صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ۔ 19 اپ ڈیٹ

Posted On: 09 APR 2020 7:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 اپریل 2020،     حکومت ہند، ہندوستان میں کووڈ۔ 19 کی روک تھام، کنٹرول اور اس کے انتظام کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اعلی سطح پر ان اقدام کی نگرانی اور جائزہ لیا جارہا ہے۔

آج یہاں نرمان بھون میں ڈاکٹر ہرشن وردھن کی سربراہی میں وزرا کے گروپ (جی او ایم) کی ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوئی۔ وزرا کے گروپ (جی او ایم) نے کووڈ۔ 19 کی روک تھام، کنٹرول اور انتظات پر تفصیلی صلاح و مشورہ کیا۔ جی نے پی پی ای، این95 ماسکوں اور وینٹی لیٹروں کی دستیابی پر بھی غور و خوض کیا۔ جی او ایم کو مطلع کیا گیا کہ پی پی ای کے لئے 30 ملکی / دیسی مینوفیکچررس کو فروغ دیا گیا ہے۔ پی پی ای کے لئے 1.7 کروڑ آرڈر دیئے گئے ہیں جبکہ سپلائی پہلے ہی شروع ہوچکی ہے اور وینٹی لیٹروں کے لئے 49000 آڈر دیئے جاچکے ہیں۔ وزرا کے گروپ نے ہاٹ اسپاٹ اور کلیسٹر انتظاما کے لئے حکمت عملی کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں نگرانی کی حکومت عملی اور ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔

وزرا کے گروپ نے یہ بھی ہدایت دی کہ ہائیڈرو سائیکلوروکوین (ایچ سی کیو) کا استعمال پریسکرپشن یعنی نسخے کے مطابق ہونا چاہیے اور یہ ان مریضوں کے لئے درست نہیں ہے جو دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں یا جنہیں اس سے متعلق کوئی بیماری ہے۔ ایسے مریضوں کے لئے یہ دوا نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ وزرا کے گروپکو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ہائیڈرو سائیکلوروکوین کا وافر ذخیرہ رکھا جارہا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کلسٹر کنٹرول منصوبے اور اسپتال کی تیاری (کووڈ۔ 19مریضوں کے لئے آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کا انتظام) سے متعلق کاموں /سرگرمیوں  میں ریاستوں اور ریاستی صحت محکموں کو تعاون دینے کے لئے  اعلی سطحی کثیر شعبہ جاتی ٹیموں کو تعینات کیا ہے۔ ان ٹیموں کو بہار، راجستھان، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، تمل ناڈو، تلنگانہ اور اترپردیش میں تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سائنس اور ٹکنالوجی سینٹر (سی ایس آئی آر) لیباریٹریوں اور سینٹر فار سیلولر اینڈ مالی کیولر بایولوجی (سی سی ایم بی لیبس)، حیدر آباد اور انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انٹی گریٹیڈ بایو لوجی (آئی جی آئی بی)، نئی دہلی نے نوول کی پوری جیوم تسلسل اور پیداواریت پر ایک ساتھ کام کرنا شروع کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے ارتقاء کو سمجھا جاسکے۔

متعدد اضلاع کووڈ۔ 19 کے انتظام کے لئے مختلف جدید طریقے اپنا رہے ہیں، ان میں سے کچھ بہترین مشقیں درج ذیل ہیں۔

  • کرنال ضلع

ایک کنبہ پروگرام اپنانا: کنبے، صنعت یا جو بیرون ملک میں رہتے ہیں، وغیرہ کے ساتھ کرنال کے لوگوں نے کرنال کے ضرورت مند لوگوں کو اپنانے کے لئے ذمہ داری کے ساتھ 64 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے جو پورے ضلع میں 13000 غریب کنبو ں کی دیکھ بھال اور مدد کرے گا۔

  • کمزور طبقوں کو ہر روز 90000 کھانے کے پیکٹ تقسیم کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔
  • ہوم کوارنٹائن کا پتہ لگانے کےلئے وقف شدہ ‘کرنال لائیو ٹریکر’ جیسی ٹیکنالوجی اور ایک آن لائن ڈیلوری ایپ۔ نیڈ آن وہیلز (ناؤ) بھی مقامی ضلع انتظامیہ کے ذریعہ شروع کی گئی ہے جس سے تھوک فروشوں اور  ڈیریوں وغیرہ سے خریداری کو سہل بنایا جاسکے۔
  • لکھنٔو ضلع:

ہوٹلوں کو کوارنٹائن سینٹروں کے طور پر استعمال میں لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ابھی کرونا کے 5734 مصدقہ معاملوں اور 166 اموات درج کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 473 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی مل گئی ہے۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی سوال  technicalquery.covid19[at]gov[dot]in  کے پتے پر ای میل کئے جاسکتے ہیں۔ دیگر سوال ncov2019[at]gov[dot]in .  پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کوئی بھی معلومات حاصل کرنے کےلئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +94-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کووڈ۔ 19 پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں پر https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

U-1578

                          



(Release ID: 1612986) Visitor Counter : 165