وزارت دفاع

او ایف بی  1.10لاکھ آئی ایس او کلاس تھِری کورآلس (لبادے) بنائے گا

Posted On: 14 APR 2020 2:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14اپریل2020،آرڈنینس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) نے آئی ایس او کلاس تھِری کے معیارات پر پورے اترنے والے کور آل (لبادہ)  کی سپلائی کا کام شروع کر دیا ہے۔ ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹیڈ (ایچ ایل ایل) کی جانب سے ابتدائی طور پر 1.10لاکھ ایسے کور بنانے کا آرڈر حاصل ہوا ہے اور کام پورے زورشور سے جاری ہے۔ اس آرڈر کے مطابق  جاری یہ کام 40دنوں کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

 

فیکٹریز بورڈ نے مخصوص 2 میٹر کے خیمے بھی وضع کئے ہیں، جن کا استعمال طبی ایمرجنسی، اسکریننگ، اسپتالوں کے عارضی انتظام اور قرنطائن مقاصد کے لئے کیا جا سکتا ہے۔ یہ  خیمے واٹر پروف اشیاء سے تیار کئے جاتے ہیں۔ ان میں ہلکی فولاد اور ایلومینیم کی چادریں بھی استعمال ہوتی ہیں۔ سپلائی کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

 

سینیٹائزروں کی تیاری جنگی پیمانے پر جاری ہے اور مختلف ایجنسیوں کو پہلے ہی 70ہزار لیڑ سے زائد  مقدار سپلائی کی جا چکی ہے۔

 

خون کی جانچ کےلئے 2 مخصوص سہولتوں کا قیام  عمل میں لایا گیا ہے۔ پہلی سہولت چنئی اور دوسری سہولت کانپور میں دستیاب ہے۔

 

10اسپتالوں میں قریب 280 بستروں کو الگ تھلگ رکھے جانے والے مریضوں کےلئےمخصوص کیا گیا ہے۔یہ قدم صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کی ضرورت کے مطابق اٹھایا گیا ہے۔ او ایف بی چہرے پر لگائے جانے والے مخصوص ماسک ایچ ایل ایل کی جانب سے پیش کئے گئے پائلٹ آرڈر مقدار کے مطابق تیار کرنے کے لئےکوشاں ہے۔ 90ہزار سے زائد غیر طبی ماسک تیار اور تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ طبی ماسکوں کی جانچ کی سہولتوں  کو بھی اسی ہفتے کے دوران  فراہم کر لیا جا ئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ک ا۔

U-1711



(Release ID: 1614328) Visitor Counter : 114