امور داخلہ کی وزارت

وزارتِ داخلہ نے تمام ریاستوں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو مراسلہ بھیجا ہے کہ وہ راحت کیمپوں میں رہ رہے دوسرے علاقوں کے مزدوروں کی فلاح و بہبود پر سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کریں

Posted On: 12 APR 2020 5:03PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 12  اپریل / ملک کے مختلف حصوں میں راحت  کیمپوں میں رہ رہے دوسرے علاقوں کے مزدوروں  کی بہبود سے متعلق بھارت کی سپریم کورٹ   کی ہدایات کے پیشِ نظر مرکزی وزارتِ داخلہ نے تمام ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مراسلہ بھیجا ہے  کہ وہ  کووڈ – 19 سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن کے اقدامات کو نافذ کرتے وقت  عدالتِ عالیہ کی  ہدایات پر  عمل کریں ۔

          عدالتِ عالیہ نے  پورے ملک میں راحت کیمپوں  /شیلٹرس میں موجود  دوسرے علاقوں کے مزدوروں کے لئے  خوراک  ، پینے کا صاف پانی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی خاطر مناسب انتظامات کے علاوہ طبی سہولیات  فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کے علاوہ ، تربیت یافتہ  صلاح کار   اور / یا مختلف عقائد سے تعلق  رکھنے والے کمیونٹی لیڈر  راحت کیمپوں / شیلٹرس ہوم کا دورہ کریں اور   ان مزدوروں  کو پریشانیوں  سے نکلنے میں  مدد دیں  ۔

          عدالت  نے یہ بھی کہا ہے کہ  دوسرے علاقے سے آئے مزدوروں کی پریشانی اور خوف  کو پولیس اور دیگر حکام کے ذریعے سمجھا جانا چاہیئے اور  اِن مزدوروں کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نمٹا جانا چاہیئے  ۔ اس کے علاوہ ، ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  دوسرے علاقوں سے آئے مزدوروں  کی بہبود  کی نگرانی کے لئے پولیس کے ساتھ  رضا کاروں کو بھی  شامل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔

          وزارتِ داخلہ کے مراسلے میں  اِس بات کا اعادہ کیا گیا ہے  کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے  دی گئی تمام ہدایات کو بھی  مذکورہ بالا خطوط پر عمل کیا جانا چاہیئے  ۔ وزارتِ صحت نے  ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے  تفصیلی رہنما خطوط  جاری کئے ہیں ، جس میں  دوسرے علاقوں سے آئے مزدوروں کے نفسیاتی مسائل سے نمٹنے کی تفصیلات دی گئی ہیں ۔  یہ رہنما خطوط   https://www.mohfw.gov.in/pdf/RevisedPsychosocialissuesofmigrantsCOVID19.pdf  پر دستیاب ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (12-04-2020)

U. No. 1648

 


(Release ID: 1613756) Visitor Counter : 235