PIB Headquarters
کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن
Posted On:
12 APR 2020 7:00PM by PIB Delhi
(پی آئی بی کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز اور حقائق کی جانچ پڑتال پر مشتمل)
صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ – 19 سے متعلق اپڈیٹس
ملک میں کل سے کووڈ-19 کے مصدقہ معاملات میں 909 معاملات کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ 716 افراد کو صحت یابی کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے اور آج تک 273 اموات درج کی گئی ہیں۔ حکومت پرائمری میڈیکل انفرااسٹرکچر کی صلاحیت میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے، جس میں اسی مقصد کے لئے مخصوص اسپتال، آئیسولیشن بیڈ، آئی سی یو بیڈ اور قرنطینہ سہولتیں شامل ہیں۔ کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج کے لئے مخصوص اسپتالوں کی تعداد ملک بھر میں بڑھتی جارہی ہے۔ سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے متعدد اسپتال، سرکاری شعبے کی اکائیاں، فوجی اسپتال، انڈین ریلویز ان کوششوں میں تعاون دے رہے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613669
وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لکھا کہ وہ راحتی پناہ گاہوں ؍ کیمپوں میں مقیم مہاجر مزدوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں
ملک کے مختلف حصوں میں راحتی پناہ گاہوں ؍ کیمپوں میں مقیم مہاجر مزدوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق ہندوستان کے سپریم کورٹ کی ہدایات کے تناظر میں مرکزی وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لکھا ہے کہ وہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات کا نفاذ کرتے ہوئے عدالت کی ہدایات پر عمل درآمد کے لئے ضروری کارروائی کریں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613624
وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں شامل ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ضروری پولس سکیورٹی دستیاب کرائیں
ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہراساں کئے جانے کے واقعات کی خبروں کے پس منظر میں مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے سبھی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور متعلقہ پولیس اتھارٹیز کو ہدایت دی ہے کہ وہ انھیں اسپتالوں میں اور ان جگہوں پر جہاں کووڈ-19 مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے یا جہاں پر مشکوک معاملات والے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، ضروری پولس سکیورٹی دستیاب کرائیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613432
تقریباً 85 لاکھ پی ایم یو وائی مستفیدین کو اس ماہ ایل پی جی سیلنڈر ملے؛
سیلنڈروں کی ڈیلیوری کے لئے سپلائی چین سے وابستہ عملہ کووڈ-19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں تعاون دینے کے لئے انتھک کوشش کررہا ہے
حکومت ہند نے کووڈ-19 کے تعلق سے اقتصادی کارروائی کے جزو کے طور پر پردھان منتری غریب کلیان یوجنا، کے تحت غریب حامی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس یوجنا کے مطابق اجولا اسکیم کے مستفیدین کو اپریل سے جون 2020 تک 3 ماہ مفت ایل پی جی ریفل دستیاب کرائے جائیں گے۔ اب تک ایسے مستفیدین نے 1.26 سیلنڈروں کی بکنگ کرائی ہے، جن میں سے 85 لاکھ سیلنڈروں کی ڈیلیوری پی ایم یو وائی مستفیدین کو کی جاچکی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613563
لاک ڈاؤن کے دوران زراعت اور اس سے متعلق شعبوں کے فروغ کے لئے زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمے کے ذریعے کئے گئے اقدامات
زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا محکمہ متعدد اقدامات کررہا ہے، تاکہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران زمینی سطح پر کسانوں اور زراعت کے متعلق سرگرمیوں میں سہولت بہم پہنچائی جاسکے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613393
کووڈ-19 کی سرگرمیوں سے متعلق سی ایس آر اخراجات کی اہلیت کے بارے میں ایم سی اے کے اکثر پوچھے جانے والے سوالات
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613404
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں انڈین ایئر فورس کا تعاون
سبھی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ متعدد ریاستوں کے نوڈل پوائنٹس تک ضروری طبی ساز و سامان اور راشن کی بروقت رسائی کو یقینی بنایا جاسکے، تاکہ ریاستی حکومتوں اور معاون ایجنسیوں کو اس وبائی مرض کے خلاف مؤثر طریقے سے جنگ کے لئے مسلح کیا جاسکے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613372
ہندوستانی بحریہ پورٹ بلیئر میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں تعاون دے رہا ہے
کووڈ-19 کے بحران کے دوران ضرورت مندوں تک پہنچتے ہوئے نول ایئر اسٹیشن (این اے ایس) اتکروش اور میٹیریل آرگنائزیشن (پورٹ بلیئر) نے کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کئے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613524
پی ایم جن اوشدھی کیندر کے لوگ کورونا واریئرس کے طور پر کام کررہے ہیں: جناب منڈاویا
کیمیاجات اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر مملکت جناب من سکھ منڈاویا نے کہا ہے کہ موجودہ مشکل حالات میں بھی پردھان منتری جن اوشدھی کیندر (پی ایم جے کے) کے لوگ کورونا واریئرس کے طور پر کام کررہے ہیں اور ملک کی خدمت کررہے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613630
فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے ویب – پورٹل وائی یو کے ٹی آئی (ینگ انڈیا کمبیٹنگ کووڈ وِ نالج، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن) لانچ کیا
اس پورٹل کا مقصد کووڈ -19 کی وبا کے دوران فروغ انسانی وسائل کی وزارت (ایم ایچ آر ڈی) کے ذریعے کی گئی کوششوں اور اقدامات کی نگرانی اور ریکارڈ کرنا ہے۔ یہ پورٹل فروغ انسانی وسائل کی وزارت اور اداروں کے درمیان ایک دوطرفہ مواصلاتی چینل قائم کرے گا، تاکہ وزارت اداروں کو ضروری سپورٹ سسٹم دستیاب کراسکے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613569
کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن – دہلی خطے (کے وی ایس) نے کووڈ-19 کی صورت حال کے دوران طلبہ تک درس و تدریس کے کام کو پہنچانے کے لئے متعدد اقدامات کئے
درجہ 6 سے درجہ 8 تک آن لائن لائیو کلاسیز کا آغاز پیر سے ہوگا، کے وی ایس دہلی خطہ درجہ 9 سے درجہ 12 تک فیس بک اور یوٹیوب پر آن لائن لائیو کلاسیز کا آغاز پہلے ہی کرچکا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613382
کے وی آئی سی نے دوہری پرت والے کھادی کے ماسک تیار کئے
کھادی و دیہی صنعتوں کے کمیشن نے کامیابی کے ساتھ دوہری پرت والا کھادی ماسک تیار کیا ہے اور اسے اس ماسک کی بڑی تعداد میں سپلائی کا آرڈر بھی ملا ہے۔ کے وی آئی سی کو حال ہی میں جموں و کشمیر حکومت سے بھی 7.5 لاکھ کھادی ماسک کی سپلائی کا آرڈر ملا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613631
این آر ایل ایم خود امدادی گروپ کی خواتین ملک میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کمیونٹی واریئرس کے طور پر ابھریں
تقریباً 2 کروڑ ماسک 27 اسٹیٹ رورل لائیولی ہوڈ مشنس (ایس آر ایل ایم) کی تقریباً 78000 خود امدادی گروپوں کی اراکین نے تیار کئے ہیں۔ متعدد ریاستوں میں خود امدادی گروپوں کے ذریعے 5000 کے زیادہ پی پی ای کٹس تیار کئے گئے ہیں۔ 9 ریاستوں میں تقریباً 900 خود امدادی گروپوں پر مشتمل کمپنیوں نے ایک لاکھ لیٹر سے زیادہ ہینڈ سینیٹائزر تیار کئے ہیں۔ کچھ خود امدادی گروپوں نے ہاتھ کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے لیکویڈ سوپ (سیال صابن) بھی تیار کئے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613589
این آر ایل ایم خود امدادی گروپ نیٹ ورک ملک میں کووڈ – 19 کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ابھرا
موجودہ بحران کے دوران، کووڈ- 19 کے پھیلاؤ سے ہر ممکن طریقے سے روکنے میں اپنا تعاون دے کر ایس ایچ جی اراکین کمیونٹی واریئرس کے طور پر ابھرے ہیں۔ دیہی ترقیات کی وزارت سے دین دیال انتودیا یوجنا – قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم) کے تحت ملک بھر میں قائم 63 لاکھ خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جی) کی تقریباً 690 لاکھ خواتین اراکین پابند عہد طریقے سے کام کررہی ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613605
سی ایس آئی آر – سینٹر فار سیلولر اینڈ مولیکیولر بائیولوجی (سی سی ایم بی)، حیدرآباد متعدد محاذوں پر کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں مصروف ہے
سی ایس آئی آر سے ملحق صف اوّل کا بائیولوجی لیب سی سی ایم بی، حیدرآباد کووڈ-19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں متعدد ٹولس اور ایپروچیز کا استعمال کررہا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613535
پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں
- کیرالہ: ریاست کے ایک ہاٹ اسپاٹ کاسرگوڈمیں 26 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جنھیں آج چھٹی دے دی جائے گی۔ ضلع میں 60 مریض پہلے ہی صحت یاب ہوچکے ہیں اور یہاں 105 ایکٹیو معاملات ہیں۔ ریاست کے وزیر خزانہ نے ریاست کو خاطرخواہ مالی مدد نہ دینے کے لئے مرکز کی نقطہ چینی کی ہے۔ غیر قانونی موٹر گاڑیوں کی نقل و حمل کے سبب پولس نے تمل ناڈو سے ملحق سبھی بائی روٹس (ذیلی راستوں) کو سیل کردیا ہے۔
- تمل ناڈو: ریاست میں 12 اموات کی خبر ہے۔ 45 سالہ خاتون کو چنئی میں گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔ ریاست میں 8 ڈاکٹر پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔ اب تک کل مصدقہ معاملات 969 ہے۔ ویلوپورم سے گم ہوجانے والے کووڈ پوزیٹیو دہلی کے باشندے کے تعلق سے ملک گیر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ریاست میں لاک ڈاؤن کے سبب محصول میں 10000 کروڑ روپئے کی کمی ہوئی ہے۔
- کرناٹک: ریاست میں آج دوپہر بعد تک 11 نئے معاملات اجاگر ہوئے ہیں، اسے ملاکر کل تعداد 226 ہوگئی ہے۔ بیلاگاوی میں 4 معاملات کی توثیق ہوئی ہے۔ وجیاپورہ اب ریاست کا انیسواں ضلع بن گیا ہے جو کووڈ سے متاثر ہے۔ یہاں 60 سالہ ایک عورت کو پوزیٹیو پایا گیا ہے۔ آج سے بنگلورو شہری ضلع میں ڈور ٹو ڈور کووڈ سروے کیا جارہا ہے۔
- آندھرا پردیش: آج 12 نئے معاملات اجاگر ہوئے، پوزیٹیو معاملات کی کل تعداد 417 ہوگئی ہے۔ ریاستی حکومت نے عوامی مقامات پر پان، تمباکو یا غیرتمباکو مصنوعات اور بلغم تھوکنے کو قابل تعزیر سزا قرار دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہر شخص کے درمیان 3 ماسک تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے۔ ریاست میں 1.47 کروڑ کنبوں میں سے 1.43 کروڑ کنبوں کے تیسرے مرحلے کا سروے مکمل کرلیا ہے۔
- تلنگانہ: تلنگانہ کے نرمل سے 2 مزید پوزیٹیو معاملات کی خبر ہے۔ پوزیٹیو معاملات کی کل تعداد 505 ہوگئی ہے۔ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ریاست بھر کے عوامی مقامات پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کرنے کے لئے ڈرونس کو کام میں لایا گیا ہے۔
- اروناچل پردیش: اروناچل پردیش کے پاسی گھاٹ میں واقع جے این کالج کے این ایس ایس رضا کاروں نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں پیش پیش رہنے والے پولس اور صحت عملے جیسے لوگوں کے درمیان ماسک تقسیم کئے۔
- آسام: وزیر صحت ہیمنت بسوا سرما نے ٹویٹ کیا ہے کہ گوہائی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹلس (جی ایم سی ایچ) میں کسی کووڈ-19 کے مریض کی موت نہیں ہوئی ہے، جیسا کہ مقامی روزناموں میں خبر دی گئی ہے۔
- منی پور:چیف سکریٹری نے محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں (پائپ والے یا بیڈ سائڈ سیلنڈر والے) آکسیجن سپلائی کی دستیابی کی جانچ کرے۔
- میزورم: میزورم میں ضروری اشیاء کی سپلائی میں شامل ڈرائیوروں اور دیگر ورکروں کی سیفٹی کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے وزیر نے اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان کی بہترین دیکھ بھال کریں۔
- میگھالیہ: میگھالیہ کے مشرقی اور مغربی جینٹیا پہاڑی اضلاع کے ڈی سی نے ضلع کے لوگوں کی مدد کرنے کا ارادہ رکھنے والے ریاست کے باہر کے سبھی این جی اوز، ایجنسیوں اور افراد کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ اتھارٹیز کے یہاں اپنے ناموں کا اندراج کرائیں۔
- ناگالینڈ: ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ 3 امدادی کیمپ جن میں 363 افراد پناہ لئے ہوئے ہیں، دیماپور میں پھر سے کام کرنے لگے ہیں۔ مزید 2000 افراد کو ضلع انتظامیہ اور غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے خوردنی اناج اور خشک راشن دستیاب کرایا جارہا ہے۔
- سکم: وزیر اعلیٰ نے بتایا ہے کہ کابینہ کی میٹنگ 15 اپریل 2020 کو ہوگی، جس میں کووڈ-19 کے سبب درپیش چیلنجوں کے بارے میں آگے کا فیصلہ لیا جائے گا۔
- تری پورہ: ریاستی حکومت نے 21899 مہاجر اینٹ بھٹہ مزدوروں کو راحت دینے کے لئے 3.58 کروڑ روپئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر مہاجر ورکر کو 1000 روپئے اور 20 دن کا راشن دیا جائے گا۔
- مہاراشٹر: مہاراشٹر پولس نے ریاست بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران امتناعی احکامات اور قرنطینہ سے متعلق رہنما ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 35000 معاملات درج کئے ہیں۔ اس دوران مزید 134 افراد کو پوزیٹیو پایا گیا ہے، اس طرح سے ریاست میں یہ تعداد 1895 ہوگئی ہے۔
- مدھیہ پردیش: مہاراشٹر کے بعد ہندوستان میں اب تک مدھیہ پردیش میں کووڈ-19 اموات کی دوسری سب سے بڑی تعداد درج کی گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے ذریعے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر میں 127 اموات ہوئی ہیں، جبکہ اب تک مدھیہ پردیش میں 36 کورونا وائرس مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
- راجستھان: راجستھان میں کورونا وائرس کے 151 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس سے ریاست میں کووڈ-19 کے معاملات کی کل تعداد 751 ہوگئی ہے۔ اب تک جتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں ان میں سے 21 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 کی موت ہوگئی ہے۔
- گجرات: گجرات میں کورونا وائرس کے 67 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، جس سے ریاست میں کووڈ-19 کے کل معاملات 308 ہوگئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر جتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں ان میں سے 31 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ، جبکہ 19 افراد کی موت ہوئی۔
- جموں و کشمیر: آج جموں و کشمیر میں کووڈ – 19 سے 21 نئے معاملات سامنے آئے۔ 17 معاملات کشمیر ڈویژن سے اور 4 معاملات جموں ڈویژن سے سامنے آئے۔ پوزیٹیو معاملات کی کل تعداد اب 245 ہوگئی ہے۔
کووڈ-19 سے متعلق حقائق کی جانچ
Fact Check on #Covid19
******
U-NO. 1651
(Release ID: 1613810)
Visitor Counter : 350
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam