PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 09 APR 2020 7:20PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZTPU.jpg

(پی آئی بی کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز اور حقائق کی جانچ پڑتال پر مشتمل)

 

 

  • ملک میں اب تک کووڈ-19 کے 5734 مصدقہ معاملات، 166 اموات کی خبر۔ 473 افراد صحت یاب؍ ڈسچارج ہوئے۔
  • انڈیا کووڈ- 19 ہنگامی کارروائی اور صحت نظام تیاری پیکیج کے لئے 15000 کروڑ روپئے منظور۔
  • وزراء کے گروپ نے موجودہ صورت حال اور کووڈ- 19 کے بندوبست سے متعلق کارروائیوں کا جائزہ لیا۔
  • وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت – امریکی شراکت داری پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط۔
  • این جی اوز کو راحتی مقاصد کے لئے ایف سی آئی سے براہ راست خوردنی اناج خریدنے کی اجازت  ملی۔
  • غیرمعمولی جنرل میٹنگز کے انعقاد کے مقصد سے کمپنیوں کے لئے ضابطوں میں نرمی۔

 

 
  Text Box: •	ملک میں اب تک کووڈ-19 کے 5734 مصدقہ معاملات، 166 اموات کی خبر۔ 473 افراد صحت یاب؍ ڈسچارج ہوئے۔
•	انڈیا کووڈ- 19 ہنگامی کارروائی اور صحت نظام تیاری پیکیج کے لئے 15000 کروڑ روپئے منظور۔
•	وزراء کے گروپ نے موجودہ صورت حال اور کووڈ- 19 کے بندوبست سے متعلق کارروائیوں کا جائزہ لیا۔
•	وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت – امریکی شراکت داری پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط۔
•	این جی اوز کو راحتی مقاصد کے لئے ایف سی آئی سے براہ راست خوردنی اناج خریدنے کی اجازت  ملی۔
•	غیرمعمولی جنرل میٹنگز کے انعقاد کے مقصد سے کمپنیوں کے لئے ضابطوں میں نرمی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ – 19 کے سلسلے میں اپڈیٹ

ملک میں اب تک کووڈ – 19 کے 5734 مصدقہ معاملات، 166 اموات کی خبر۔ صحت یابی کے بعد 473 افراد کو چھٹی دی گئی۔ صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے جھونپڑپٹیوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے سے متعلق منصوبہ اور اسپتالوں کی تیاری (کووڈ–19 کے مریضوں کے لئے آئی سی او اور وینٹی لیٹر بندوبست کے مقصد سے) سے متعلق سرگرمیوں میں ریاستوں اور ریاستوں کے محکمہ صحت کی مدد کے لئے اعلیٰ سطحی کثیر موضوعاتی مرکزی ٹیموں کی تعیناتی کی۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612639

             

حکومت ہند نے انڈیا کووڈ- 19 ہنگامی کارروائی اور صحت نظام تیاری پیکیج کے لئے 15000 کروڑ روپئے منظور کئے

حکومت ہند نے انڈیا کووڈ- 19 ہنگامی کارروائی اور صحت نظام تیاری پیکیج کے لئے 15000 کروڑ روپئے تک کی اہم سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ منظور شدہ رقم کا استعمال فوری کووڈ-19 ہنگامی کارروائی (7774 کروڑ روپئے) اور باقی رقم وسط مدتی تعاون (1-4 سال) کے لئے مشن موڈ ایروچ کے تحت دستیاب کرائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612534

                                       

وزراء کے گروپ نے موجودہ صورت حال اور کووڈ-19 کے بندوبست سے متعلق کارروائیوں کا جائزہ لیا

وزراء کے گروپ (جی او ایم) نے کووڈ-19 کے پھیلاؤ پر روک لگانے اور اس کے بندوبست سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ وزراء کے گروپ نے اب تک کیے گئے اقدامات، انسدادی حکمت عملی کے طور پر سماجی دوری سے متعلق اقدامات کی موجودہ صورت حال اور کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مرکز اور ریاستوں کے ذریعے کئے گئے سخت اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612534

                                       

ہند- امریکہ شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ ہند – امریکہ شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ جناب مودی امریکی صدر عالی جناب ڈونالڈ ٹرمپ کے اس ٹویٹ کا جواب دے رہے تھے جس میں انھوں نے کووڈ-19 کے خلاف امریکہ کی جنگ میں اسے ہائیڈروکسی کلوروکوئین کی سپلائی کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کے تئیں اپنی احسان مندی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612415

 

غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو راحت رسانی سے متعلق سرگرمیوں کے مقصد سے ایف سی آئی سے براہ راست خوردنی اجناس کی خرید کی اجازت دی گئی

این جی اوز اور خیراتی تنظیمیں ملک گیر لاک ڈاؤن کے اس وقت ہزاروں غریبوں اور ضرورت مند لوگوں کو پکا ہوا کھانا دستیاب کرانے میں اہم رول ادا کررہی ہیں۔ ان تنظیموں کو خوردنی اجناس کی بلاروک ٹوک سپلائی یقینی بنانے کے لئے حکومت نے ایف سی آئی کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسی تنظیموں کو ای-نیلامی کی کارروائی کے بغیر کھلا بازار فروخت اسکیم (او ایم ایس ایس) کی شرحوں پر گیہوں اور چاول دستیاب کرائے۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612361

                                       

ایم سی اے نے کمپنیوں کو اجازت دی کہ وہ وی سی یا او اے وی ایم کے توسط سے ای جی ایم کا انعقاد کریں اور رجسٹرڈ ای میلز کے توسط سے ای-ووٹنگ سہولت ؍ سمپلیفائیڈ ووٹنگ کا نظم کریں

ایم سی اے نے مورخہ 8 اپریل 2020 کو جاری کئے گئے اپنے جنرل سرکلر نمبر 14/2020 کے ذریعے لسٹیڈ کمپنیوں یا ایک ہزار یا اس سے زیادہ حصص والی کمپنیوں، جنھیں کمپنی قانون 2013 کے تحت ای-ووٹنگ کی سہولت دستیاب کرانے کی ضرورت ہوتی ہے،کو اجازت دی ہے  کہ وہ وی سی؍ او اے وی ایم اور ای-ووٹنگ کے توسط سے ای جی ایم کا انعقاد کریں۔ دوسری کمپنیوں کے لئے آسانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے رجسٹرڈ ای میلز کے توسط سے ووٹنگ کے لئے ایک انتہائی سہل نظام وضع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612341

 

جناب نریندر سنگھ تومر نے کسانوں کو راحت پہنچانے کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ریاستوں کے وزرائے زراعت کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی

مرکزی وزیر زراعت نے کووڈ-19 کی وبا پھیلنے سے پیدا ہوئے چیلنج بھرے اوقات کے دوران زرعی سرگرمیوں کی انجام دہی میں ان کے سرگرم رول کے لئے ریاستوں کی کوششوں کی ستائش کی۔ ریاستوں سے کہا کہ وہ زراعت سے متعلق سرگرمیوں میں دی گئی رعایت کے تعلق سے فیلڈ ایجنسیوں کو حساس بنائیں اور زرعی پیداوار، زراعت پر مبنی مصنوعات، کھادوں اور فارم امپلیمنٹس اینڈ مشینری کے نقل و حمل کی اجازت دیں۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612410

 

تجارت و صنعت کے وزیر نے صنعت و تجارت کی تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کی، انھیں یقین دلایا کہ وزارت ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کررہی ہے

جناب پیوش گوئل نے آج ملک کی صنعت و تجارت سے متعلق متعدد تنظیموں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، تاکہ زمینی صورت حال اور انھیں کووڈ-19 کے سبب لاک ڈاؤن کے پس منظر میں درپیش چیلنجوں کا جائزہ لے سکیں۔ انھوں نے کہا کہ وزارت لوجسٹکس اور برآمدات – درآمدات سے متعلق مسائل کے حل کے لئے پہلے سے ہی کام کررہی ہے اور متعدد وزارتوں کے ساتھ صنعت و تجارت کے شعبے سے متعلق دیگر تشویشات کو بھی اٹھارہی ہے۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612579

 

جناب پیوش گوئل نے برآمد کاروں سے اپیل کی کہ وہ کچھ بڑا سوچیں اور کووڈ کے بعد کے دور  کے امکانات کو بہتر بنانے کے لئے تیار ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ہم عالمی سطح پر ذمے دار شہری ہیں

صنعت و تجارت کی وزارت نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ملک کی متعدد ایکسپورٹ پروموشن کونسلز کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا، تاکہ زمینی صورت حال اور کووڈ-19 کے پس منظر اور اس کے نتیجے میں ہوئے لاک ڈاؤن کے سبب انھیں درپیش مسائل کا جائزہ لے سکے۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612335

 

پوسٹل لائف انشورنس اور رورل پوسٹل لائف انشورنس کے لئے قسط کی ادائیگی کی مدت میں 30 جون 2020 تک توسیع

سبھی پی ایل آئی ؍ آر پی ایل آئی صارفین کو راحت دینے کے ایک اقدام کے طور پر محکمہ ڈاک کے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹل لائف انشورنس نے مارچ 2020، اپریل 2020 اور مئی 2020 کی قابل ادا قسط کی ادائیگی کی مدت میں 30 جون 2020 تک کی توسیع کی ہے اور اس کے لئے کوئی جرمانہ یا ڈیفالٹ فیس نہیں لی جائے گی۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612592

 

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے کووڈ-19 سے متعلق مخصوص سوالوں کے جواب دینے کے لئے سوچھتا ایپ کا نظرثانی شدہ ورزن لانچ کیا

سوچھتا-ایم او ایچ یو اے ایپ، سوچھ بھارت مشن (شہری) کے دائرۂ کار میں شہریوں کی شکایات کے تدارک کرنے والا ایک انتہائی مقبول ذریعہ ہے، جس کے ملک بھر میں 1.7 کروڑ سے زیادہ شہری یوزر ہیں۔ اس ایپ میں اب تبدیلی کی گئی ہے اور اسے مزید طاقتور بنایا گیا ہے، تاکہ اسے کووڈ سے متعلق شکایتیں درج کراسکیں اور متعلقہ یو ایل بیز کے ذریعے ان کا جواب بھی پاسکیں۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612458

 

ریلوے کی وزارت نے 6 لاکھ دوبارہ قابل استعمال فیس ماسک اور 40000 لیٹر سے زیادہ ہینڈ سینیٹائزر کی پیداوار کی

کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے انڈین ریلویز ہر ممکنہ کوششیں کررہا ہے، تاکہ حکومت ہند کے صحت دیکھ بھال سے متعلق اقدامات کو تقویت دے سکے۔ اس سمت میں انڈین ریلویز اپنے سبھی زونل ریلویز، پروڈکشن اکائیوں اور پی ایس یوز میں دوبارہ قابل استعمال فیس ماسک اور سینیٹائزر تیار کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612464

 

ریلویز نے سماجی خدمت کے تئیں اپنی عہد بستگی کو نبھاتے ہوئے 28 مارچ سے ضرورتمند لوگوں کے درمیان 8.5 لاکھ پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے

انڈین ریلویز، جس نے کووڈ-19 کے سبب ہوئے لاک ڈاؤن کے بعد ضرورت مند لوگوں کو تیار کھانا دستیاب کرانے کے کام کا آغاز کیا تھا، آئی آر سی ٹی سی بیسڈ کچن، آر پی ایف ریسورسیز اور این جی اوز کے تعاون سے تھوک میں دوپہر کا کھانا پیپر پلیٹوں اور رات کا کھانا پیکٹوں میں دستیاب کرانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ کھانا غریبوں، محروموں، بھیک مانگنے والوں، بچوں، قلیوں، مہاجر مزدوروں، پھنسے ہوئے لوگوں اور ریلوے اسٹیشنوں، یہاں تک کہ ریلوے اسٹیشنوں سے کچھ دوری پر کھانے کی تلاش میں آنے والے لوگوں کے درمیان تقسیم کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612236

 

 

وزیر اعظم اور جمہوریہ کوریا کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ کوریا کے صدر عالی جناب مون جے-اِن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے عالمی وبا کووڈ-19 اور عالمی صحت نظامات اور اقتصادی صورت حال کو اس سے لاحق چیلنجوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے اس وبا سے نمٹنے کے لئے اپنے اپنے ملکوں میں کئے گئے اقدامات سے متعلق اطلاعات مشترک کیں۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612516

 

وزیر اعظم اور جمہوریہ یوگانڈا کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ یوگانڈا کے صدر عالی جناب یوویری کاگوتا موسیوینی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے عالمی وبا کووڈ-19 اور عالمی صحت نظامات اور اقتصادی صورت حال کو اس سے لاحق چیلنجوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے عالی جناب صدر موسیوینی کو یقین دلایا کہ موجودہ صحت بحران کے دوران ہندوستان افریقہ کے اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا کیا ہے اور اپنے ملک میں اس وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے یوگانڈا حکومت کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون دے گا۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612584

 

سرکاری اور نجی ایئرلائن آپریٹرس اور متعلقہ ایجنسیاں کووڈ-19 سے جنگ کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے انتھک کام کررہی ہیں

کووڈ-19 کے سبب جاری لاک ڈاؤن کے دوران آئی سی ایم آر، ایچ ایل ایل سمیت ضروری میڈیکل سپلائیز اور دیگر چیزیں ملک بھر میں مسلسل پہنچائی جارہی ہیں۔ گھریلو سرکاری اور نجی ایئرلائن آپریٹرس جیسے کہ ایئر انڈیا، انڈین ایئر فورس، پون ہنس، انڈیگو اور بلیوڈارٹ دوائیاں، آئی سی ایم آر کنسائنمنٹ، ایچ ایل ایل کنسائنمنٹ اور دیگر ضروری سپلائیز سری نگر، کولکاتہ، چنئی، بنگلورو، بھبنیشور اور ملک کے دوسرے خطوں میں 8 اپریل 2020 تک پہنچانے کا کام کرتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612536

 

کووڈ-19: اسمارٹ سٹیز میں عوامی مقامات کو انفیکشن سے پاک کرنے کا کام

جب سے کووڈ-19 کی وبا کو ایک عالمی وبا قرار دیا گیا ہے، ہندوستان کے شہر، شہروں کو سینیٹائز کرنے کی قابل ذکر کوششیں کررہے ہیں، خاص طور پر عوامی مقامات کو جنھیں مقامی سطح پر وائرس کے پھیلاؤ کے نقطہ نظر سے خطرے والا علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ 25 مارچ 2020 سے جب ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا، شہر عوامی مقامات بشمول بس ؍ ریلوے اسٹیشنوں، گلیوں، بازاروں، اسپتالوں، بینکوں وغیرہ کو انفیکشن سے پاک کرنے کے لئے کئی طرح کے اقدامات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612549

 

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے جے ای ای (مین) 2020 کے لئے آن لائن اپلیکیشن میں سینٹر کے طور پر منتخب کئے گئے شہروں کو تبدیل کرنے سمیت دیگر طرح کی تصحیح کے مواقع میں توسیع کی

موجودہ کووڈ-19 کی صورت حال اور جے ای ای (مین) 2020 کے امیدواروں کو درپیش دشواریوں کے پیش نظر فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کو مشورہ دیا ہے کہ وہ درخواست فارموں میں تصحیح کے لئے دیے گئے وقت میں مزید توسیع کرے، تاکہ طلبہ سینٹر کے طور پر شہروں کا از سرنو انتخاب کرسکیں۔ اسی کے پیش نظر این ٹی اے نے درخواست فارموں میں تصحیح کے لئے دیے گئے وقت میں مزید توسیع کردی ہے تاکہ اب اس میں سینٹر کے طور پر منتخب کئے گئے شہروں کے نام بھی شامل کئے جاسکیں۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612517

 

فروغ انسانی وسائل کے دیکشا پلیٹ فارم پر لانچ کئے گئے کووڈ-19 کے بندوبست سے متعلق  ’انٹیگریٹیڈ گورنمنٹ آن لائن ٹریننگ‘ (آئی جی او ٹی) پورٹل پر ٹریننگ ماڈیول

آئی جی او ٹی پر ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈکس، ہائیجین ورکروں، ٹیکنیشینوں، ایکزولیری نرسوں مڈوائف (اے این ایم)، ریاستی حکومت کے افسروں، سول ڈیفنس افسروں، متعدد پولس تنظیموں، نیشنل کیڈٹ کارپس (این سی سی)، نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس)، نیشنل سروس اسکیم، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس اور دیگر رضاکاروں کے لئے کورسیز کا آغاز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612437

 

عملہ و  تربیت کا محکمہ کووڈ-19 کے پیش پیش رہنے والے واریئرس کو اپنی طرح کے پہلے آئی جی او ٹی ای-لرننگ پلیٹ فارم کے ذریعے امپاور کررہا ہے

عملہ و تربیت کے محکمے نے ایک لرننگ پلیٹ فارم (https://igot.gov.in) کا آغاز کیا ہے، تاکہ کووڈ-19 کے خلاف لڑائی لڑی جاسکے۔ یہ لرننگ پلیٹ فارم سبھی صف اوّل کے ورکروں کے لئے ہے تاکہ انھیں موجودہ وبا کے سلسلے میں تربیت دی جاسکے اور تازہ ترین معلومات دستیاب کرائی جاسکے۔ دوسری صف کے ممکنہ افرادی قوت کو کووڈ-19 کی ٹریننگ دے کر ہندوستان ہنگامی صورت حال کے لئے زیادہ بہتر طریقے سے تیار ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612312

 

انڈین ریلویز نے سبھی اہم مراکز کو جوڑنے کے لئے 58 سے زیادہ روٹوں پر 109 ٹائم ٹیبلڈ پارسل ریل گاڑیاں متعارف کرائیں

ملک بھر میں سپلائی چین کو تقویت دینے کی ایک اہم کوشش کے طور پر، انڈین ریلویز نے ضروری اشیاء اور دیگر سامانوں کے ملک گیر نقل و حمل کے لئے بلاروک ٹوک نظام الاوقات کے تعین پر مبنی پارسل ریل گاڑیاں متعارف کرائی ہیں۔ توقع ہے کہ اس سے عام شہریوں، صنعت و زراعت کے لئے درکار اہم اشیاء کی دستیابی کو تقویت ملے گی۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612304

 

کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران ڈیجیٹل لرننگ کے عمل میں زبردست ابھار

اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں، دونوں نے آن لائن کلاسیز اور اسٹڈی مٹیریل کی شیئرنگ کا متعدد طریقہ کار متعارف کرایا ہے، جو کہ ان اداروں اور ان سے وابستہ طلبہ کو دستیاب وسائل پر مبنی ہے۔ اس میں اسکائپ، ژوم، گوگل کلاس روم، گوگل ہینگ آؤٹ، پیاژا پلیٹ فارموں کے توسط سے اسٹرکچرڈ آن لائن کلاسیز سے لے کر اساتذہ کے ذریعے یوٹیوب، وہاٹس ایپ پر لیکچرس اور کلاس نوٹس اَپلوڈ کرنا اور سوایام، این پی ٹیل جیسے ڈیجیٹل لرننگ ریسورسیز پر لنکس شیئر کرنا اور آن لائن جرنلس تک رسائی دستیاب کرانا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612546

 

کووڈ-19 کی وبا کے دوران راحت پہنچانے کے لئے ای ایس آئی سی کے ذریعے کئے گئے متعدد اقدامات

ملک کووڈ-19 کی وبا کے سبب ایک انتہائی چیلنجنگ صورت حال سے نبردآزما ہے۔ سماجی دوری کے نفاذ کے لئے ملک کے متعدد حصوں کو لاک ڈاؤن کے اندر رکھا گیا ہے۔ بحران سے نمٹنے کے لئے ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) نے اپنے حصص داروں اور عوام کو راحت پہنچانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612304

 

ٹرائیفیڈ، یونیسیف کے اشتراک سے خودامدادی گروپوں کے لئے ایک ڈیجیٹل مہم شروع کرے گا تاکہ ٹرائیبل گیدرر محفوظ طریقے سے اپنا کام کرسکیں

ٹرائیبل گیدررس اپنا کام محفوظ طریقے سے کرسکیں، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ٹرائیفیڈ نے یونیسیف کے ساتھ اشتراک کیا ہے، تاکہ خود امدادی گروپوں  کے لئے ایک ڈیجیٹل مہم کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک ڈیجیٹل مواصلاتی حکمت عملی کو فروغ دیا جاسکے، جس میں سماجی دوری کی اہمیت کو نمایاں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612320

 

ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے سائنس دانوں نے متاثرہ تنفسی اخراج کے محفوظ بندوبست کے لئے اعلیٰ معیار کا جاذب مٹیریل ڈیزائن کیا

چترا ایکریلوزورب سیکریشن سالیڈیفکیشن سسٹم نامی مٹیریل انتہائی سپر ایبزوربینٹ مٹیریل ہے جو نظام تنفس سے متعلق سیال مادوں اور جسم کے دیگر فلوئیڈ سالیڈیفکیشن اور ڈس انفیکشن مٹیریل کو جذب کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612412

 

پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں

  • قرنطینہ میں رکھے گئے لوگوں، بغیر علامات والے پوزیٹیو اور کووڈ مریضوں کی مدد کے لئے اروناچل پردیش ریاست کے کووڈ کیئر ایپ کو لانچ کیا گیا۔
  • کووڈ-19 کے بحران کے دوران، آسام ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کونسل نے ایچ ایس سال اوّل کا امتحان منعقد نہ کرنے اور سبھی سال اوّل کے طلبہ کو سال دوم میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
  • منی پور کے وزیر اعلیٰ نے گھروں میں رہنے، صفائی ستھرائی اور سماجی دوری بنائے رکھنے کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے میوزک ویڈیو جاری کیا۔
  • میزورم کے باہر سے درآمد کی جانے والی سبزیوں کی پہلے ریاست کے کووڈ-19 میڈیکل آپریشنل ٹیموں کے ذریعے جانچ کی جائے گی۔
  • ناگالینڈ نے خود کو کووڈ-19 سے لڑنے کے لئے تیار کیا اور 34 آئیسولیشن اور 43 قرنطینہ مراکز بنائے۔ 84 سرکاری اور 52 نجی ایمبولینسیز کو اس کام میں لگایا گیا۔
  • سکم کے گورنر نے ریاستی حکومت سے درخواست کی کہ وہ کووڈ-19 کے لئے ٹیسٹنگ لیب کے قیام کے عمل میں تیزی لائے۔
  • تری پورہ کے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ واحد پوزیٹیو مریض کی حالت مستحکم ہے۔
  • گزشتہ دو دنوں میں کیرالہ میں صحت یابی کے معاملات نئے متاثرین کے معاملات سے زیادہ۔ کیرالہ کو کووڈ سے متاثرہ مریضوں کی پلازما تھیریپی کا پتہ لگانے کے لئے آئی سی ایم آر کی منظوری ملی۔ ممبئی میں دو مزید ملیالی نرسیں متاثر ہوئیں۔ کل تک کل معاملات کی تعداد 345۔
  • تمل ناڈو میں گریٹر چنئی کارپوریشن (جی سی سی) نے تاجر اداروں کے اشتراک سے لاک ڈاؤن کے دوران چلتی پھرتی سبزی اور کیرانہ کی دکانوں کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ رہائشیوں تک چیزوں کی سپلائی کو آسان بنایا جاسکے۔ کل معاملات 738۔
  • برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس (بی آئی ٹی ایس) پلانی، حیدرآباد کیمپس کے تحقیق کاروں نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ کررہے صحت نگہداشت سے متعلق پیشہ وروں کے لئے دوبارہ استعمال میں آسکنے والا 3ڈی پرنٹیڈ فیس شیلڈ ڈیولپ کیا۔ تلنگانہ کے نظام آباد میں 8 مزید پوزیٹیو معاملات رپورٹ ہوئیں۔ کل تعداد بڑھ کر 461 ہوئی۔
  • آندھرا پردیش حکومت قرنطینہ کئے گئے سبھی لوگوں کی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لئے سبھی اقدامات کررہی ہے اور انھیں علاج کے ساتھ ساتھ تغذیہ بخش کھانے بھی دستیاب کرارہی ہے۔ اننت پور گورنمنٹ ہاسپٹل میں کام کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں نے این-95 ماسک اور پی پی ای کٹس کی عدم دستیابی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اسپتال کے دو ڈاکٹر اور دو نرسیں پہلے ہی متاثر ہوچکی ہیں۔ کل پوزیٹیو معاملات 348 تک پہنچے۔

 

کووڈ-19 سے متعلق حقائق کی جانچ

Fact Check on #Covid19

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004PNX8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005QVTA.jpg

https://pbs.twimg.com/profile_banners/231033118/1584354869/1500x500

 

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 1571


(Release ID: 1612825) Visitor Counter : 353