وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم اور برازیل کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

Posted On: 04 APR 2020 10:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  4 اپریل 2020،     وزیراعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے صدر  عزت مآب  جیئر میسیاس بولسونارو کے ساتھ  آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے  نتیجے میں   پیدا شدہ عالمی صورتحال پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نے  کووڈ۔ 19 کی وجہ سے  برازیل میں ہونے والے  جانی نقصان پر  تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ایسے وقت میں  ہر ایک ہندستانی کی دعائیں  برازیل کے عوام کے ساتھ ہیں۔

دونوں لیڈروں نے  کووڈ۔ 19 سے  پیدا ہونے والے شدید بحران کو کم کرنے کے لئے ہندوستان اور  برازیل کے درمیان   دو طرفہ کے ساتھ ساتھ  کثیر جہتی  ادارہ جاتی  فریم ورک  میں قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے  انہیں کووڈ۔ 19 کے بعد کی دنیا کے لئے  ایک نیا انسانیت پر مرکوز  عالم کاری کا نظریہ تیار کئے جانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے  اس مشکل وقت میں  برازیل کے صدر کو  ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کووڈ۔ 19 کی صورتحال  اور  اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں  کے معاملے میں  اپنے افسروں کے مسلسل رابطے میں رہنے پر  اتفاق کیا۔

اس سال ہندوستان میں  70 ویں یوم جمہوریہ  کی تقریبات میں  مہمان خصوصی کے طور پر  برازیل کے صدر کی شرکت پر  ممنونیت  کا اظہار کرتے ہوئے  وزیراعظم نے  ہند۔ برازیل دوستی  میں  بڑھتی ہوئی  گرم جوشی  پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے  گزشتہ سال  برکس  کی قیادت کے لئے  بھی برازیل کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ ا گ۔ن ا۔

U-1485



(Release ID: 1611325) Visitor Counter : 165