PIB Headquarters
کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن
Posted On:
13 APR 2020 7:06PM by PIB Delhi
(پی آئی بی کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز اور حقائق کی جانچ پڑتال پر مشتمل)
صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ – 19 سے متعلق اپڈیٹس
کل سے اب تک کووڈ-19 کے معاملات میں 796 معاملات کا اضافہ ہوا ہے، جس سے ملک میں کووڈ-19 کے مصدقہ معاملات کی کل تعداد 9152 ہوگئی ہے۔ 857 افراد کو صحت یابی کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے اور آج تک کل 308 اموات کی خبر ہے۔ صحت و کنبہ بہبود کی وزارت سبھی سطحوں پر جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لارہی ہے، تاکہ ضلع انتظامیہ کی سطح پر کووڈ-19 کے متعلق معاملات کے سلسلے میں بروقت کارروائی کی جاسکے۔ 15 ریاستوں کے جن 25 اضلاع میں پہلے کورونا کے معاملات آئے تھے، ان میں کارروائی منصوبے کے نفاذ سے قابل ستائش نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ ان اضلاع میں گزشتہ 14 دنوں سے اب تک کوئی معاملہ رپورٹ میں نہیں آیا ہے اور مسلسل نگرانی کی جارہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں کوئی نیا معاملہ سامنے نہ آئے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وزیر اعظم 14 اپریل 2020 کو قوم سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل یعنی 14 اپریل 2020 کو صبح 10 بجے قوم کو خطاب کریں گے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وزارت داخلہ نے ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن سے متعلق رہنما ہدایات پر حرف بحرف عمل کریں تاکہ ریاستوں کے اندر اور ریاست کے باہر کارگو، ٹرکوں، ورکروں کے بلا روک ٹوک نقل و حمل اور ویئر ہاؤس ؍ کولڈ اسٹوریج کے کام کاج کو یقینی بنایا جاسکے
وزارت داخلہ نے ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن سے متعلق رہنما ہدایات پر حرف بحرف عمل کریں تاکہ ریاستوں کے اندر اور ریاست کے باہر کارگو، ٹرکوں، ورکروں کے بلا روک ٹوک نقل و حمل اور ویئر ہاؤس ؍ کولڈ اسٹوریج کے کام کاج کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزارت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں مذکورہ رہنما ہدایات اور وضاحتوں پر حرف بحرف عمل نہیں ہورہا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ہندوستان اور سوشلسٹ جمہوریۂ ویتنام کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سوشلسٹ جمہوریۂ ویتنام کے وزیر اعظم جناب گوئین ژوانگ پھک کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 کی وبا سے پیدا شدہ صورت حال اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
مضبوط ڈیجیٹل پیمنٹ انفرااسٹرکچر سے پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت کیش پیمنٹ کی فوری منتقلی آسان ہوئی
جن دھن کھاتوں اور دیگر کھاتوں کو کھاتہ دھاروں کے موبائل نمبروں اور آدھار ]جن دھن - آدھار-موبائل (جے اے ایم)[، کو جوڑکر ایک ڈیجیٹل پائپ لائن تیار کی گئی ہے۔ یہ انفرااسٹرکچر پائپ لائن ڈی بی ٹی کی منتقلی، سماجی تحفظ ؍ پنشن اسکیموں وغیرہ کو اپنانے میں ضروری ریڑھ کی ہڈی کا کام کررہی ہے۔ پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کا آغاز اگست 2014 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد بینک خدمات سے محروم افراد کو بینک کھاتے فراہم کرنا تھا۔ 20 مارچ 2020 تک چالو تقریباً 126 کروڑ سی اے ایس اے کھاتوں میں سے 38 کروڑ سے زیادہ کھاتے پی ایم جے ڈی وائی کے تحت کھولے گئے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
پردھان منتری غریب کلیان پیکیج: اب تک ہوئی پیش رفت
32 کروڑ سے زیادہ غریب لوگوں کو پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت 29352 کروڑ روپئے کی مالی مدد ملی ہے۔ 5.29 کروڑ مستفیدین کے درمیان پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا کے تحت خوردنی اناجوں پر مشتمل مفت راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ 97.8 لاکھ مفت اجولا سیلنڈروں کی ڈیلیوری کی گئی ہے۔ ای پی ایف او سے 2.1 لاکھ اراکین نے ای پی ایف او سے ناقابل واپسی ایڈوانس کی آن لائن نکاسی کا فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ رقم 510 کروڑ تک پہنچتی ہے۔ پی ایم- کسان کی پہلی قسط کے طور پر 7.47 کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں 14946 کروڑ روپئے منتقل کئے گئے ہیں۔ 19.86 کروڑ خواتین جن دھن کھاتہ داروں میں 9930 کروڑ روپئے تقسیم کئے گئے ہیں۔ تقریباً 2.82 کروڑ اولڈ ایج ہوم میں رہنے والے افراد، بیواؤں اور معذور افراد کے مابین 1400 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ 2.17 کروڑ بلڈنگ اور کنسٹرکشن ورکروں کے مابین مالی مدد کے طور پر 3071 کروڑ روپئے تقسیم کئے گئے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
کوووڈ-19 کی وبا کے تناظر میں سفری پابندیوں کے سبب فی الحال ہندوستان میں رہ رہے غیرملکی شہریوں کو 30 ایپریل 2020 تک کونسلر خدمات کی فراہمی
ایسے غیر ملکی شہری جو دنیا کے مختلف حصوں میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں ہندوستانی اتھارٹیز کے ذریعے عائد کی گئی سفری پابندیوں کے سبب ہندوستان میں پھنس گئے ہیں اور جن کے ویزا کی مدت ختم ہوگئی ہے یا یکم فروری 2020 (نصف شب) سے لے کر 30 اپریل 2020 (نصف شب) کے درمیان ختم ہونے والی ہے، اس میں 30 اپریل 2020 (نصف شب) تک، بغیر کسی فیس کی ادائیگی کے متعلقہ غیرملکی شہری کے ذریعے آن لائن درخواست دینے پر توسیع کردی جائے گی۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
گھر واپس آئے ایسے 44 افراد جنھیں ایران سے لاکر ممبئی کے گھاٹ کوپر میں واقع بحریہ کے قرنطینہ کیمپ میں رکھا گیا تھا، گھر واپس لوٹے
ممبئی کے گھاٹ کوپر میں واقع مٹیریل آرگنائزیشن میں بنائے گئے ہندوستانی بحریہ کے قرنطینہ مرکز میں ایران سے لاکر رکھے گئے 44 افراد (24 خواتین سمیت) کے قرنطینے کا کام خاموشی اور کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
آپریشن لائف لائن اڑان کے تحت میڈیکل کارگو پروازوں نے ایک دن میں ملک میں 108 ٹن ضروری سامانوں کو پہنچایا
شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعے آپریٹ کی گئی 214 لائف لائن اڑان پروازوں نے کووڈ -19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ میں مدد کے لئے ملک کے دور دراز علاقوں میں ضروری میڈیکل کارگو پہنچانے کا کام کیا۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
نائب صدر جمہوریہ نے یونیورسٹیوں سے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی کلینڈر کے تسلسل کو یقینی بنائیں
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران تعلیمی کلینڈر کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کی طاقت کا بھرپور استعمال کریں۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ معمول کی صورت حال واپس آنےمیں کچھ مزید وقت لگ سکتا ہے ۔ انھوں نے کووڈ-19 کی وبا کے سبب پیدا ہوئے رخنوں سے نمٹنے کے لئے ان کے منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
انڈین ریلویز بنیادی ڈھانچے کے شعبے تک ضروری سامان پہنچانے اور کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران سپلائی چین کو بڑھانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے
یکم اپریل سے 11 اپریل 2020 تک 11 دنوں کے دوران، ریلویز نے کوئلے کے 192165 ویگنوں، اور پٹرولیم مصنوعات کے 13276 ویگنوں (ایک ویگن 58-60 ٹن کھیپ پر مشتمل) کی لدائی اور ڈھلائی کا کام کیا۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
سی ای سی اور ای سی، کووڈ فنڈنگ میں ایک سال کے لئے ای سی آئی سے ملنے والی بیسک سیلری میں رضاکارانہ طور پر 30 فیصد تخفیف کی شکل میں تعاون دے گا
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
سورت نے ایس بی ایم-اربن کے تحت ریپڈ کرائسیس مینجمنٹ پلان تیار کیا
خودکار طریقے پر تیار کی گئی تفصیلات کا مقصد ٹرانسمیشن (ایک سے دوسرے تک پہنچنے) کے سلسلے کو توڑکر ایک انسان سے دوسرے انسان تک وائرس کی منتقلی کو کم کرنا ہے۔ اس میں وبائی امراض سے متعلق تثلیت (ایجنٹ- ہوسٹ – انوائرمنٹ فیکٹرس)، مشتبہ معاملات کا شروع میں ہی پتہ لگانے اور کووڈ-19 کے مصدقہ معاملات میں زیادہ سے زیادہ دیکھ بھال کی سہولت فراہم کرنا ہے، اس کے لئے سورت میونسپلٹی نے سہ رخی نقطہ نظر اختیار کیا ہے، جسے اس نے ’’3-ٹی اسٹریٹیجی‘‘ یعنی ٹریک، ٹیسٹ اور ٹریٹ کا نام دیا ہے، تاکہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ لڑی جاسکے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
بینکوں کے لئے کاروباری نمائندوں کے طور پر کام کرنے والی ایس ایچ جی خاتون (بی سی سکھی) اور بینک سکھی کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران خواتین پی ایم جے ڈی وائی کھاتوں میں 500 روپئے کی امدادکی پہلی قسط کی تقسیم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں
8800بی سی سکھی اور 21600 بینک سکھی کے دونوں کیڈروں میں سے تقریباً 50 فیصد نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران کئی ریاستوں میں رضاکارانہ طور پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ بینک سکھیاں ڈی بی ٹی پیمنٹ کے دوران برانچوں میں بھیڑ بھاڑ کو مینیج کرنے میں بینک برانچ منیجروں کو تعاون دے رہی ہیں اور دیہی برادری کے درمیان بیداری لاکر صارفین کی سماجی دوری کو یقینی بنارہی ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
خواتین پر مشتمل خود امدادی گروپوں کے ذریعے چلائے جارہے کمیونٹی کچن لاک ڈاؤن کے دوران دیہی علاقوں میں انتہائی غریب اور خطرات کے شکار غریبوں کو کھانا دستیاب کرارہے ہیں
ملک بھر کے خود امدادی گروپوں نے متعدد طرح کے اقدامات کئے ہیں تاکہ ضروری خدمات تک مسلسل رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ خواتین کے گروپ بھی اطفال، بالغان اور زچہ صحت و غذائیت سے متعلق ضروری چیزوں کی ڈیلیوری میں صف اول کے صحت ورکروں کی بھی مدد کررہے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
آسام کی دیہی خواتین نے کووڈ-19 سے لڑنے کے لئے ہینڈ سینیٹائزر جیسے مصنوعات اور گھر میں تیار ماسک بنائے
سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ (ڈی ایس ٹی) کے سیڈ ڈویژن کے ذریعے حمایت یافتہ سی ایس آئی آر- نارتھ ایسٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، جورہاٹ کے تحت کام کرنے والے رورل ویمن ٹیکنالوجی پارک (آر ڈبلیو ٹی پی) نے ہینڈ سینیٹائزر، گھر میں تیار ماسک اور سیال جراثیم کش جیسی متعدد مصنوعات کی تیاری کے کام میں دیہی خواتین کو لگایا ہے، تاکہ علاقے میں کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں مدد کے لئے قریبی گاؤں کے غریب لوگوں اور اہل خانہ کے درمیان انھیں آزادانہ طور پر تقسیم کیا جاسکے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
اقلیتی امور کے وزیر نے ہندوستانی مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی وبا سے درپیش چیلنجوں کے پیش نظر ماہ رمضان المبارک کے دوران لاک ڈاؤن اور سماجی دوری سے متعلق رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کریں
جناب مختار عباس نقوی نے اپیل کی ہے کہ کورونا کی وبا سے پیدا شدہ چیلنجوں کے پیش نظر ہندوستانی مسلمان ممکنہ طور پر 24 اپریل سے شروع ہونے والے ماہ رمضان المبارک کے دوران لاک ڈاؤن اور سماجی دوری سے متعلق رہنما ہدایات پر سختی اور ایمانداری سے عمل کریں اور اپنے گھروں کے اندر رہتے ہوئے عبادات اور دیگر مذہبی امور انجام دیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
محض 3 دنوں میں ’بھارت پڑھے آن لائن‘ مہم کے لئے 3700 سے زیادہ مشورے موصول ہوئے
فروغ انسانی وسائل کے وزیر جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے 10 اپریل 2020 کو ہندوستان کے آن لائن تعلیمی ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے خیالات کی کراؤڈ سورسنگ کی خاطر ایک ہفتے پر مشتمل ’بھارت پڑھے آن لائن‘ مہم کا آغاز کیا تھا۔ یہ مہم سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والے لوگوں کے درمیان مقبول ہوتی جارہی ہے اور ٹویٹر و ای میل پر محض 3 دنوں کے اندر ’بھارت پڑھے آن لائن‘ مہم کے سلسلے میں فروغ انسانی کی وزارت کو 3700 سے زیادہ مشورے موصول ہوئے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ-19 کے تناظر میں ڈی او پی ٹی، ڈی اے آر پی جی اور ڈی او پی پی ڈبلیو کے ذریعے کئے گئے کاموں کا جائزہ لیا
اس وبا سے لڑنے کے لئے محکموں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ وزیر موصوف نے افسروں اور عملے سے کہا کہ اس مدت کے دوران کام پر کوئی منفی اثر نہیں پڑنا چاہئے۔ 12 اپریل 2020 تک حکومت نے کووڈ-19 سے متعلق 7000 عوامی شکایات کا ازالہ کیا ہے، جس کی رفتار اوسطاً 1.57 دن رہی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں
- اروناچل پردیش: اروناچل پردیش کے ایٹانگر میں سی آر پی ایف کی 138ویں بٹالین گھر گھر جاکر کووڈ-19 کے خلاف بیداری مہم چلارہی ہے۔
- آسام: دوسری ریاستوں میں پھنسے ہوئے آسام کے لوگوں کی مدد کے لئے، آسام حکومت نے آسام کووڈ ہیلپ لائن نمبر 96-1547-1547 شروع کیا ہے، آسام کے وزیر صحت ہیمنت بسوا سرما نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔
- منی پور: منی پور کے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسیز نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹروں کی تشخیص کے بغیر کاؤنٹر سے ہائیڈوکسی کلوروکوئین نہ خریدیں۔
- میگھالیہ: میگھالیہ کے جنوب مغربی کھاسی پہاڑی ضلع میں سبھی عوامی مقامات پر فیس ماسک کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
- میزورم: میزورم کے وزیر اعلیٰ نے آج کووڈ-19 کی وبا کے تعلق سے کئے گئے اقدامات کے سلسلے میں چرچوں، غیر سرکاری تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور اہم اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔
- ناگالینڈ: ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ ریاست کے پہلے کووڈ-19 کے مریض نے ایئر انڈیا کی پرواز 709 (سیٹ نمبر 5بی) میں کولکاتہ سے دیماپور تک کا سفر کیا تھا۔ سبھی شریک مسافروں کا پتہ لگانے کے لئے رابطہ شروع کردیا ہے۔
- سکم: ریاست میں اب تک 70 نگیٹیو معاملات سے پرامید: ڈی جی صحت، کہا ہے کہ سکم خود کے گرین زون میں ہونے کا خیال کرسکتا ہے۔
- تری پورہ: ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ضروری اشیاء کی پیداوار کرنے والی اکائیاں کام کرتی رہیں گی۔
- کیرالہ: ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کے فیصلے کا علم ہونے کے بعد ہی لاک ڈاؤن سے متعلق پابندیوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبئی اور پونے میں کیرالہ کی 4 نرسیں پوزیٹیو پائی گئی ہیں۔ کل ویشو تہوار ہونے کے سبب پولس کے لئے گلیوں پر لاک ڈاؤن کا نفاذ مشکل مرحلہ ہے۔ 36 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جبکہ کل 2 نئے معاملات کی توثیق ہوئی۔ اب تک کل 375 معاملات اجاگر ہوئے ہیں۔ 0.53 فیصد کی شرح اموات عالمی اوسط سے کہیں بہتر ہے۔
- تمل ناڈو: ماہرین کے پینل نے بڑے پیمانے پر جانچ کرنے اور ماسک کے استعمال کو ضروری قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ کوئمبٹور کے ای ایس آئی اسپتال میں کووڈ مریضوں کا علاج کرنے والے 2 پی جی ڈاکٹروں کو علامات نظر آنے کے بعد آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔ ریاست نجی لیب میں کووڈ جانچ کے اخراجات برداشت کرے گی۔ کل 106 نئے پوزیٹیو معاملات اجاگر ہوئے۔ اب تک کل پوزیٹیو معاملات کی تعداد 1075 تک پہنچ گئی ہے۔ 50 افراد کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ 11 افراد کی موت ہوئی ہے۔ چنئی (181) اور کوئمبٹور (97) میں سب سے زیادہ مریض ہیں۔
- کرناٹک: اب تک 15 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ بیلگاوی 3، بیدر 2، مانڈیا 3، دھارواڑ 4، باگلکوٹ، بنگلورو دیہی اور بنگلورو شہری میں ایک ایک۔ کل مصدقہ معاملات 247۔ اب تک 6 کی موت اور 59 کو چھٹی دی گئی۔
- آندھراپردیش: ریاست میں جانچ اور نمونے اکٹھا کرنے کے لئے سریکاکولم میں چلتے پھرتے واک-اِن سیمپل کیوسک (ڈبلیو آئی ایس کے) قائم کئے۔ ریاست نے کووڈ سے متعلق مدد کے لئے ٹال فری نمبر 14410 کے ساتھ ڈاکٹر وائی ایس آر ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع کیا۔ ریاست پی سی آر تکنیک کا استعمال کرکے نمونوں کی جانچ میں تیزی لائے گی۔ آج 12 نئے معاملات آئے جس سے پوزیٹیو معاملات کی کل تعداد 432 ہوگئی ہے۔ صحت یابی کے بعد 12 مریضوں کو چھٹی دی گئی ہے۔ 7 اموات ہوئی ہیں۔ گنٹور (90) اور کرنول (84) میں سب سے زیادہ پوزیٹیو معاملات ہیں۔
- تلنگانہ: ریاست میں ایک اور پوزیٹیو معاملہ سامنے آیا، اب تک پوزیٹیو معاملات کی کل تعداد 532 ہوگئی ہے۔ حیدرآباد پولس نے مقامی دفتر میں غیرملکیوں کو پناہ دیے جانے کے بعد مقامی تبلیغی جماعت کے رہنما کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کے پیش نظر حکومت نے سبھی مشترکہ داخلہ امتحانات کو ملتوی کیا۔
- مہاراشٹر: ممبئی میں جہاں میونسپل اتھارٹیز دھاراوی میں کووڈ-19 کی وبا پھوٹ پڑنے کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں، وہیں شہر کے ورلی کولی واڈا اور گوونڈی جیسے دیگر جھونپڑپٹی علاقے میں ہاٹ بیڈ کے طور پر ابھرے ہیں۔ ان گھنی آبادی والی جھونپڑپٹیوں میں سماجی دوری برتنا مشکل ہے اور صحت ماہرین کا خیال ہے کہ ان جھونپڑپٹیوں میں وائرس کے چین کو توڑنا ممبئی کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
- گجرات: آج گجرات میں کووڈ-19 کے 22 نئے معاملات اجاگر ہوئے۔ اس طرح سے ریاست میں پوزیٹیو معاملات کی کل تعداد 538 ہوگئی ہے۔ ان نئے معاملات میں 13 نئے معالات احمد آباد سے، 5 سورت سے، 2 بناس کانٹھا اور 1-1 آنند اور وڈوڈرا سے سامنے آئے۔
- راجستھان: راجستھان میں پیر کے روز کورونا وائرس کے مزید 11 معاملات سامنے آئے، اس طرح سے ریاست میں یہ تعداد 815 ہوگئی ہے۔ 11 پوزیٹیو معاملات میں سے 10 کا تعلق بھرت پور سے ہے۔ اس دوران ریاستی حکومت نے سبھی یونیورسٹی امتحانات کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا ہے اور 16 اپریل سے 30 مئی تک گرمی کی چھٹیوں کا بھی اعلان کردیا ہے۔
کووڈ-19 سے متعلق حقائق کی جانچ
Fact Check on #Covid19
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 1686
13.04.2020
(Release ID: 1614171)
Visitor Counter : 256
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada