وزارت دفاع
بھارتی نیوی وشاکھا پتنم کے ہوائی مستقر سے کووڈ 19 کے لاک ڈاؤن کے دوران ساتوں دن 24 گھنٹے چلنے والے ایئر آپریشنوں میں مدد دے رہی ہے
Posted On:
14 APR 2020 12:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14اپریل2020،کووڈ اُنیس وبائی مرض کے جاری سلسلے اور اس کی روک تھام کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران آئی این ایس ڈیگا، جس کا تعلق مشرقی بحری کمان، ای این سی سے ہے، نے اس امر کو یقینی بنایا ہےکہ وشاکھا پتنم میں واقع مشترکہ یوزر ہوائی مستقر 24گھنٹے کھلا رہے۔ اس ہوائی مستقر میں عملے کی تعیناتی میں اس لحاظ سے ترمیم کی گئی ہے کہ تمام تر درکار سلامتی خدمات اور ہوائی مستقر سہولتیں بغیر تردد دستیاب رہیں۔ اس کے ذریعے اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ تمام تر خصوصی پروازیں اور اسپائس جیٹ کی کارگو پروازیں بلا روک ٹوک اپنے آپریشن جاری رکھ سکیں۔ اب تک کارگو پروازوں کے تحت یعنی لاک ڈاؤن کے نافذ ہونے کے بعد کی مدت کے دوران 15پروازیں عمل میں آ چکی ہیں۔
اس کے علاوہ بھارتی بحریہ نے دن رات باقاعدہ بحری نگرانی مشن کے تحت اپنا آپریشنل چوکسی فریضہ بھی انجام دیا ہے ۔ ای این سی کا ڈارنیئر اسکوئیڈرن یعنی آئی این اے ایس 311، ایئر اسٹیشن سے آپریٹ کر رہا ہے اور لگاتار پیمانے پر بحری نگرانی کے مشن مکمل کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر تمام ہوائی اثاثے مشن ریڈی پوزیشن میں رکھے گئے ہیں اور ضرورت کے وقت انہیں فوری طورپر تعینات کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U- 1706
(Release ID: 1614284)
Visitor Counter : 190
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada