مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے کووڈ-19 کے تعلق سے مخصوص سوالات کے جواب کیلئے سووچھتا ایپ کا نظرثانی شدہ ورژن جاری کیا

Posted On: 09 APR 2020 1:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09 اپریل   :  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نےکل موجودہ سووچھتا ایم او ایچ یو اے ایپ کا نظر ثانی شدہ ورژن جاری کرنے کا اعلان ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کیا ہے جس کا اہتمام تمام ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شہروں کے ساتھ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا کی صدر نشینی میں کیا گیاتھا۔ اس کا تعلق کووڈ-19 کے بحران سے ہے سووچھ بھارت مشن ( شہری )کے تحت پہلے سے جاری از حد مقبول عام شکایت ازالہ ایپ یعنی سووچھتا –ایم او ایچ یو اے ایپ شہریوں کے لئے بہت مفید ایپ ہے جو ملک کے 1.7 کروڑ سے زائد شہری یوزرس کے لئے دستیاب ہے۔ اس ایپ کو بھی ترمیم سے گذارا گیا ہے اور شہریوں کو کووڈ سے متعلق شکایات کے ازالے کے حصول کے لئے مزید مستحکم بنایا گیا ہے تاکہ وہ اپنے متعلقہ یو ایل بی کے ساتھ رابطہ قائم کر سکیں۔

 

سووچھتا ایپ کا نظر ثانی شدہ ورژن لازمی طور پر مقبول عام اور یوزروں کے ذریعے عام طور پر استعمال ہونے والا ایپ ہے جو کووڈ کی وباء کے دوران شہریوں کو بہتر تعاون فراہم کر رہا ہے۔ تاہم درج ذیل نئے زمروں کے اضافے کے ساتھ ایپ کی موجودہ زمرہ بندی میں کو خاص اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں اور شہری کسی نہ کسی زمرے کے تحت اپنے شکایات ارسال کر رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مشرا نے کہا کہ سووچھ بھارت مشن-شہری ( ایس بی ایم –یو) کے تحت  ہم مجموعی طور پر مل کر اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں کہ کووڈ -19 بحران کے دوران شہریوں کی خیر و عافیت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شہروں کو اس سلسلے میں مزید تعاون فراہم کرنے کے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے کووڈ19 سے متعلق مخصوص شکایات کے لئے 9 ؍ اضافی زمرے متعارف کرائے ہیں جو سووچھتا – ایم او ایچ یو اے ایپ دستیاب ہیں تاکہ اسے موجودہ وقت کی ضروریات کے لحاظ سے زیادہ مفید اور کارگر بنایا جا سکے۔ یہ اضافی 9 زمرے درج ذیل ہیں۔

  • کووڈ-19 کے دوران جرثوموں کے خاتمے کے لئے مخصوص دھوئیں کا اخراج اور صفائی ستھرائی
  • کووڈ-19 کے دوران قرنطائن کی خلاف ورزی
  • کووڈ-19 کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی
  • کووڈ-19 کے سلسلے میں مشتبہ معاملات کی رپورٹ
  • کووڈ-19 کے دوران غذاء کے لئے درخواست
  • کووڈ-19 کے دوران پناہ کے لئے درخواست
  • کووڈ-19 کےدوران دوا کے لئے درخواست
  • کووڈ-19 کےمریض کی نقل و حمل کے لئے امداد کی درخواست
  • قرنطائن علاقے سے کوڑا کچرا اٹھانے کے لئے درخواست

 

مذکورہ ایپ کا نظر ثانی شدہ ورژن اور اس سے متعلقہ پائیلٹ ورزن پہلے ہی متعلقہ ریاستوں اور شہروں کے ساتھ شیئرکیا جا چکا ہے۔ اصل چیز فیڈ بیک ہے جسے پورے بھارت میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس اعلان کا ویڈیو کانفرنس کے دوران ریاست مشن ڈائریکٹر حضرات اور یو ایل بی کے نمائندگان کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا اور ان لوگوں نے امید ظاہر کی کہ شہریوں کی شکایات جن کا تعلق کووڈ-19 سے ہے کا حل نکالنے اور اس کے اژالے کے لئے سووچھتا- ایم او ایچ یو اے ایپ مفید ثابت ہوگا۔ سووچھتا ایپ شہریوں کو اپنے اپنے شہروں کی صفائی ستھرائی میں سرگرم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور مقامی بلدیاتی اداروں یعنی یو ایل بھی کی جوابدہی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

لگاتار پیمانے پر تازہ ترین صورتحال جاننے کے لئے برائے مہربانی سووچھ بھارت مشن کے سرکاری سوشل میڈیا کے عناصر پر نظر رکھیں۔ جو درج ذیل ہیں:

Web portal:www.swachhbharaturban.gov.in

Facebook Page - Swachh Bharat Mission - Urban

Twitter Handle - @SwachhBharatGov

 

ضمیمہ اے – کووڈ-19 سے متعلق سووچھتا –ایم او ایچ یو اے ایپ کے سلسلے میں اکثر و بیشتر پوچھے جانے والے سوالات:

 

 

نمبر شمار

سوالات

جوابات

1

سووچھتا –ایم او ایچ یو اے  کے تحت کووڈ 19 کے زمروں میں داخل کئے جانے والی شکایات کے لئے  ذمہ دار کون ہے؟

مقامی بلدیاتی ادارے ( یو ایل بی ) سووچھتا – ایم او ایچ یو اے ایپ پر ارسال کی جانے والی تمام تر شکایات کے ازالے کے لئے ذمہ دار ہیں ۔ چونکہ نئے کووڈ-19 زمروں کے تحت داخل کی جانے والی شکایات سنگین نوعیت کی ہوتی ہیں لہذا یو ایل بی کو براہ راست شکایتوں کے ازالے کے ذریعے فوری طور پر کارروائی کرنی ہوتی ہے یا پھر شہریوں کو متعلقہ محکموں سے مربوط کرنا پڑتا ہے۔ یو ایل بی کو شکایات پر ہونے والی کارروائی پر بھی نظر رکھنی پڑتی ہے اور اس امر کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ ان شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

2

کیا کووڈ-19 کے نئے زمرے سووچھ سرویکشن ؍ جی ایف سی ؍ او ڈی ایف، یو ایل بی کا ایک حصہ ہوں گے؟

نہیں ، نئے کووڈ-19 زمروں کے تحت داخل کی جانے والی شکایات اور ان کے ازالوں کا تجزیہ سووچھ سرویکشن ؍ جی ایف سی ؍ او ڈی ایف پروٹوکول کے تحت نہیں کیا جائے گا۔ ان زمروں کا اضافہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے دوران صرف شہریوں کی مدد کے لئے نیز یو ایل بی کو اپنے شہریوں کے متعلق اطلاعات حاصل کرنے کا ایک دیگر وسیلہ فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

3

سووچھتا –ایم او ایچ یو اے  ایپ کے موجودہ زمروں کے معاملے میں کووڈ-19 سے متعلق نئے زمروں کے اضافے کے بعد کیا ہوگا؟

تمام تر نئے کووڈ-19 زمرے اور پرانے زمرے جو سووچھتا –ایم او ایچ یو اے  ایپ کے تحت شامل ہیں وہ سب مصروف عمل ہیں ۔ شہری ان میں سے کسی بھی زمرے کے تحت اپنی شکایات داخل کر سکتے ہیں ،جن کا ازالہ مقامی بلدیاتی ادارے جلد از جلد کرنے کی کوشش کریں گے۔

4

یو ایل بی کس طریقے سے شکایات کی نگرانی کر سکتا ہے؟

تمام شکایات کی نگرانی یو ایل بی کی جانب سے اسی انداز میں کی جاتی ہے جیسے سووچھتا ایپ پر دیگر شکایات کی نگرانی کی جاتی ہے یعنی تمام تر شکایات کی نگرانی سووچھ سٹی ڈیش بورڈ پر درج ذیل ویب سائٹ  کے تحت کی جاتی ہے۔

 App, on: www.swachh.city

5

کیا دھونی دینے یا سینی ٹیشن کے عمل کو مختلف زمروں میں منقسم کیا جا سکتا ہے؟

شکایات کا زمرہ نہیں بدلے گا۔ شکایت کنندہ اپنے طور پر مور انفو فیلڈ میں جا کر اپنی درخواست پر زور دے سکتا ہے یا یو ایل بی مخصوص درخواستوں کے معاملے میں شکایت کنندہ سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

6

کیا کووڈ-19 کے فضلے کو غیر منظم طریقے سے  نمٹانے کے لئے ایک علیحدہ زمرہ بڑھایا جا سکتا ہے؟

اس کا احاطہ قرنطائن علاقے سے  فضلا ہٹانے کے زمرے کے تحت کیا جا سکتا ہے۔

7

کیا سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی خلاف ورزی کرنےکے معاملے میں رپورٹنگ کرنے کےلئے ایک علیحدہ زمرہ جوڑا جا سکتا ہے؟

اسے کووڈ-19 کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے نئے زمرے کے تحت احاطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

 

8

کیا ہاٹ اسپاٹ علاقے میں ماسک نہ پہننے کی صورت میں علیحدہ زمرے کا اضافہ کیا جا سکتا ہے؟

اس پر لاک ڈاؤن کووڈ-19 کی خلاف ورزی کے نئے زمرے  کے تحت احاطہ کیا جا سکتا ہے۔

9

کیا جرثوموں سے مبّرا کرنے ؍ سینی ٹائزیشن کرنے کے لئے ، درخواست کرنے کے لئے علیحدہ زمرے کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

اسے کووڈ-19 کے دوران دھونی ؍ سینی ٹیشن کے لئے درخواست کے نئے زمرے کے تحت احاطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

10

غذا کے لئے مطالبے سے احتراض کیا جا سکتا ہے کیونکہ شہریوں کے ذریعے اس کا ناجائزہ استعمال ممکن ہے؟

کووڈ -19 کے پھیلاؤ کے دوران یہ چیز اہم ہے اور یو ایل بی کو ضرورتمند شہریوں کو غذا کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوتا ہے

 

خوراک، پناہ ، دوا ، نقل و حمل وغیرہ کے لئے درخواست اور متعلق ایجنسی ؍ این جی او؍ دکان ؍ فروخت کار  جو اس علاقے میں موجود ہو ، کو منتقل کی جا سکتی ہے اور شکایت کنندہ شہری کو اس کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ تاہم اس طرح کے معاملات پر نظر رکھی جانی چاہئے اور ن کا حل نکالنے کے لئے  باقاعدہ نگرانی کی جانی چاہئے۔

11

اس صورت میں کیا ہوگا جب لاک ڈاؤن یا قرنطائن کی خلاف ورزی کا انتظام پولیس؍ ضلع انتظامیہ کے ذمہ ہو اور براہ راست یو ایل بی اس کامیں مصروف نہ ہو

یو ایل بی اپنی جانب سے متعلقہ حاکم کو مخصوص شکایت سے آگاہ کر سکتی ہے۔ اور اس سلسلے میں حاصل ہونے والے جواب کو سووچھتا ایپ پر پیش کیا جا سکتا ہے۔

12

کیا ایپ سے متعلق تکنیکی معاملات کا حل نکالنے کے لئے کوئی ہیلپ لائن موجود ہے؟

تمام تر سوالات کو

: swachhbharat@janaagraha.org

پر میل کیا جا سکتا ہے۔

انورکشا ارورا، جن آگرہ : 9625514474

غیر حل شدہ معاملات کے لئے سمترا ارورا، جن آگرہ سے : 9818359033 پر رابطہ قائم کریں

پربل بھاردواج ، نیشنل ، پی ایم یو ، ایس بی ایم ( یو ) :

7838606896

 

 

****************

م ن۔ م ف

 

U: 1553



(Release ID: 1612521) Visitor Counter : 210