امور داخلہ کی وزارت

کووڈ-19 سے لڑنےکے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن کی مدت کی 3 مئی تک توسیع کرنے کافیصلہ عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے کیا گیا ہے:جناب امت شاہ


وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کے عوام نے کووڈ-19 سے لڑنے کے سلسلےمیں پوری دنیا کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے: وزیر داخلہ
کووڈ-19 سے جنگ میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان قابل تعریف تال میل نظر آیا ہے: جناب امت شاہ
کووڈ-19 سے لڑنے والے صف اوّل صحت دیکھ ریکھ پروفیشنل اور سکیورٹی اہل کاروں کو سلام: وزیر داخلہ
ملک میں اشیائے خوردنی، ادویات اور روز مرہ کی دیگر ضروری اشیا کے وافر ذخائر موجود ہیں، شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں: جناب امت شاہ

Posted On: 14 APR 2020 3:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 اپریل   حکومت ہند نے کووڈ-19 سے لڑنے کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اس فیصلے کے لیے وزیر اعظم کے لیے دلی ممنونیت کا اظہار کیا اور کہا کہ  لاک ڈاؤن کی توسیع کا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا فیصلہ جنگ کو جاری رکھنے اور   کووڈ-19 کے خاتمے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک وسعت دینے کا فیصلہ ملک کے عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

کووڈ-19 کے پھیلنے کو روکنے کے لیے حکومت ہند کے فیصلے کی تعریف کرتےہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ آج دنیا اس عالمی وبا کا سامنا کر رہی ہے اور وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان کے عوام نے اس بیماری سے لڑنے کے سلسلے میں پوری دنیا کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات حکومت کے ذریعے صحیح وقت پر کئے گئے تمام فیصلوں اور ان میں عوام کی شرکت سے ظاہر ہوتی ہے۔

اس عالمی وبا سے نمٹنے میں اور شہریوں کی ہر ایک ضرورت کو پورا کرنے میں  مرکز اور ریاستوں کے درمیان تال میل کو بہت اہم بتاتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جس طرح سے ریاستی حکومتیں مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں وہ حقیقت میں قابل تعریف ہے۔انھوں نے کہا کہ اس تال میل میں مزید اضافے کی ضرورت ہے تاکہ تمام شہری لاک ڈاؤن پر مناسب طریقے سے عمل کریں اور کسی کو بھی اپنی ضرورت کی چیز حاصل  کرنے میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کووڈ-19 سے لڑنے والے صف اول کے ہیلتھ کیئر پروفیشنل اور سکیورٹی اہلکاروں کو سلام کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹروں،ہیلتھ ورکروں، سینی ٹیشن ورکروں، پولیس اور تمام سکیورٹی اہلکاروں، جو کہ اس جنگ میں ایک اہم رول ادا کر رہے ہیں، کا تعاون دل کو چھو لینے والا ہے۔ایسے مشکل حالات میں  ان کے حوصلے اور سمجھ بوجھ سے ہر ایک ہندوستانی کو تحریک لینی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سبھی کو رہنما خطوط پر عمل کرنا اور ان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

بحران کے اس دور میں ملک کے شہریوں کو یقین دلاتے ہوئے اور ایک دوسرے کی مدد کے لیے انھیں تحریک دیتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘ملک کا وزیر داخلہ ہونے کے ناطے میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک میں اشیائے خوردنی، ادویات اور روزمرہ کی ضروری اشیا کے وافر  ذخیرے موجود ہیں، اس لیے کسی شہری کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ساتھ ہی میں خوشحال عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اپنے پڑوس میں رہنے والے غریبوں کی مدد کریں’’۔

****************

م ن۔ ا گ ۔ ر ا

U: 1714



(Release ID: 1614435) Visitor Counter : 119