہے۔ا س حکم کے مطابق لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ و ہ تمام پاپندیاں جو مختلف شعبوں میں نافذ کی گئی تھیں اور مختلف سرگرمیوں پر جو پابندیاں لگائی گئی تھیں ، وہ سب جاری رہیں گی ۔ ان پابندیوں پر جن کی تفصیل ایم ایچ اے کے مربوط رہنما خطوط میں تمام وزارتوں/ حکومت کے تمام محکموں ،ریاستی/ مرکزی انتظام والے علاقوں کی حکومتوں اور حکام کے ذریعہ سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جائےگا۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام مراسلے میں جو بحران کے بندوبست سے متعلق قانون مجریہ 2005 کے تحت ایم ایچ اے کی طرف سے جاری کردہ احکامات کے تحت بھیجا گیا ہے، ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے مذکورہ بالا رہنما خطوط کے ذریعہ عائد کردہ پابندیوں میں نرمی نہیں کرسکتیں۔
Click here to see the Order to Extend Lockdown Measures
**************
Uno-1726
(Release ID: 1614657)
Visitor Counter : 242
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada