شہری ہوابازی کی وزارت

لائف لائن اڑان پروازوں کے ذریعے  7 اپریل 2020 کو پورے ملک میں 39 ٹن سے زیادہ طبی ساز و سامان پہنچایا گیا


لائف لائن اڑان پورٹل  کی بنیاد پر ، متعلقہ فریقین گھریلو لازمی ایئر کارگو کی نقل و حرکت کا منصوبہ بنا سکے  اور پروازوں پر نظر رکھ سکے

Posted On: 08 APR 2020 5:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08اپریل 2020؛  / لائف لائن اڑان پروازوں کے ذریعے  7 اپریل 2020 کو ملک بھر میں 39.3 ٹن ساز و سامان پہنچایا گیا۔ کووڈ – 19 لاک ڈاؤن کے دوران ان پروازوں کے ذریعے تقریباٍ ً 240 ٹن  سامان پہنچایا گیا۔ ابھی تک لائف لائن اڑان  کے تحت 161 پروازیں چلائی گئی ہیں جن میں 1,41,080  کلومیٹر فاصلہ طے کیا گیا ہے۔ ان میں سے 99 پروازیں ایئر انڈیا اور الائنس ایئر نے چلائی ہیں جبکہ 54 پروازیں بھارتی فضائیہ نے چلائیں۔ بین الاقوامی ہوائی راستے پر 7 اپریل 2020 کو ایئر انڈیا ہانگ کانگ سے 6.14 ٹن طبی ساز و سامان لے کر آئی۔ اس کے علاوہ ایئر انڈیا نے 8.85 ٹن سامان کولمبو پہنچایا۔

لائف لائن اڑان کی پروازوں کے بارے میں تازہ جانکاری طبی ایئر کارگو کے لیے مخصوص ویب سائٹ  لائف لائن اڑان پر موجود ہیں اس کا لنک اس طرح ہے https://esahaj.gov.in/lifeline_udan پروازوں اور کھیپ کی تفصیلات مختلف ایجنسیاں اور سرکاری کمپنیوں لگاتار اپ لوڈ کرتی ہیں۔

تاریخ

ایئر انڈیا

الائنس

بھارتیہ فضائیہ

انڈیگو

اسپائس جیٹ

کل پروازیں

07.04.2020

04

02

03

--

--

09

ایئر انڈیا اور بھارتی فضائیہ نے جے اینڈ کے ، لداخ، شمال مشرق اور دیگر جزیراتی خطوں کے لیے مشترکہ طور پر پروازیں چلائیں۔

گھریلو کارگو کمپنیاں بلیو ڈارٹ ، اسپائس جیٹ اور انڈی گو تجارتی بنیاد پر کارگو پروازیوں چلا رہی ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 24 مارچ سے 7 اپریل 2020   تک 203 کارگو پروازیں چلائیں جس میں اُس نے 2,77,080 کلو میٹر فاصلہ طے کرتے ہوئے 1647.59 ٹن سامان پہنچایا۔ ان میں سے 55 بین الاقوامی  مال بردار پروازیں تھیں۔ بلیو ڈارٹ نے 64 گھریلو مال بردار پروازوں کے ذریعے 62245 کلومیٹر فاصلہ طے کرتے ہوئے  25 مارچ سے 7 اپریل 2020 تک 951.73 ٹن سامان پہنچایا۔ انڈیگو نے بھی 3 سے 4 اپریل 2020 تک 8 مال بردار پروازیں چلائیں جن کے تحت  اس نے 6103 کلومیٹر فاصلہ طے کرتے ہوئے 3.14 ٹن مال پہنچایا۔

اسپائس جیٹ کے ذریعے گھریلو مار بردار ی (07.04.2020)

تاریخ

پروازون کی تعداد

وزن  (ٹن میں)

کلومیٹرس

07.04.2020

12

96.89

13,634

     

اسپائس جیٹ کے ذریعے بین الاقوامی مال برداری (07.04.2020)

تاریخ

پروازون کی تعداد

وزن  (ٹن میں)

کلومیٹرس

07.04.2020

2

20.57

5,236

 

بلیو ڈارٹ نے مال پہنچایا (07.04.2020)

تاریخ

پروازون کی تعداد

وزن  (ٹن میں)

کلومیٹرس

07.04.2020

6

89.600

7131.30

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

 

U - 1554



(Release ID: 1612527) Visitor Counter : 118