وزارتِ تعلیم
فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے این آئی او ایس نے تعلیم سے محروم لوگوں کے دروازے تک براہِ راست مؤثر اسکولنگ کو یقینی بنانے کا ایک منفرد طریقہ شروع کیا
کووڈ-19 کے پیش نظر سویم پربھا ڈی ٹی ایچ چینلوں کے ذریعے کے وی ایس ، این وی ایس اور سی بی ایس ای اور این سی ای آر ٹی کے تعاون سے اسکائپ کے ذریعے لائیو سیشن کے ٹیلی کاشٹ میں این آئی او ایس کی اختراع
جن لوگوں کے گھرو ں میں انٹرنیٹ کی رسائی نہیں ہے ان کے لیے سویم پربھا آموزش کا ایک ا ٓلہ کار ہے: جناب رمیش پوکھریال نشنکھ
اس پہل کے ذریعے طلبا کو گھروں میں بیٹھ کر جے ای ای/ این ای ای ٹی امتحانات کی تیاری کی سہولت فراہم کرائی گئی ہے
Posted On:
14 APR 2020 3:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14 اپریل فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کووڈ-19 سے پیدا شدہ صورت حال سے طلبا کی تعلیم متاثر نہ ہوکئی فوری نئے اور منفرد اقدامات کیے ہیں۔
فروغ انسانی وسائل کی وزارت کی ہدایت کے مطابق این آئی او ایس نے اسکولنگ کو مؤثر طریقے سے محروم طلبا کے سیدھے دروازے تک پہنچنے کو یقینی بنانے کے لیے ایک منفرد طریقہ شروع کیا ہے۔ معیاری تعلیم کے مقاصد کو پورا کرتے ہوئے درجہ 9 سے درجہ 12 تک کے مختلف مضامین کے لیے مواد فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے پلیٹ فارم ‘سویم’ ایم او او سی پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن دستیاب کرایا جارہا ہے۔خود آموزشی مواد کے ساتھ سویم پورٹل اپنے اندازہ قدر کے لیے ویڈیو لیکچر اور سہولت بھی فراہم کراتا ہے۔ آموزگاروں کے سوالات اور پوچھ تاچھ کو بھی ڈسکشن فارم کے ذریعے حل کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ ، جن لوگوں کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے، ان کے لیے یہ ویڈیو لکچر فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے سویم پربھا ٹی وی چینلوں پر ٹیلی کاسٹ کیے جارہے ہیں، ساتھ ہی اپنے اساتذہ اور مضمون کے ماہرین سے بات چیت کے لیے لائیو سیشن بھی چلائے جارہے ہیں۔
جے ای ای اور این ای ای ٹی کی تیاری کرنے والے طلبا اس پہل سے اپنے گھروں میں بیٹھ کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
کووڈ-19 عالمی وبا کے پیش نظر این آئی او ای ایس کے سویم پربھا ڈی ٹی ایچ چینل پاننی(#27)، چینل شاردا (#28) اور این سی ای آر ٹی کے چینل کشور منچ(#31)، کے ذریعے کے وی ایس، این وی ایس اور سی بی ایس ای اور این سی ای آر ٹی کے مشترکہ تعاون سے این آئی او ایس نے اسکائپ کے ذریعے لائیو سیشن کے ٹیلی کاسٹ میں بہترین اختراعات کی ہیں۔ اب مضامین کے ماہرین اپنے گھر سے اسکائپ کے ذریعے سویم پربھا کے لائیو ٹیلی کاسٹ کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔
آموزگار ان ڈی ٹی ایچ چینلوں اور این آئی او ایس ، یو ٹیوب چینل کے صبح 7 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کے 6 گھنٹے کے ریکارڈ کئے ہوئے براڈکاسٹ اور اس کے بعد دوپہر ایک بجے سے شام 7 بجے تک کے 6 گھنٹے لائیو سیشن (جن میں سے ہر ایک سیشن ڈیڑھ گھنٹے کا ہوگا اور ان میں چار مختلف مضامین کے ماہرین سے استفادہ کیا جاسکتا ہے)، پر سبق پر مبنی تعلیمی پروگرام دیکھ سکتے ہیں ۔ آموزگار اپنے گھر سے لائیو سیشن کے دوران دکھائے گئے نمبر پر فون کے ذریعے اور لائیو ٹیلی کاسٹ میں براہِ راست این آئی او ایس ویب سائٹ کے ‘اسٹوڈینٹ پورٹل’ کے ذریعے مضامین کے ماہرین سے براہ راست سوال پوچھ سکتے ہیں۔
فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنکھ اور اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کی درخواست پر ٹاٹا اسکائی اور ایئر ٹیل ڈی ٹی ایچ آپریٹر اپنے ڈی ٹی ایچ پلیٹ فارم پر 3 سویم پربھا ڈی ٹی ایچ چینلوں کو چلانے پر رضامند ہوئے ہیں۔ اب یہ 3 سویم پربھا ڈی ٹی ایچ چینل ، ڈی ڈی- ڈی ٹی ایچ اور جیو ٹی وی ایپ کے علاوہ تمام ڈی ٹی ایچ سروس پرووائڈرس کے ذریعے دستیاب ہیں۔ لوگ بنا کسی مزید لاگت کے ان چینلوں کے لیے اپنے ڈی ٹی ایچ سروس پرووائڈر سے درخواست کرسکتے ہیں کیوں کہ یہ مفت چینل ہیں۔ آموزگار کووڈ-19 کی افسوسناک وبا کی وجہ سے پیدہ شدہ مشکل صورت حال میں بھی اپنے گھروں میں بیٹھ کر اپنی تعلیم اور آموزش جاری رکھ سکتے ہیں۔
مختلف ڈی ٹی ایچ سروس پرووائڈرس کے چینل نمبر درج ذیل ہیں:
ایئر ٹیل ٹی وی میں: چینل # 437، چینل # 438 اور چینل # 439
وی ایم ویڈیوکون میں: چینل # 475، چینل # 476 اور چینل # 477
ٹا ٹا اسکائی میں: چینل #756جس میں سویم پربھا ڈی ٹی ایچ چینلوں کے لیے ونڈوپوپ اپ ہوتی ہے۔
ڈس ٹی وی میں: چینل# 946، چینل # 947، چینل # 949 اور چینل # 950
سویم پربھا ایسے آموزگاروں کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے جن کے گھر پر انٹرنیٹ کی رسائی حاصل نہیں ہے۔ سویم پربھا 32 ڈی ٹی ایچ چینلوں کا ایک گروپ ہے جو کہ جی ایس اے ٹی-15 سیٹلائٹ کو استعمال کرتے ہوئے ہفتے میں ساتوں دن 24 گھنٹے اعلی معیاری تعلیمی پروگراموں کی ٹیلی کاسٹنگ کے لیے وقف ہیں۔ روزانہ کم از کم 4 گھنٹے لیے نیا مواد پیش کیا جاتا ہے جو کہ ایک دن میں 5 بار دوہرایا جاتا ہے۔ اس سے طلبا کو اپنی سہولت کے مطابق وقت چننے کا موقع ملتا ہے۔ یہ چینل بی آئی ایس اے جی گاندھی نگر سے اپ لنک کیے جاتے ہیں۔ مواد این پی ٹی ای ایل، آئی آئی ٹیز، یو جی سی، سی ای سی، اگنو، این سی ای آر ٹی اور این آئی او ایس کے ذریعے فراہم کرایا جاتا ہے۔ آئی این ایف ایل ا ٓئی بی این ای ٹی سینٹر ویب پورٹل چلاتا ہے۔ سبھی 32 چینل ڈی ڈی- ڈی ٹی ایچ اور جیو ٹی وی موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔
ڈی ٹی ایچ چینل درج پیش کرتے ہیں:
- الف) اعلی تعلیم: پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سطح کے نصاب پر مبنی کورس کا مواد جس میں مختلف مضامین مثلاً آرٹس، سائنس، کامرس، پرفورمنگ آرٹس ، سوشل سائنسز اور ہیومینٹیز، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، قانون، میڈیسن، زراعت وغیرہ کو کور کیا جاتا ہے۔ سویم، جو کہ ایم او او سی کورسز پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا پلیٹ فارم ہے، کے ذریعے پیش کیے جانے والے تمام کورسز سرٹیفکیشن ریڈی ہوں گے۔
- ب) اسکولی تعلیم میں (9 سے 12 سطح کی): اساتذہ کی تربیت کے لیے موڈیول کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بچوں کے لیے تدریسی اور آموزشی معاون اشیا جس سے انھیں مضامین کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد ملے اور پروفیشنل ڈگری پروگرام کے لیے داخلے کے واسطے مسابقتی امتحانات کے لیے تیاری میں بھی مددملے۔
- ج) نصاب پر مبنی کورسزجو کہ ہندوستان میں اور بیرون ممالک میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کی زندگی بھر کی آموزشی ضرورتوں کو پورا کرسکتے ہیں۔
- د) مسابقتی امتحانات کے لیے تیاری کرنے کے واسطے طلبا (درجہ 11 اور 12) کی مدد۔
چینل 1 سے 10 تک کا بندوبست سی ای سی- یوجی سی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
چینل 11 سے 18 تک کا بندوبست این پی ٹی ای ایل کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
چینل 19 سے 22 تک کا بندوبست ہائی اسکول طلبا کے لیے آئی آئی ٹی دلّی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اور اس کو آئی آئی ٹی پی اے ایل کہا جاتا ہے۔
چینل 23، 24، 25 اور 26 تک کا بندوبست اگنو نئی دلّی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
چینل 27، 28 اور30 تک کا بندوبست این آئی او ایس نئی دلّی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
چینل29تک کا بندوبست یو جی سی – آئی این ایف ایل آئی بی این ای ٹی گاندھی نگر کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
چینل 31 تک کا بندوبست این سی ای آر ٹی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
چینل 32 تک کا بندوبست اگنو اور این آئی او ایس کے ذریعے مشترکہ طور پر کیا جاتا ہے۔
سویم پربھا چینلوں کی مزید تفصیل کے لیے برائے مہربانی نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں:
https://www.swayamprabha.gov.in/index.php/ch_allocation
****************
م ن۔ ا گ ۔ ر ا
U: 1712
(Release ID: 1614404)
Visitor Counter : 324
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam