وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم اور امریکہ کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
Posted On:
04 APR 2020 9:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4 اپریل 2020، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج امریکہ کے صدر عزت مآب ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے کووڈ۔ 19 عالمی وبا اور عالمی خوشحالی اور معیشت پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیراعظم نے امریکہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہری تعزیت کا اظہار کیا اور جو لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں، ان کی جلد صحت یابی کے لئے
دعا کی ۔
دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات پر زور دیتےہوئے وزیراعظم اس عالمی بحران پر قابو پانے میں امریکہ کے ساتھ ہندوستان کے اتحاد کا اعادہ کیا۔ دونوں لیڈروں نے کووڈ۔ 19 سے پرعزم اور موثر طریقے سے لڑنے کے لئے ہند۔ امریکی شراکت داری کی پوری طاقت لگانے پر اتفا کیا۔
وزیراعظم اور امریکہ صدر نے اس وبا کے ٹحت اور معیشت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لئے دونوں ملکوں میں کئے جانے والے متعلقہ اقدامات سے ایک دوسرے کو واقف کرایا۔
دونوں لیڈروں نے ایسے مشکل دور میں جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بنانے کے لئے یوگا اور آیوروید (روایت ہندوستانی جڑی بوٹیوں کا طریقہ علاج) جیسے طریقوں کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے عالمی کووڈ۔ 19 بحران کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے افسروں کے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-1486
(Release ID: 1611328)
Visitor Counter : 188
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam